ڈیرہ اسماعیل خان میں چور متعدد ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے، بجلی نہ ہونے سے عوام پریشان

پروآ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے



DI KHAN:

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں گذشتہ تین دنوں میں متعدد ٹرانسفارمر چوری ہوگئے، بجلی سے محروم لوگوں نے پولیس سے چوروں کی گرفتاری اور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ میں 22 گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے باعث چوروں کے وارے نیارے ہوگئے، گزشتہ تین دنوں میں تحصیل پروآ کے مختلف علاقوں سے چورٹرانسفارمر اتار کر غائب ہوگئے۔

چند دن کی خاموشی کے بعد تحصیل پروآ میں ایک بار پھر چور حرکت میں آ گئے، تین روز قبل یونین کونسل پروآ کے علاقہ جھوک جانہ سے 25 kv کا ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے اسی طرح چاہ پروآ سے بھی 50 kv جبکہ علاقہ چھمب سے بھی 50 kV کے دو ٹرانسفارمر چوری ہو گئے۔ 

گزشتہ شب تحصیل پروآ کے علاقے کچہ ہزارہ سے بھی چور ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے، اہل علاقہ نے چوروں کا تعاقب بھی کیا مگر وہ رات کی اندھیرے کے باعث بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔

عوام میں چوریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے خوف و ہراس پھیل رہا ہے،  پروآ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |