یونان کشتی حادثے میں بڑی پیشرفت، 3 متاثرین سے 74 لاکھ بٹورنے والی خاتون انسانی اسمگلر ساتھی سمیت گرفتار

ملزم عبد اللہ شہزاد نے جس نوجوان کویونان بھیجا وہ حادثہ میں جاں بحق ہوگیا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 26, 2024
فوٹو انٹرنیٹ


گوجرانوالہ: یونان کشتی حادثہ میں ایف آئی اے نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خاتون سمیت دوانسانی اسمگلرز گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کر کے عیشاء فاطمہ اورعبداللہ شہزاد نامی ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے تین متاثرین سے 74 لاکھ روپے رقم حاصل کی تھی۔

گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر زون ایف آئی اے عبدالقادرقمر خاتون ملزمہ نے متاثرین کولیبیابھیجا، جن کوکشتی حادثہ میں ریسکیوکیا گیا۔ عبد اللہ شہزاد نے جس نوجوان کویونان بھیجا وہ حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کوسیالکوٹ اورگوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے متاثرین کویونان بھیجنے اورنوکری دلانے کاجھانسہ دیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق یونان حادثہ میں بنائی گئی ٹیمیں پورے زون میں الرٹ ہیں۔ ملزمان کوسخت دلوانے کوتمام ثبوت جمع ہیں عدالتوں سے سخت سزاکی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں