نئے سال کی آمد، شاہ رخ خان کےلیے خطرے کی گھنٹی؟

شاہ رخ خان کےلیے سال 2025 کیسا رہے گا؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی


ویب ڈیسک December 28, 2024

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کےلیے نئے سال کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیوں نے کنگ خان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی مشہور شخصیات کےلیے پیشگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ بھارت کی مشہور ٹیرو کارڈ ریڈر نے بھی شاہ رخ خان کے حوالے سے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں، جو کنگ خان کےلیے زیادہ اچھی خبر نہیں لارہیں۔

ٹیرو کارڈ ریڈر رہنی سبروال نے شاہ رخ خان سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگ خان 2021 سے کیریئر، صحت اور بچوں سے متعلق معاملات میں ایک منفی دور میں داخل ہوچکے ہیں لیکن نئے سال سے انہیں اپنے جذباتی اتار چڑھاؤ اور صحت پر توجہ دینا ہوگی۔

رہنی سبروال کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کا علم جفر میں 2 نمبر ہے، جو انڈسٹری میں ان کےلیے فائدہ مند رہا ہے۔ ان کے زائچے میں  نمبر 2 اور 8 کا توازن کے مطابق ان کے ساتھ خاتون کی  قسمت بھی ہے جو کہ گوری خان کے نمبر سے مطابقت رکھتا ہے، جس نے ان کی بے پناہ کامیابی میں کردار ادا کیا ہے۔ کنگ خان کی مارکیٹنگ کی صلاحیت بھی ان کے نیومیرولوجی نمبر 2 سے جڑی ہوئی ہے۔

نئے سال کے حوالے سے ٹیرو کارڈ ریڈر نے کہا کہ ’’2025 میں شاہ رخ خان  اپنے بچوں کے کیریئر پر توجہ دیں گے۔ لیکن جہاں تک بالی ووڈ کا تعلق ہے تو مارچ کے بعد انڈسٹری میں اچانک ہونے والا اتار چڑھاؤ ان کے کیریئر کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

رہنی نے آنے والے سال میں بالی ووڈ کنگ کو صحت کے معاملات سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کو اس سال سے اپنی صحت کو خاص ترجیح دینا ہوگی۔

ٹیرو کارڈ ریڈر نے مشورہ دیا کہ شاہ رخ خان کو اپنی رہائش گاہ ’’منت‘‘ کے واستو میں کچھ تبدیلیاں کرنی چاہئیں تاکہ یہ ان کے بچوں سہانا خان، آریان خان اور ابرام کےلیے موافق ہوسکے۔

واضح رہے کہ ٹیرو کارڈ جیسے قدم علم کے ذریعے پیشگوئی کرنے والے حضرات مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کا ایک خاکہ اور اندازہ پیش کرتے ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ یہ پیشگوئیاں سو فیصد درست ثابت ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں