پتوکی؛ گونگی بہری بچی سے مبینہ زیادتی، ملزمان باری باری بدفعلی کر کے ویڈیو بناتے رہے

بچی کی آوازیں سن کر لوگ اس گھر میں داخل ہوئے تو ملزمان بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سےفرار ہو گئے


اسٹاف رپورٹر December 28, 2024

پتوکی کے نواحی گاؤں کھریپڑ شریف میں 2 اوباش لڑکے گونگی بہری 14 سالہ بچی سے باری باری مبینہ زیادتی کر کے ویڈیو بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق14 سالہ ماہ نور کے ساتھ 2 اوباش لڑکوں نے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ ماہ نور کے چچا کی درخواست پر درج کر لیا گیا۔

 ایف آئی آر کے مطابق 14 سالہ ماہ نور گھر کے قریب نلکے سے پانی لینے گئی تو ملزمان عدیل اور حسنین اسے زبردستی کھینچ کر قریبی خالی مکان میں لے گئے ملزمان باری باری ماہ نور سے زیادتی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی کی آوازیں سن کر کچھ لوگ اس خالی مکان میں داخل ہوئے تو ملزمان بچی کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سےفرار ہو گئے جبکہ 14 سالہ گونگی بہری ماہ نور نے اشاروں سے ملزمان کے متعلق بتایا اور گھر میں داخل ہونے والے افراد نے بھی اوباش لڑکوں کو پہچان لیا۔

ماہ نور کے چچا کی طرف سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس تھانہ صدر پتوکی نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

اہل علاقہ  کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور اس واقعہ کا نوٹس لیں اور ظالم درندوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کر کے انہیں نشان عبرت بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |