لاہور:
بجلی چوری پکڑے جانے پر ملزم نے لیسکو ٹیم پر حملہ کردیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی چونیاں سٹی سب ڈویژن کے ایس ڈی او امجد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موضع کھوڑا کھوہ، مشمولہ سدھا اتاڑ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔
دوران آپریشن لیسکو ٹیم نے ملزم عابد کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے پکڑا اور تار اتاردی جس پر ملزم عابد نے نا معلوم افراد کے ساتھ مل کر لیسکو ملازمین پر تشدد شروع کردیا۔
ملزم عابد نے لیسکو ملازمین کو گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، ایس ڈی او چونیاں سٹی امجد اقبال نے ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا، محکمہ کی جانب سے ملزم کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔