لاہور؛ نواسے کے اغوا کا ڈراما ناکام، خاتون بچے سمیت انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے

پولیس نے بتایا کہ نانی نے اپنے نواسے کے اغوا ڈراما دیگر رشتہ داروں کو پھنسانے کے لیے رچایا


ویب ڈیسک December 29, 2024
—فوٹو: فائل

لاہور:

سبزہ زار کے عالقے میں نانی کی جانب سے اپنے نواسے کے اغوا کا ڈراما پولیس نے ناکام بناتے ہوئے بچے کو بازیاب کروا دیا۔

لاہور پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ صدر نے نوجوان کو سبزہ زار سے ہی بازیاب کروا لیا جہاں تھانہ سبزہ زار میں 15 سالہ حمد حسین کے اغوا کا مقدمہ ان کی نانی نے درج کروایا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے اغوا کی واردات کا نوٹس لیا اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ صدر کی ٹیم نے سبزہ زار میں چھاپہ مار کر مغوی کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کے مطابق مغوی کے ساتھ مدعی مقدمہ فردوس بی بی بھی موقع پر موجود تھیں۔

مزید بتایا گیا کہ مبینہ مغوی کی نانی فردوس بی بی نے نواسے کے اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا اور وہ اپنے نواسے کے اغوا میں رشتہ داروں کو پھنسانا چاہتی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے نانی اور نواسے دونوں کو انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں