معروف پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے اپنی شادی کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر نکاح کی یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس لمحے کو اپنی زندگی کا خاص ترین لمحہ قرار دیا ہے۔
جویریہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نکاح 51 ہزار روپے حق مہر کے عوض اداکار سعود اشرف قاسمی کے ساتھ انجام پایا تھا۔ ویڈیو میں قاضی کو جویریہ سے نکاح کے لیے رضامندی لیتے اور سعود کو خوشگوار انداز میں جواب دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں جویریہ کو ریڈ اینڈ پنک عروسی لباس میں گھونگھٹ ڈالے اور سعود کو آف وائٹ شیروانی اور مہارون کلا پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ خوبصورت لمحات شادی کے یادگار دن کی جھلک پیش کرتے ہیں۔
جویریہ اور سعود کی شادی 2005 میں ہوئی تھی، اور اب یہ جوڑا دو بچوں، جنت اور ابراہیم کے والدین ہیں۔