ایل ڈی اے: قسطوں پر پلاٹ کے خواہشمندوں کی فہرست جاری

پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی 30 دسمبر کو ہوگی


ویب ڈیسک December 27, 2024

لاہور:

ایل ڈی اے نے قسطوں پر پلاٹ کی درخواستیں جمع کرانے والے شہریوں کی فہرست جاری کردی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کا کہنا ہے کہ شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pk پر آن لائن لسٹیں چیک کرسکتے ہیں، قرعہ اندازی میں شمولیت کیلئے 1201 کامیاب درخواست گزاروں کی فہرست ایل ڈی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق جوبلی ٹاؤن کیلئے 455، جوہر ٹاؤن کیلئے 610 اور تاجپورہ اسکیم کیلئے 136 درخواستیں موصول ہوئیں۔

پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی پی آئی ٹی بی کے تعاون سے 30 دسمبرکو دن 11 بجے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں ہوگی، شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کر سکیں گے، قرعہ اندازی میں پانچ مرلہ اورسات مرلہ کے رہائشی پلاٹس رکھے گئے ہیں۔

 ایل ڈے اے ان تینوں اسکموں میں 90 پلاٹ تین سال کی آسان اقساط پر دے رہا ہے۔ اعتراض کی صورت میں شہری اس نمبر 8888460-0322 یا ڈائریکٹر ہاؤسنگ ٹین کے دفتر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |