تاندلیانوالہ: دھند کے باعث کار کی گنے کی ٹرالی کو ٹکر، 6 افراد جاں بحق 3 زخمی

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 3 سے 6 سال کے درمیان ہیں


ویب ڈیسک December 28, 2024

تاندلیانوالہ میں دھند کے باعث کار گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کا رہائشی خاندان موٹروے سے اتر کر تادندلیانوالہ کی طرف جا رہا تھا کہ چک نمبر 393 گ ب کے قریب کار گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 3 سے 6 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا زخمیوں میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا، ٹریکٹر ٹرلی کو تحویل میں لے لیا گیا لیکن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ایس پی صدر ڈویژن امدادی کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |