کراچی:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 31 دسمبر کو گورنر ہاؤس میں آتش بازی کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق کامران ٹیسوری کی ہدایت پر نئے سال کے جشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
نئے سال کی خوشی میں جی ایف ایس بلڈرز کے تعاون سے 40 منٹ تک آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔
تاریخ ساز آتش بازی کے مظاہرہ دیکھنے کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہیں گے۔