کیارا اڈوانی کی انسٹاگرام پوسٹ نے نیا تنازع کھڑا کردیا

اداکارہ نے اپنی فلم ’گیم چینجر‘ کی پروموشن کے دوران ایک ویڈیو شیئر کی تھی


ویب ڈیسک December 27, 2024

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر تنقید کا شکار ہو گئیں۔ 

اداکارہ نے اپنی فلم ’گیم چینجر‘ کی پروموشن کے دوران ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے کوریوگرافر جانی ماسٹر کی تعریف کی تھی، لیکن سوشل میڈیا پر جانی ماسٹر کے ماضی کے قانونی تنازعے کی وجہ سے کیارا کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

کیارا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا: "میں نے ہمیشہ جانی ماسٹر کی کوریوگرافی کو دیکھا اور سوچا کہ ہم اسے کیسے کریں گے، لیکن یہی ہماری نوکری کا حسن ہے، ہمیشہ کچھ نیا سیکھنا۔"

تاہم، جانی ماسٹر پر POCSO ایکٹ کے تحت الزامات لگنے کے بعد صارفین نے کیارا کو ان کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

جانی ماسٹر پر 16 سالہ سابق ملازمہ نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد ان کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

شدید تنقید کے بعد کیارا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ سے جانی ماسٹر کا ذکر ہٹا دیا، لیکن مداحوں نے ان کی اس حرکت کو غیر حساس قرار دیا۔

کیارا اڈوانی کی آنے والی فلم ’گیم چینجر‘ جنوری 2025 میں ریلیز ہوگی، جس میں وہ سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |