2024

کراچی؛ ٹرین کی زد میں آکر بچے سمیت دوافراد جاں بحق

قائد آباد مرغی خانہ کے قریب 12 سالہ یاسین اور ملیر کالابورڈ پر 58سالہ محمد حنیف ٹرین کی زد میں آگیا


اسٹاف رپورٹر December 29, 2024

کراچی:

قائدآباد اور ملیر میں ٹرین کے زد میں آکر ایک بچہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود  قائد آباد مرغی خانہ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

 متوفی کی شناخت 12 سالہ یاسین ولد عارف کے نام سے کی گئی ، متوفی بچہ مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا ، ریلوے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

ڈرگ روڈ  ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر کالا بورڈ نہال اسپتال کے سامنے ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کی شناخت 58 سالہ محمد حنیف ولد عمر بلوچ کے نام سے کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں