چور سعودیہ پلٹ شہری کے گھر سے 2 کروڑ 24 لاکھ لے اڑے

شہری فیملی کے ساتھ رشتے داروں سے ملنے سیالکوٹ گیا ہوا تھا، پولیس


ویب ڈیسک December 27, 2024

لاہور میں چوروں نے سعودی عرب سے آنے والے شہری کے گھر کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں کا رہائشی عتیق الرحمان چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔ عتیق الرحمان کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق عتیق الرحمان فیملی کے ساتھ  رشتے داروں کے گھر سیالکوٹ دعوت پر گئے ہوئے تھے۔ ان کی غیر موجودگی میں چورگھر سے 50 تولے سونا، راڈو گھڑیاں، قیمتی موبائل فونز اور نقدی چرا کر لے گئے۔ چوروں نے مجموعی طور پر گھر کی الماریوں کے تالے توڑ کر 2 کروڑ 24 روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ چوروں کا سراغ لگانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |