کراچی؛ گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 10 سالہ بچی جھلس گئے

گیس لوڈشیڈنگ کے باعث رات کو چولہا بند کرنا بھول گئے، صبح ماچس جلائی تو آگ بھڑک اتھی


اسٹاف رپورٹر December 28, 2024
آتشزدگی کے ای اور واقعہ میں بچی اور 4 خواتین سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی۔ فوٹو:فائل

کراچی:

انڈہ موڑ کے قریب کچی آبادی کے مکان میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نیتجے میں میاں ، بیوی اور 10 سالہ بچی جھلس کر زخمی ہوگئے۔
 

سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں بدھ بازار کے عقب والی گلی میں مکان نمبر 73 میں گیس لیکیج سے آگ  لگ گئی، جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچی جھلس کر زخمی ہوگئے ،زخمی ہونے والے میاں بیوی و بچی کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا  گیا۔

زخمی ہونے والے میاں بیوی و بچی کی شناخت 30 سالہ علی رضا ولد نسیم احمد، اس کی اہلیہ 28 سالہ فائزہ اور ان کی 10 سالہ بیٹی مریم کے نام سے کی گئی ۔

پولیس کے مطابق کچی آبادی میں ایک کمرے کا گھر ہے اور کمرے کے اندر ہی کچن بنا ہوا ہے۔ رات کو گیس نہ ہونے کے باعث گھر والے چولہا بند کرنا بھول گئے تھے۔ صبح جب سو کر اٹھے اور چولہا جلانے کے لیے جیسے ہی ماچس جلائی تو آگ بھڑک اتھی اور ایک چادر میں آگ لگ گئی، جس سے میاں بیوی اور بچی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے،  تاہم تینوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں