افغان معاملے پر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر آگے بڑھا جائے، اسد قیصر

وفاقی حکومت افغانستان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے، پی ٹی آئی رہنما


ویب ڈیسک December 27, 2024

اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ افغان معاملے پر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر آگے بڑھا جائے۔

افغانستان کے معاملے پر اپنے وڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر ہمیں گہری تشویش ہے۔ دونوں ممالک کو اس صورت حال کو مذاکرات اور سفارتی چینل کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا دینی و خونی رشتہ اور گہرے روابط ہیں۔ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ موجودہ صورت حال خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے درخواست ہے کہ افغانستان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے اور خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر ان کی تجاویز کے مطابق معاملہ آگے بڑھایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا علاقہ جنگ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ 40 سے 50 سال سے ہم جنگوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ برادر اسلامی ملک کے ساتھ ایسی صورت حال کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ جنگ، تشدد اور جارحیت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر نکالا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان اپنے تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھیں۔ مجھے امید ہے کہ بڑے مسائل بھی جرگوں کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |