گیس کے بحران سے پریشان شہریوں کے لیے خوش خبری

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس کی سپلائی کے لیے اہم معاہدہ ہوگیا


ویب ڈیسک December 27, 2024

اسلام آباد:

گیس کے بحران سے دوچار پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس فراہمی کا اہم معاہدہ طے پاگیا ہے یہ معاہدہ پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کی سطح پر ہوا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا ہے اور اس کی تفصیلات پاکستان اسٹیٹ آئل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردی ہیں۔

مراسلے کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوکار معاہدے کی منظوری 24 دسمبر کو موصول ہوئی ہے، پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے تین دسمبر کو دی تھی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہے اور یہ گیس سپلائی معاہدہ مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو کئی سال سے توانائی (گیس) بحران کا سامنا ہے جو موسم سرما میں مزید بڑھ جاتا ہے ان دنوں بھی موسم سرما میں پاکستان بھر میں گیس کا بدترین بحران جاری ہے اور شہریوں کو لوڈ منیجمنٹ کرتے ہوئے مختصر مدت کے لیے صبح، دوپہر اور رات کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے جب کہ کئی علاقوں میں مستقل گیس بندش کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ دنوں سوئی سدرن گیس کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے قدرتی گیس کے ذخائر میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |