راولپنڈی؛ ای سی جی مشین کی چوری میں سرکاری اسپتال کا ڈاکٹر ہی ملوث نکلا

پولیس نے  ملزم ڈاکٹر دانش کو گرفتار کرکے مسروقہ ای سی جی مشین برآمد کرلی


ویب ڈیسک December 26, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

راولپنڈی:

تھانہ گوجرخان کے علاقے میں  تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سے  ای سی جی مشین کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، اسپتال کا اپنا ڈاکٹر ملوث نکلا، پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق 13 دسمبر کو تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کراتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گوجرخان کے ایم ایس ڈاکٹر سرمد نے بتایا کہ اسپتال سے ای سی جی میشن اور اس کی لیڈیز جنکی مالیت دو لاکھ سے زائد بنتی ہے چوری کرلی گئی ہیں۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی تو تفتیش کے دوران کڑیاں اسپتال میں ہی تعینات ڈاکٹر تک جا پہنچیں، پولیس نے شواہد ملنے پر چھاپہ مارکر ڈاکڑ دانش کو گرفتار کرکے مشین برآمد کرلی۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مشین  چوری ہونے کی اطلاعات پھیلیں اور مقدمہ درج ہوا تو ڈاکٹر خاموش رہا، بعدازاں مشین اس کی گاڑی سے برآمد ہوئی۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کتنا ہی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں