یہاں وہاں ، اِدھر اُدھر ۔۔۔ کیا ہُوا سال بھر

2024 ء کے سانحات، حادثات، واقعات، انقلاب۔۔۔۔پورے برس کی کہانی


فوٹو : فائل

وقت اپنی سُبک رفتاری سے رواں دواں ہے۔۔۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہر گزرتا برس گذشتہ تمام برسوں سے زیادہ برق رفتار نکلتا ہے۔۔۔ یوں چُٹکیوں میں دن ہفتوں، ہفتے مہینے اور بارہ مہینے ایک برس میں ڈھلتے ہی چلے جاتے ہیں۔۔۔ نہیں معلوم اس تیز رفتاری کی پیمائش کیوں کر ہو سکتی ہے کہ سائنسی بنیادوں پر تو سورج بھی اپنے وقت پر نکلتا اور ڈوبتا ہے، دن کی طوالت بھی اتنی ہی ہے کہ جتنی پہلے تھی، پھر یہ کوئی ہمارے ’احساس کی گھڑی‘ کا معاملہ لگتا ہے، جو ہمیں ایسا محسوس کراتا ہے کہ وقت بہت جلدی جلدی ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے۔

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ہم اکیسویں صدی کو خوش آمدید کہہ رہے تھے اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے 2005، سے 2010ء اور 2020ء اور یہ لیجیے اب ہم 2025ء کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں، یعنی یہ ’نئی صدی‘ بھی اب چوتھائی بیتی جائے ہے۔۔۔ اگلے برس یہ ربع صدی تمام ہوجائے گی۔

لوگ آتے اور جاتے رہیں گے، حالات اور واقعات بھی برپا ہوتے رہیں گے، کہیں ترقی تو کہیں تنزلی ہوگی، کسی کے لیے نویدِ مسرت ہوگی، تو کہیں کہرام برپا ہوگا اور کسی کے مسائل اور دکھوں کی شام ہونے میں نہیں آئے گی۔۔۔ اس برس قومی اور عالمی منظرنامے تک پہلو در پہلو کیا کچھ بیتا ہے ملاحظہ فرمائیے:

جنوری

یکم جنوری

موجودہ بنگلادیشی سربراہ محمد یونس کو سزا

یکم جنوری 2024ء کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 2006ء کے نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہرمعاشیات محمد یونس کو چھے ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

انھیں اِن الزامات کا سامنا اس وقت ہوا، جب وزیراعظم بنگلادیش شیخ حسینہ واجد انھیں اپنے سیاسی حریف کے طور پر دیکھ رہی تھیں۔ پھر 2024ء ہی میں وقت کا دھارا پلٹا اور قفس کی ہوا کھانے والے محمد یونس نے حسینہ واجد کی جگہ بنگلادیش کی حکومت سنبھالی، کہ طلبہ کی احتجاجی تحریک زور پکڑی اور حسینہ واجد کو ملک سے فرار ہونا پڑا اور اس طرح 2024ء کا پہلا دن محمد یونس کے لیے سختی لایا، لیکن اسی برس اقتدار کا ہما ان کے سر بیٹھا۔

فلسطینی شہادتوں کا المیہ جاری رہا!

2023ء میں شروع ہونے والے اسرائیلی درندگی کے سلسلے 2024ء میں بھی جاری رہے۔ یکم جنوری کو سال کے آغاز ہی کے موقع پر اسرائیلی بم باری سے 120 فلسطینی شہادتوں کا المیہ پیش آیا۔ پھر 12جنوری کو اسرائیلی کارروائیوں میں 151 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی بم باری کا خوں ریز سلسلہ کسی طور نہ تھما، یکم فروری 2024ء کو صرف ایک روز میں 268 فلسطینیوں کو قتل کیا گیا، جب کہ شام میں بم باری کرکے بھی آٹھ جانوں کا نقصان کیا گیا۔ ساتھ ہی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، جب کہ کئی مرتبہ ایک دن میں کیے جانے والے حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوتے رہے۔

ایسے ہی 26 فروری کو مزید 90 فلسطینی شہید ہوئے، صیہونی ریاست نے امداد لینے والوں تک نشانہ بنایا۔ دوسری طرف جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے والے امریکا نے ازخود جنگ بندی کے ’اہم مرحلے‘ تک پہنچنے کا دعویٰ کیا، جو کھوکھلا ثابت ہوا۔ سال کے اوائل میں 2023ء سے جاری نسل کشی کے دوران شہدا کی مجموعی تعداد 29 ہزار 782 سے متجاوز کرگئی۔

2 جنوری

معمر سیاست دان سرتاج عزیز کی رحلت

دو جنوری 2024ء کو ملک کے معمر سیاست داں اور سابق وفاقی وزیرخزانہ سرتاج عزیزطویل علالت کے بعد 94 سال کی عمر میں داغ مفارقت دے گئے۔ 1929ء میں نوشہرہ (خیبر پختونخوا) میں آنکھ کھولنے والے سرتاج عزیز 1940ء سے مسلم لیگ کے سرگرم کارکن رہے، وہ 1985ء تا 1999ء سینیٹ کے رکن اور سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے، اور ہمیشہ ان کی کابینہ کا حصہ رہے۔

3 جنوری

وزارت عظمیٰ کے لیے بلاول نام زَد

تین جنوری 2024ء کو پیپلزپارٹی کے اجلاس میں آصف زرداری نے وزارت عظمیٰ کے لیے بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

بلاول نے کہا کہ اگر لوگ عوامی نمائندگی چاہتے ہیں، تو پیپلز پارٹی میدان میں موجود ہے، جو ملک کو سنوارنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ جنرل ضیا الحق نے مسلم لیگ (ن) کو مسلط کیا، تحریک انصاف اور ’ن لیگ‘ اشرافیہ کی جماعتیں ہیں۔ بلاول نے اگلے روز لاہور میں اظہار خیال کیا کہ رائے ونڈ والوں پر مصیبت آئے، تو انھیں دل کا دورہ پڑ جاتا ہے، لندن جاکر پناہ لیتے ہیں۔ سات جنوری کو ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے گویا ہوئے ’جنرل ضیا کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔‘‘

ایران میں دہشت گردی

ایران میں تین جنوری کو جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی منعقدہ تقریب میں دو دھماکوں کے بعد 103 افراد ہلاک اور 141 زخمی ہوگئے، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی 2020ء میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

5 جنوری

سینیٹ میں انتخابات کے التوا کی قرارداد

پانچ جنوری کو ایوان بالا (سینٹ) میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہوئی، جو ایک آزاد رکن دلاور خان نے پیش کی، جس میں دہشت گردی اور ’کورونا‘ کے خطرات کو جواز بنایا، جس کو منظور کیا گیا، اس وقت ایوان میں 14 ارکان موجود تھے، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سینٹیر افنان اللہ نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا دوسری جنگ عظیم میں بھی ملتوی نہیں ہوئے۔ ایوان میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، ق لیگ، ’باپ‘ اور آزاد ارکان قرارداد کے حمایت کنندگان میں شامل رہے۔ بعد ازآں پیپلز پارٹی نے انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کی اور اس قرارداد کی حمایت کرنے والے اپنے رکن سے اس کی وضاحت طلب کی۔

7 جنوری

مولانا فضل الرحمٰن کا دورۂ افغانستان

سات جنوری 2024ء کو مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے دورۂ افغانستان کے دوران افغان دارالحکومت کابل میں نائب وزیراعظم مولوی کبیر اہم سے ملاقات کی، جسے دوطرفہ تعلقات کی ایک کاوش قرار دیا گیا۔ افغان وزیر خارجہ نے بھی یہ امید ظاہر کی کہ دورے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

8 جنوری

باجوڑ میں 6 اہل کار جاں بحق

آٹھ جنوری کو باجوڑ میں چھے پولیس اہل کار قتل کر دیے گئے۔ بتایا گیا کہ یہ اہل کار وہاں پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے جاتے ہوئے نشانہ بنائے گئے۔

تاحیات نااہلی کا خاتمہ

آٹھ جنوری کو سپریم کورٹ نے تاحیات نا اہلی ختم کردی، جس سے سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیر ترین سمیت بہت سے امیدوار انتخابات کے لیے اہل ہوگئے۔ عدالت عظمیٰ کی سات رکنی بینچ نے نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی منظوری دی، جس میں موجودہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ’چھے- ایک‘ کے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

جنرل عاصم منیر کا دورۂ بحرین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آٹھ جنوری کو خلیجی ملک بحرین کا دورہ کیا اور اس دوران وہاں کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے خصوصی بیٹھک ہوئی، جس میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

9 جنوری

توشہ خانہ کیس میں فردِ جرم!

نو جنوری 2024ء کو سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔ نیب عدالت نے یہ فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس کا ملزمان نے انکار کیا۔

10 جنوری

جنرل پرویزمشرف کی سزائے موت بحال

10 جنوری کو سپریم کورٹ نے غداری کیس میں سابق صدر جنرل پرویزمشرف کی سزائے موت کا فیصلہ بحال اور خصوصی عدالت ختم کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ ورثا کے لیے اس فیصلے کے معاشی اثرات بھی ہوں گے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999ء (فوجی حکومت کا قیام) کی تحقیقات ہوتیں، تو تین نومبر 2007ء (ہنگامی حالت کا نفاذ) نہ ہوتا۔ چیف جسٹس نے پانچ منٹ کا وقفہ لیا، اس کے بعد آکر فیصلہ سنایا۔

11 جنوری

’متوقع چیف جسٹس‘ کا استعفا

گیارہ جنوری 2024ء کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے بعد ایک اور سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی اپنے عہدے سے استعفا دے دیا، اس میں اہم بات یہ تھی کہ انھیں رواں سال 27 اکتوبر کو متوقع طور پر چیف جسٹس بننا تھا۔ وہ سپریم کورٹ میں اپنے عہدے پر موجود وہ آخری جج تھے، جو پانامہ بینچ کا حصہ رہے۔ وہ جسٹس مظاہر نقوی کو اظہارِوجوہ کے نوٹس کی بھی مخالفت کرتے رہے۔

12 جنوری

یمن: امریکی بم باری سے پانچ ہلاکتیں

12جنوری کو امریکا اور برطانیہ کی یمن پر بم باری، لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں، آب دوزوں سے تین شہروں کو نشانہ بنایا۔ جس میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں نیدر لینڈ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے علاوہ ہم سائے ملک بحرین نے بھی مدد فراہم کی، روس نے اس کارروائی کی مذمت کی، جب کہ اسپین، فرانس اس سے لاتعلق رہے، جرمنی، ڈنمارک، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا نے حمایت کی۔ یمن میں ان حملوں کے خلاف ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا۔

13 جنوری

تحریک انصاف کا بَلاّ چھِن گیا

13جنوری 2024ء کو آنکھ مچولی کے بعد بالآخر ’پاکستان تحریک انصاف‘ سے اس کا انتخابی نشان بلاّ چھین لیا گیا، جس کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا اور ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو جوتا، بینگن، وکٹ، فاختہ، سارس، بوتل، لیپ ٹاپ وغیرہ جیسے مختلف نشانات تفویض کیے گئے۔

16 جنوری

بلوچستان پر ایرانی حملہ، دو بچیاں شہید

16جنوری کو ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کردیا، جس میں دو بچیاں شہید ہوگئیں، ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اس کارروائی میں جیش عدل کے ٹھکانوں کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

سرحد پار اس کارروائی پر پاکستانی وزارت خارجہ نے شدید احتجاج کیا، اپنا سفیر بلالیا اور ایرانی سفیر کو اسلام آباد سے بے دخل کر دیا۔

18 جنوری کو پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایران میں متعدد دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا، کہا گیا کہ ایران کو کئی بار بلوچ علاحدگی پسندوں کے حوالے سے بتایا، لیکن انھوں نے کچھ نہیں کیا، وہاں مارے گئے نو افراد غیر ایرانی تھے، اس دوران کسی شہری یا ایرانی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

20 جنوری

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی

بیس جنوری 2024ء کو کرکٹر شعیب ملک نے اچانک ’سوشل میڈیا‘ پر اداکار ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کردیا، جس سے شائقین بھونچکا رہ گئے، شعیب ملک سے ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے خلع لے لی، جب کہ وہ ثانیہ مرزا سے پہلے بھی ایک بار رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکے، اس طرح یہ شعیب ملک کی تیسری اور ثنا جاوید کی دوسری شادی ہے۔

22 جنوری

ہندوستان میں رام مندر بن گیا!

22 جنوری کو ’ایودھیا‘ کہہ کر پکارے جانے والے فیض آباد میں بابری مسجد شہید کر کے تعمیر کیے گئے رام مندر کا افتتاح کر دیا، ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہونے والے اس عمل میں اداکار امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، بلے باز سچن ٹنڈولکر اور انیل کمبلے سمیت دیگر بہت سی نام ور شخصیات نے شرکت کی۔ 1992ء میں بابری مسجد شہید کرنے کے بعد رام مندر کی تعمیر حکم راں جماعت ’بی جے پی‘ کا ایجنڈا تھا۔ انھوں نے کشمیر کو ہندوستان میں ضم کرنے کی طرح اپنا یہ انتخابی وعدہ بھی پورا کیا۔

24 جنوری

پی پی (شہید بھٹو) کی انتخابی عمل سے رخصتی

24 جنوری 2024ء کو شائع ہونے والی ایک خبر میں یہ انکشاف ہوا کہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نام زَدگی داخل کیے جانے کے تمام مراحل طے ہونے کے بعد جو صورت حال بنی ہے، اس میں پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) پہلی بار انتخابی منظرنامے سے بالکل دور ہوگئی ہے۔ ورنہ اس سے پہلے مرتضیٰ بھٹو کی بیوی غنویٰ بھٹو کسی نہ کسی طور پر انتخابات میں اپنی جماعت کی شرکت یقینی بناتی رہی ہیں، لیکن مرتضیٰ کی بیٹی فاطمہ بھٹو اور بیٹے ذوالفقار جونیئر سیاست میں خاطرخواہ دل چسپی نہیں رکھتے، جس کے نتیجے میں یہ جماعت لاڑکانہ تک سے کسی امیدوار کو سامنے نہ لاسکی۔

سوشل میڈیا شیطانی قرار

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سوشل میڈیا کو شیطانی میڈیا قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد معاشرے میں افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

24 جنوری 2024ء کو منعقدہ اس تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کا محور طاقت ہے، جو حکومت میں ہے، وہ حکومت چھوڑنا نہیں چاہتا اور حکومت سے باہر بیٹھے سیاسی عناصر جلد از جلد اقتدار حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، پارلیمان کی پانچ سالہ مدت کے دوران جمہوری طریقے سے حکومت یا اس کا سربراہ تبدیل ہو جائے، تو اسے سیاسی عدم استحکام سے تشبیہہ دینا منفی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ جیسے ہی انتخابات کا عمل مکمل ہوا، نگراں حکومت اپنی ذمے داریوں سے سبک دوش ہو جائے گی۔ لوگ پانچ ہزار کے عوض اپنا ووٹ بیچے بغیر اپنے نمائندوں کا انتخاب احتیاط سے کریں۔

27 جنوری

ایران میں 9 پاکستانی مزدوروں کا قتل

27 جنوری کو ایران میں فائرنگ سے نو پاکستانی مزدور قتل کردیے گئے! ان تمام مزدوروں کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے مظفر گڑھ سے تھا۔ پاکستانی محنت کشوں کو نامعلوم افراد نے ایرانی صوبہ سیستان میں نشانہ بنایا۔

30 جنوری

عمران خان کو 31 سال قید!

30 جنوری 2024ء کو سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ بانی تحریک انصاف اور وائس چیرمین تحریک انصاف کو یہ سزا اڈیالہ جیل راول پنڈی میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے سنائی۔

31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 سال قید سنائی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں 787 ملین روپے فی کس (مجموعی طور پر ایک ارب 57کروڑ 30 لاکھ) جرمانہ اور 10، 10 سال نااہلی کی سزا سنائی۔ تین فروری 2024ء کو غیرشرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سات، سات سال قید کی سزا ہوئی۔

اڈیالہ جیل میں سنیئر سول جج قدر ت اللہ نے 14 گھنٹے سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ دونوں پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ فیصلے میں یکم جنوری 2018ء کے نکاح کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔ سابق شوہر کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے درمیان دونوں کے تعلقات استوار ہوئے۔ سابق شوہر خاور مانیکا نے 25 نومبر 2023ء کو خاور مانیکا نے دورانِ عدت نکاح کا کیس دائر کیا تھا۔ اس طرح عمران خان کی مجموعی سزا 31 سال اور بشریٰ بی بی کی 19 سال ہوئی۔

تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکا، چار جاں بحق

تیس جنوری 2024ء کو سبی (بلوچستان) میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ انتخابی ریلی جناح روڈ سے گزرتے ہوئے نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری جانب ’مچھ‘ میں نو دہشت گرد ہلاک اور چار اہل کار اور دو شہری جان سے گئے۔

31 جنوری

بلوچستان میں 21 دہشت گرد ہلاک

اکتیس جنوری 2024ء کو بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیوریٹی فورسز کی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، یہ کارروائی صوبے میں قیام امن کے سلسلے میں کی گئی۔

فروری

04 فروری

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جرمانہ

الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر چار فروری کو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر 49 ہزار 900 روپے جرمانہ عائد کردیا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ضلع وسطیٰ سید حسن عباس جعفری کے حکم نامے کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے اور وہ اپنی پوزیشن واضح کرنے سے بھی قاصر رہے، لہٰذا ان کی مسلسل غیرحاضری کی وجہ وے سے ان پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔

05 فروری

تھانے پر حملہ، 10اہل کار جان سے گئے!

پانچ فروری 2024ء کو ڈیرہ غازی خان میں تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہل کار جاں بحق ہوگئے۔ تھانے پر حملے میں مارٹر گنوں، دستی بموں کا استعمال کیا گیا، کارروائی کے دوران پولیس نے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، جس کے بعد دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل میں فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پہلے عمارت کی سیکیوریٹی پر تعینات اہل کاروں کو اسنائپر سے نشانہ بنایا، اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوگئے۔ جاں بحق چھے اہل کاروں کا تعلق ضلعی پولیس، جب کہ چار کا تعلق ایلیٹ فورس کی صوابی پلاٹون سے ہے۔

07 فروری

بلوچستان میں 30 افراد جاں بحق

سات فروری 2024ء کو بلوچستان میں پشین اور قلعہ سیف اللّہ میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے میں 30 جانیں تلف ہوگئیں، جب کہ 50 سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔ پشین میں آزاد امیدوار کو نشانہ بنایا، جس میں 18 جانیں گئیں اور قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام کے نام زَد امیدوار عبدالواسع کے انتخابی دفتر کے باہر دھماکے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

08 فروری

آزاد امیدوار سرفہرست، لیکن وزیراعظم شہبازشریف!

آٹھ فروری 2024ء کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے مطابق مسلم لیگ (ن) 79، پیپلزپارٹی 54 اور 92 نشستیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے حصے میں آگئیں۔ انتخابی شکست کے بعد سراج الحق نے جماعت اسلامی کی امارت سے استعفا دے دیا، جب کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں اپنی صوبائی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس نشست پر وہ فاتح نہیں۔ جماعت اسلامی کی شوریٰ نے اپنے امیر سراج الحق کا استعفا تو قبول نہیں کیا، لیکن رواں برس انھیں اگلی مدت کے لیے منتخب نہیں کیا گیا اور ان کی جگہ امیر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کو مرکزی قیادت سونپ دی گئی۔

13 فروری کو پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، باپ اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مسلم لیگ (ن) کے شہبازشریف کو وزیراعظم نام زَد کردیا۔ ابتداً پیپلزپارٹی نے وزارتیں لینے سے انکار کیا، 18 فروری کو بلاول نے پانچ سالہ قومی اسمبلی میں آخری دو سال کے لیے وزیراعظم بننے اور وزارتیں لینے کی پیش کش واپس بھی کی۔

20 فروری کو آصف زرداری کو صدر، شہبازشریف کو وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، پنجاب اور پختونخوا کے گورنر پیپلزپارٹی، بلوچستان، سندھ کے گورنر مسلم لیگ (ن) کے لانے پر اتفاق ہوگیا، بلوچستان میں پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے وزائے اعلیٰ ڈھائی ڈھائی سال کے لیے ہونا طے ہوا۔ بعد ازاں سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے گورنر کامران ٹیسوری کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔

15 فروری

’’تحریک عدم اعتماد جنرل قمر باجوہ کے کہنے پر لائے!‘‘

15 فروری 2024ء کو ابھی انتخابی نتائج کی گرد بیٹھی بھی نہ تھی کہ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر لائے، وہ اس کے حق میں نہیں تھے۔ نیز ’آئی ایس آئی‘ چیف جنرل فیض حمید نے تمام جماعتوں کو یہ بتایا کہ کیا کرنا ہے، پیپلزپارٹی اور ’ن لیگ‘ نے اس پر تائید کی، میں انکار کرتا تو یہ کہا جاتا کہ میں نے عمران خان کو بچالیا۔

16 فروری

سندھ میں ’جی ڈی اے‘ کا احتجاج

16 فروری2024ء انتخابی نتائج کے خلاف‘ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس‘ (جی ڈی اے) نے جام شورو میں دھرنا دیا، جس میں فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا، سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم، جمعیت علمائے اسلام کے راشد سومرو، قوم پرست راہ نما ایاز لطیف پلیجو اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے سب نے چیزیں لیں، اگر عمران خان چور ہے تو سب چور ہیں۔ انٹرا پارٹی انتخاب جیسے تحریک انصاف نے کروایا، اسی طرح ن لیگ، پی پی پی اور فنکشنل لیگ نے بھی کروایا تھا۔ دوسری طرف تحریک انصاف نے الزام لگایا کہ85 نشستیں چھینی گئیں، اس لیے حزب اختلاف میں بیٹھیں گے۔

17 فروری

اعتراف: پہلے دھاندلی، پھر بہکائے جانے کا!

17 فروری کو کمشنر راول پنڈی لیاقت چٹھہ نے دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفا دے دیا اور کہا کہ خود کو پولیس کے حوالے کر رہا ہوں، مجھے پھانسی دے دی جائے۔ جعلی مہریں لگا کر ہارے ہوئے امیدواروں کو پچاس، پچاس ہزار کے فرق سے جتوایا گیا، ضمیر کی آواز پر خودکُشی کی کوشش بھی کی، پھر سوچا عوام کے سامنے سچ رکھتا ہوں۔

فوج نے انتخابات بالکل ٹھیک کرائے، فارم 45 اکھٹے کرلیں، نتائج واضح ہو جائیں گے۔ انھوں نے چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر پر بھی اس عمل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الزام لگانا بہت آسان ہے۔ انتخابات سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی۔ 22 فروری 2024ء کو لیاقت چٹھہ نے معذرت کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا کہ انھوں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکانے پر بیان دیا تھا۔

پاکستان پریئمر لیگ 9کا افتتاح

17 فروری کو لاہور میں ’پی ایس ایل 9‘ کا آغاز ہوا، جس کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس روز کھیلے جانے والے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست کھانی پڑی۔

21 فروری

جان بچانے والی 146 دوائیں مہنگی!

21فروری 2024ء کو جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ حکام نے 262 ادویات کے نرخ بڑھانے کی سمری بھیجی تھی، جس میں سے 146 دواؤں کے نرخ بڑھائے گئے، جس میں سرطان، ویکسین اور اینٹی بائیوٹک دوائیں شامل ہیں۔

23 فروری

’’قرض نہ دیں!‘‘ عمران خان کا ’آئی ایم ایف‘ کو خط

23 فروری کو عمران خان نے بتایا کہ انھوں نے ’آئی ایم ایف‘ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اگر انھوں نے پاکستان کو قرضہ دے دیا تو واپس کون کرے گا؟ ایسے حالات میں قرض ملنے سے ملک میں غربت بڑھے گی، جب تک سرمایہ کاری نہ آئی قرض بڑھتا چلا جائے گا۔

25 فروری

سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کا قیام

25فروری کو سندھ اسمبلی میں اویس شاہ اسپیکر اور نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے، 26 فروری مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں، جب کہ مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔ 27 فروری کو مراد علی شاہ نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

26 فروری

اسرائیل کے خلاف امریکی فوجی کی خودسوزی

26 فروری 2024ء کو غزہ جنگ کے خلاف امریکا میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر امریکی فضائیہ کے ایک اہل کار بش نیل نے مائیک اور اسپیکر رکھ کر فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ ’غزہ میں جاری نسل کشی کا حصہ نہیں بنوں گا‘ اس کے بعد خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی، جس کے نتیجے میں چل بسا۔

صدر عارف علوی کا اسمبلی اجلاس سے اختلاف

26 فروری2024ء کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کر دی، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے 29 فروری کو اجلاس بلایا۔ صدر نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مکمل کریں، پھر اجلاس بلائیں گے۔ ماہرن کے مطابق آئین نے اکیس ویں دن اجلاس خود طے کر دیا، جس کے لیے صدر کی منظوری ضروری نہیں۔

29 فروری

نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا دن

29فروری 2024ء کو نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں 302 ارکان نے حلف اٹھالیا۔ دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اختر مینگل نے حزب اختلاف میں بیٹھنے کا اعلان کیا۔

بیرسٹر گوہر بلامقابلہ منتخب

29 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے، جب کہ عمر ایوب سیکریٹری جنرل قرار پائے۔

عبداللطیف ابوشامل

[email protected]

مارچ

یکم مارچ

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار سردارایازصادق اسپیکر اور سیّدغلام مصطفی شاہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے‘ ایازصادق نے 199 ووٹ جب کہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔ سیّد مصطفی شاہ نے 197جب کہ جنید اکبر نے 92 ووٹ لیے۔ بعدازآں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عہدے کا حلف اٹھایا۔

2 مارچ

صدر مملکت کا انتخاب

صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کا مقابلہ ہوا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل تھی جب کہ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امید وار نام زد کیا تھا۔ آصف زرداری جیت کر صدر منتخب ہوگئے۔

حماس کے جوابی وار

رفح، دیر البلاح اور جبالیہ سمیت متعدد فلسطینی علاقوں پر اسرائیل نے بم باری کی، حماس نے 4 ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ اسرائیل نے تین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ غزہ میں امداد کے متلاشیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 118ہوگئی۔

3 مارچ

شہباز وزیراعظم منتخب

مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار محمد شہبازشریف 201 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوگئے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے92 ووٹ حاصل کیے۔

18 فی صد جی ایس ٹی

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ خوراک، دواؤں اور پٹرولیم مصنوعات اور اسٹیشنری سمیت متعدد اشیاء پر 18فی صد جی ایس ٹی نافذ کرے۔

4 مارچ

بغیر پائلٹ کے جنگی جہاز

امریکا نے چین کو روکنے کے لیے پائلٹ کے بغیر اڑنے والے لڑاکا طیارے بنانا شروع کردیے ہیں۔ یہ لڑاکا طیارے زمین سے 30 فٹ کی بلندی پر اپنے اہداف کے اوپر پرواز کرسکتے ہیں جب کہ دشمن کے میزائلوں کا سامنا کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔

اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ

پاکستانی سینیٹ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی قرارداد منظوری۔

5 مارچ

الیکشن: فوج پر الزام تراشی مسترد

پاک فوج کی کورکمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے الزام تراشی کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کو سیکیوریٹی دینے کے سوا مسلح افواج کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

جنگ بندی کا منصوبہ پیش

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے منصوبہ پیش کردیا۔ غزہ کی حکم ران جماعت نے کہا کہ اب فائربندی کے لیے گیند اسرائیل کے کورٹ میں ہے، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی ’’اونرا‘‘ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بم باری کے دوران شہداء کی مجموعی تعداد 30 ہزار 631 اور زخمیوں کی تعداد 72ہزار 43 ہوگئی۔

6 مارچ

بھٹو ٹرائل شفاف نہیں تھا

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی مختصر رائے جاری کردی۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، لیکن فیصلہ کالعدم ہوسکتا ہے نہ تبدیل کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار موجود ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا کہ عدلیہ نے خوف میں فیصلہ دیا۔

پاسپورٹ کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ

محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کی اضافی فیس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 36 صفحات پر مشتمل پانچ سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی نارمل فیس 4500 روپے جب کہ ارجنٹ فیس 7 ہزار 500 روپے، 72 صفحات پر مشتمل پانچ سالہ مدت کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار 200 روپے جب کہ ارجنٹ کی 13 ہزار 500 روپے اور 100صفحات پر مشتمل پانچ سالہ میعاد کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 9000 روپے جب کہ ارجنٹ کی 18 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح دس سالہ مدت کے 36صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار 700 روپے اور ارجنٹ کی 11 ہزار 200 روپے، دس سالہ مدت کے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار 400 روپے اور ارجنٹ کی 20 ہزار 200 روپے جب کہ دس سالہ مدت کے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 13 ہزار 500 روپے جب کہ ارجنٹ کی 27 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

7 مارچ

جسٹس مظاہر، مس کنڈکٹ پر برطرفی کی سفارش

سپریم جوڈیشل کونسل نیا آئین کے آرٹیکل 209 (6) کے تحت سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کی سفارش کردی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے سنگین مس کنڈکٹ، ظاہر آمدن سے زیادہ اثاثہ جات اور آڈیو لیکس سے متعلق شکایات پر اپنی حتمی رائے صدر مملکت کو ارسال کردی۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد فیصلے کی روشنی میں مظاہر نقوی اپنے نام کے ساتھ جسٹس ریٹائرڈ لکھ نہیں پائیں گے اور تمام تر پنشن و مراعات سے بھی محروم ہوجائیں گے۔

کروڑوں سال پرانا جنگل دریافت

برطانیہ میں دنیا کا قدیم ترین جنگل دریافت کیا گیا، جو 39 کروڑ سال پرانا ہے۔ برطانیہ کے علاقے سمرسیٹ میں پتھر میں تبدیل ہوجانے والے اس جنگل کو دریافت کیا گیا جو چٹانوں میں چھپا ہوا تھا۔ کیمبرج یونی ورسٹی اور کارڈف یونی ورسٹی کے ماہرین نے اس قدیم ترین جنگل کے فوسل دریافت کیے۔ اس سے قبل قدیم ترین جنگل کا اعزاز نیو یارک کے پاس تھا مگر برطانوی جنگل اس سے 40 لاکھ سال پرانا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ان چٹانوں کا جائزہ لیا گیا تھا جو 41کروڑ سے 35 کروڑ سال پرانی ہیں۔

8 مارچ

ایوان بالا بے اختیار

سینیٹ اجلاس کے آخری روز طاہربز نجو، شفیق ترین، فیصل جاوید و دیگر ارکان نے اپنی الوداعی تقاریر میں ایوان بالا کو بے اختیار ہاؤس قرار دے دیا اور کہا کہ پچھلے چھے سالوں میں عوام کی بھلائی کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا، الیکشن رسمی کارروائی، نتائج پہلے سے تیار تھے۔ آئین اور قانون کسی اور کے اختیار میں ہے اور یہ ہاؤس کسی اور کے کہنے پر چلتا ہے۔

پاکستان صنفی برابری

عالمی اقتصادی فورم کے گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ کے مطابق پاکستان صنفی برابری میں 146ممالک میں سے 142 ویں نمبر پر ہے، جہاں خواتین کو تعلیم، تربیت اور ملازمت تک محدود رسائی حاصل ہے، ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے مطابق پاکستان میں 32 فی صد خواتین تشدد کا شکار بنتی ہیں جب کہ ایک اندازے کے مطابق ہر سال 5 ہزار خواتین تشدد کے باعث موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

9 مارچ

زرداری پھر صدرمملکت

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے الیکٹورل کالج کے 411 ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخاب جیت لیا اور یوں وہ دوسری بار صدر کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے سویلین صدر بن گئے۔

غزہ میں بھوک کا شکار فلسطینی

مختلف علاقوں پر بم باری میں مزید 82 شہید ہوگئے، بھوک سے شہید ہونے والوں میں 2 ماہ کا شیرخوار بھی شامل ہے۔ غزہ میں بم باری کے ساتھ بھوک بھی اسرائیل کا سب سے بڑا ہتھیار بن گیا ہے۔ غذائی قلت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 31 ہزار کے قریب ہوگئی۔

10 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیوریٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو کارروائیوں میں 10خوارج دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8-9 مارچ کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیوریٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد بھی زخمی ہوئے۔

10 مارچ

2 خارجی دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے ناصرباغ روڈ پر موٹرسائیکل میں بارودی مواد پھٹنے سے خودکش حملہ آور سمیت 2 خارجی دہشت گرد ہلاک جب کہ تیسرا زخمی ہوگیا، جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، دہشت گرد ہدف کے تعاقب میں بارودی مواد لے کر جارہے تھے۔ تاہم ٹارگٹ تک پہنچنے سے قبل ہی بارودی مواد پھٹ گیا جس سے موٹرسائیکل پر سوار افراد کے ساتھ موٹرسائیکل کے بھی پرخچے اڑ گئے۔

غزہ فاقوں میں رمضان کی آمد

غزہ میں فاقوں کے سائے میں رمضان المبارک کا آغاز، صیہونی طیاروں کی شدید بم باری اور توپ خانے سے گولہ باری میں مزید 80 سے زاید فلسطینی شہید ہوگئے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا ذمے دار اسرائیل ہے۔ غزہ پر بم باری میں مزید 80 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 31ہزار 50کے قریب ہوگئی۔

11 مارچ

پاکستان میں سماعت کی خرابی

ایک خبر کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ 45 لاکھ افراد کو سماعت کی خرابی کا سامنا ہے، ماہرین ڈاؤ یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے شعبہ ناک کان حلق کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا ایک کروڑ 45 لاکھ افراد کو مختلف درجات کی سماعت کی خرابی کا سامنا ہے۔

12 مارچ

سندھ کی کابینہ نے حلف اٹھالیا

صوبہ سندھ کی کابینہ کے 9 ارکان اور 3 مشیروں نے حلف اٹھالیا۔ ترجمان وزیراعلٰی سندھ کے مطابق شرجیل انعام میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر حسین شاہ ، سید سردار علی شاہ ، سعید غنی، جام خان شورو، ضیاء الحسن، سردار محمد بخش خان مہر، علی حسن زرداری، سید ذوالفقار علی شاہ کو وزیر مقرر کیا گیا۔ اﷲ بخش ڈنو خان بھیو، احسان الرحمان مزاری اور سید نجمی عالم کو مشیر مقرر کیا گیا۔

13 مارچ

موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ کا فروغ

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے لیے نظام ادائی کا دوسرا سہ ماہی جائزہ جاری کردیا۔ ملک میں موبائل اور انٹر نیٹ بینکاری کے استعمال کنندگان کی تعداد بڑھ کر 16ملین اور 11ملین تک پہنچ گئی جو ان میں بالترتیب 8 اور 5 فی صد کی سہ ماہی شرح نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

غزہ، اسرائیلی بم باری 100 شہید

غزہ پر اسرائیلی طیاروں نے امدادی مرکز پر بھی بم باری کردی، مختلف حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی وزیرجنگ یووگیلنٹ نے اشارہ دیا کہ اسرائیلی فوج رفح میں اپنا زمینی آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

14 مارچ

پی ٹی اے کی خفیہ اداروں کو موبائل ریکارڈنگ تک رسائی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحب زادے نجم ثاقب کی جانب سے مبینہ آڈیو لیک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کسی ایجینسی کو کوئی سہولت فراہم کر رہی ہے؟ جسٹس بابر ستار کیس کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر موبائل کمپنیز کے وکیل نے دلائل دیے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت کہہ رہی ہے ہم کسی کو مجاز نہیں کرتے ، اس پر وکیل نے جواب دیا کہ سسٹم بھی لگا ہوا ہے چابی بھی ان کے پاس ہے، وفاقی حکومت کا ہی اختیار ہے، حکومت اور ایجنسیز کو سسٹم تک رسائی ہے، وہ سسٹم ان کے دائرہ اختیار میں ہے، ہم سسٹم تک پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو رسائی دے دیتے ہیں، وہ جس ایجنسی کو چاہتے ہیں اسے رسائی دے دیتے ہیں۔

دواؤں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

پی پی آئی کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا کے مرض میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمتیں یک مشت 500 روپے سے1400روپے تک بڑھادی۔

15 مارچ

عالمی مالیاتی فنڈ کے دفتر پر مظاہرہ

امریکا میں تحریک انصاف کی جانب سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شامل افراد نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کڑی شرائط عائد کرنے، قسط کا اجرا بانی پی ٹی آئی کی رہائی، الیکشن نتائج اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔

ڈالر افغانستان میں سستا، پاکستان میں مہنگا

15مارچ کو 72 افغانی 83 انڈین روپے اور 110بنگلادیشی ٹکا اور 279 پاکستانی روپے کا ہوگیا۔ پاکستانی کرنسی خطے کے تینوں ملکوں کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

16 مارچ

خودکش دھماکے

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیوریٹی چیک پوسٹ پر خوارج دہشت گردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت سات فوجی جوان شہید ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کا سیکیوریٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، دراندازی کی ابتدائی کوشش ناکامی پر بارود سے بھری گاڑی پوسٹ سے ٹکرا دی۔

غزہ: لاکھوں شہری کھانے پینے سے محروم

غزہ میں لاکھوں فلسطینی بھوکے پیاسے روزے رکھنے پر مجبور ہوگئے۔ مختلف علاقوں میں بم باری سے خواتین و بچوں سمیت 63 فلسطینی شہید ہوگئے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے سربراہ جگن چاپاگین کا کہنا ہے کہ لاتعداد شہریوں کے پاس افطار کے موقع پر بھی کھانے پینے کے لیے کچھ دست یاب نہیں ہوتا۔

17 مارچ

پیوٹن کی طویل حکم رانی

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ریکارڈ پانچویں بار صدارتی انتخابات میں کام یابی حاصل کرکے اقتدار پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی۔ وہ روس کی 200 سالہ تاریخ میں جوزف اسٹالن کے بعد طویل عرصے تک حکم رانی کرنے والے راہ نما بن گئے ہیں۔ وہ روس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے روسی راہ نما بھی بن گئے ہیں۔

18 مارچ

پاکستان کا افغانستان کے اندر آپریشن

پاکستان نے انٹیلی جنس بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف افغانستان کے اندر آپریشن کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مل کر پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث حافظ گل بہادر گروپ ہدف رہا۔ آپریشن کے بعد افغان فورسز نے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت اہل کار زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیوریٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں بھی آپریشن کیا، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر صحرا عرف جانان سمیت 8 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکس

بجلی بلوں میں صارفین پر غیرمساوی اور غیرمنصفانہ ٹیکسوں کے نفاذ کا انکشاف ہوا، بجلی بلوں پر صارفین کی آمدن کے قطع نظر بجلی ڈیوٹی نافذ ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ صارفین خاص طور پر کم آمدنی والے افراد اپنے بجلی بلوں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس پر بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔

ان کی آمدنی قابل ٹیکس آمدنی کی حد سے نیچے ہونے کے باوجود ان پر مختلف ٹیکس عاید کیے گئے ہیں، صارفین پر آمدنی سے قطع نظر یکساں بجلی ڈیوٹی (ای ڈی) کا نفاذ، ٹیکس دہندگان پر مالی طور پر بہت زیادہ بوجھ ہے، تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ صوبائی توانائی کے محکموں کی جانب سے بجلی ڈیوٹی میں بہت سے تضادات ہیں اور جمع شدہ فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔

کراچی، تعمیرات میں سنگین خلاف ورزیاں

کراچی میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ شہر قائد کی 517 سے زاید بلند و بالا عمارتوں کی تعمیرات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا گیا۔ اس حوالے سے درخواست گزار چیئرمین گلوبل فاؤنڈیشن احمد داؤد نے2015 تا 2022 تک تعمیر ہونے والی بلند و بالا عمارتوں کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دیا گیا ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا، گلوبل فاؤنڈیشن نے عدالت کو بتایا کہ شہر قائد میں517 سے زاید بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہوئی ہیں، جن میں حفاظتی ضوابط کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں، جب کہ بلڈرز اور ایس بی سی اے کی جانب سے حفاظتی ضابطوں کو مسلسل نظرانداز کیا گیا۔

19 مارچ

پاکستان اور آئی ایم ایف متفق

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔ فریقین نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز پر اتفاق رائے پیدا کرلیا۔

کندھ کوٹ میں استاد شہید

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے میں اسکول جانے والے استاد کو شہید کردیا۔ اﷲ رکھیو نندوانی کچے کے ڈاکوؤں کے خطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانے کے لیے اسکول پہنچتے تھے۔

اسرائیل کا الشفاء اسپتال میں پھر قتل عام

غزہ میں اسرائیلی افواج کی کارروائیوں کے دوران مزید 93 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے الشفاء اسپتال میں ایک بار پھر خون کی ندیاں بہادیں، فائرنگ اور ب مباری کے دوران اسپتال میں 50 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

20 مارچ

گوادر میں حملہ ناکام

سیکیوریٹی فورسز نے گوادر جی ڈی اے کمپلیکس میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے8 دہشت گرد ہلاک جب کہ دو سیکیوریٹی اہل کار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے کمپلیکس میں فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کیا، اندر گھسنے کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنادی۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمے داری قبول کرلی۔

سندھ: کسان کارڈ کا اجراء

حکومت سندھ نیکسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، کارڈ کے لیے ایک ہفتے کے اندر سروے اور رجسٹریشن کا کام شروع کرنا طے پایا۔

21 مارچ

پاکستان: 6.67 ارب ڈالر قرض لیا

پاکستان نے موجودہ مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں 6.67 ارب ڈالر غیرملکی قرضوں کی صورت میں لیے، جب کہ گذشتہ سال اسی مدت میں 7.76ارب ڈالر حاصل کیے گئے تھے۔

22 مارچ

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کالعدم

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج، مسٹر جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیزصدیقی کی ملازمت سے برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انھیں بہ طور ریٹائرڈ جج ہائی کورٹ پنشن اور دیگر مالی مراعات کا اہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کی آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ 62سال کی عمر کی آئینی حد عبور کرنے کے بعد انھیں بہ طور جج تو بحال نہیں کیا جاسکتا لیکن بہ طور ریٹائرڈ جج وہ پنشن سمیت تمام تر مالی مراعات کے اہل ہیں۔

فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیوریٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خودکش بم بار نے گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرادی، دھماکے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے۔

23 مارچ

ماسکو میں دہشت گردی

روس کے دارالحکومت ماسکو کے کنسرٹ ہال میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں143 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں 100سے زاید افراد زخمی ہوئے۔ روسی سیکیوریٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے یوکرین کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ روسی انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں یوکرین میں موجود لوگوں سے رابطے میں تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بتایا کہ چاروں حملہ آوروں کو یوکرین فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

غزہ، فلسطینی انسانی ڈھال

یورپی انسانی حقوق کے گروپ یورو مڈٹیرین ہیومن مانیٹر نے تصدیق کی کہ غزہ کے الشفاء اسپتال میں اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور استعمال کررہے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں کی بم باری میں24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عالمی بینک، پاکستان کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے چودہ کروڑ ستانوے لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

25 مارچ

غزہ، جنگ بندی کی پہلی قرارداد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کردہ قرارداد منظور کرلی۔ سلامتی کونسل کے 10منتخب ارکان کی پیش کردہ قرارداد پر امریکا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے مطابق رمضان المبارک کے دوران فوری جنگ بندی کی جائے اور انسانی امداد کی فوری اور بلا روک ٹوک رسائی یقینی بنائی جائے۔ امریکا کے علاوہ تمام 14ممالک نے قرارداد کی حمایت کی جن میں چین اور روس بھی شامل ہیں۔

غزہ، اسپتالوں کا محاصرہ جاری

اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں ناصر، العمل اور الشفاء کا محاصرہ جاری رہا۔ ہزاروں فلسطینی اور مریض اسپتالوں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ غزہ کے مختلف علاقوں پر بم باری کے دوران مزید107فلسطینی شہید ہوگئے۔

ڈی آئی خان میں آپریشن

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فورسز کے خارجی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تاہم زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اﷲ گنڈا پور بھی جاں بہ حق ہوگئے۔

خارجی دہشت گردوں میں افغانی بھی شامل تھا، جس کے قبضے سے جدید اسلحہ ، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے ایریا کوٹ کندیان میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں سیکیوریٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل تھے۔ خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

26 مارچ

خودکش حملے میں پانچ چینی انجنیئر ہلاک

خیبرپختون خوا کے علاقے بشام میں خودکش دھماکے میں پانچ چینی انجنیئر سمیت چھے افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں چار چینی مرد ، ایک خاتون اور ان کا پاکستانی ڈرائیور شامل ہے۔ چینی انجنیئرز اسلام آباد سے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔

27 مارچ

کراچی: چار اضلاع کے نام تبدیل

حکومت سندھ نے کراچی ڈویژن کے4 اضلاع کے نام تبدیل کردیے۔ ضلع کراچی غربی کا نام ضلع اورنگی، ضلع کراچی وسطی کا نام ضلع ناظم آباد، ضلع کراچی شرقی کا نام ضلع گلشن اور ضلع کراچی جنوبی کا نام تبدیل کرکے ضلع کراچی رکھ دیا گیا۔ اس طرح اب کراچی ڈویژن کے7 اضلاع میں ضلع کراچی، ضلع گلشن، ضلع اورنگی، ضلع ناظم آباد، ضلع ملیر، ضلع کورنگی اور ضلع کیماڑی ہو ں گے۔

28مارچ

فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت ہونے والے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ کسی بھی حالت میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔ ایگزیکٹیو کی جانب سے ججز کے عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔

29 مارچ

بلوچستان، سینیٹ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

الیکشن کمیشن آف پاکستان کہا کہ سینیٹ انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان سے 11 سیٹوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوچکے۔

سندھ پولیس بے بس

ماہ صیام کے کے ابتدائی 18 روز میں سندھ میں اسٹریٹ کرائمز کی 4 ہزار 450 سے زاید وارداتیں ہوئیں۔ ڈکیتی مزاحمت پر 9شہریوں کو قتل کردیا گیا۔ رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 48 ہوگئی۔ رمضان المبارک کے 18روز میں ڈاکوؤں نے 9 گھرانے اجاڑ دیے۔ ماہ مبارک کے دوران اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر4 ہزار 450 سے زاید وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

30مارچ

سانحہ 9 مئی کے مقدمات کا پہلا فیصلہ

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور حساس تنصیبات پر حملے کے 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، پرویزالٰہی بھی نام زد ہیں۔ مقدے میں عمرایوب، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور، حماد اظہر ، زین قریشی اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 70 راہ نما عدالتی مفرور ہیں۔

غزہ میں قتل عام، امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔ 24 گھنٹوں میں مزید 82 فلسطینی شہید اور 100سے زاید زخمی ہوگئے۔ امریکا نے اسرائیل کو مزید 2.5 ارب ڈالر (تقریباً 7 کھرب پاکستانی روپے) مالیت کا فوجی ساز و سامان فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے نیتن یاہو سے فلسطینی شہریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کرنا اور ساتھ ہی انہیں ہتھیاروں کی فراہمی دوغلا پن ہے۔

31مارچ

عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عرب ریاستیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ میں سعودی عرب، مصر ، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہوں، غزہ کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہئے اور دو ریاستی حل کے لیے تجارت ہونی چاہیے، یہ آج نہیں ہورہا لیکن مستقبل میں ہونا چاہیے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم ایسا کرسکتے ہیں۔ جوبائیڈن اپنے پیش رو بل کلنٹن اور باراک اوباما کے ساتھ نیویارک میں فنڈ ریزنگ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر تینوں صدور کو فلسطینی مظاہرین کے احتجاج کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اپریل

یکم اپریل

اسرائیل کا شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی طیاروں کی بم باری سے ایرانی قونصل خانے کی عمارت تباہ ہوگئی۔ حملے میں ایران کے کئی سفارت کار اور پاس دارانِ انقلاب کے سنیئر کمانڈر محمد رضا زاہدی جاں بہ حق ہوگئے۔ حملے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

2اپریل

غزہ، اسرائیلی بم باری

غزہ میں اسرائیلی ڈرون طیاروں نے دیرالبلاح میں عالمی امدادی تنظیم ورلڈ سینٹر کچن کے قافلے پر بم باری کردی۔ حملے میں 6 غیرملکی کارکن اور ان کا فلسطینی ڈرائیور شہید ہوگئے۔ شہداء میں 3 برطانوی شہریوں کے ساتھ آسٹریلیا، پولینڈ اور امریکی نژاد کینیڈین شہری بھی شامل تھے۔ اسرائیلی بم باری کے دوران گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء کی مجموعی تعداد 32 ہزار 916 ہوگئی۔

3 اپریل

دنیا کا معمر ترین شخص 114سال کی عمر میں چل بسا

دو سال قبل دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے وینزویلا کے ’’جوآن ویسنٹ پیریز مورا‘‘ چلے بسے۔ 4 فروری 2022 کو ان کی باضابطہ طور پر دنیا میں سب سے عمررسیدہ شخص کے طور پر تصدیق کی گئی تھی۔ ان کی عمر 112سال اور253دن تھی۔

4 اپریل

بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں 20 افراد کے قتل میں ملوث

برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘ نے ہندوستانی اور پاکستانی انٹیلی جنس آپریٹو کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر رہنے والے مبینہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کے تحت پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں20 افراد کے قتل میں ملوث ہے اور متحدہ عرب امارات میں اس کے سلیپنگ سیلز بھی ہیں۔

چاہ بہار، ایرانی پوسٹوں پر حملے

ایران کے صوبے سیستان، بلوچستان میں ایرانی سیکیوریٹی فورسز کی پوسٹوں پر حملوں میں کم از کم 11 اہل کار اور 16حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ نائب وزیرداخلہ ماجد میراحمدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ دہشت گرد چاہ بہار اور راسک میں گارڈز کے ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

5 اپریل

پاکستان میں دو شہریوں کے قتل کی بھارتی منصوبہ بندی کا انکشاف

سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے پاکستان کے اندر ماورائے عدالت قتل کی مذموم بھارتی مہم کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہد لطیف کو سیال کوٹ اور محمدریاض کو راولاکوٹ میں نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے پاس بھارتی ایجنٹوں یوگیش کمار اور اشوک کمار کے ملوث ہونے کے دستاویزی، مالی اور فارنزک شواہد موجود ہیں جو ان قتل کی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

6 اپریل

سیکیوریٹی فورسز کے مختلف علاقوں میں آپریشنز

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیوریٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دوسری جانب سیکیوریٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیل نے سفارتی مشن بند کردیے

دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بم باری کے بعد اسرائیل نے مختلف ممالک میں اپنے 28 سفارتی مشن بند کردیے۔ ایک امریکی اہل کار نے برطانوی نیوزایجنسی کو بتایا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران خطے میں اسرائیل یا امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

7 اپریل

خیبر پختون خوا: دہشت گردی

خیبر پختون خوا میں 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 131واقعات رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سال بھر میں پولیس پر 59حملے ہوئے جن میں 49 پولیس اہل کار شہید اور68 زخمی ہوئے۔ مختلف کارروائیوں میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار جب کہ 3 کو ہلاک کردیا گیا۔ صوبے میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ 25 واقعات ڈیرہ اسماعیل خان میں رپورٹ ہوئے۔ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے 6، 6 جب کہ لکی مروت میں 11، خیبر 10 کرک اور مردان میں 3، 3 واقعات ہوئے۔

مارک زکر برگ نے ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 2024کے دوران دنیا میں اب تک سب سے زیادہ دولت کمانے میں کام یاب رہے۔ بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ۔

مہنگائی بلند ترین سطح پر

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نے مہنگائی کو پچاس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی انیس سو چوہتر کے بعد سب سے زیاد رہی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے پیداواری لاگت میں کافی اضافہ کردیا، عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ قراردیا۔

8 اپریل

کوئٹہ کچلاک، مسجد میں دھماکا

پولیس کے مطابق کلی کیتیر میں مسجد کاکڑان کے حجرے میں گذشتہ شب چھے ایگل اسکواڈ کے اہل کار اور دیگر افراد موجود تھے کہ اسی دوران ایک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایگل اسکواڈ کا جوان مانورعلی موقع پر ہی شہید جب کہ پانچ اہل کار شدید زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا دھماکا خیز مواد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ایف بی آر: 5 لاکھ سمیں بلاک

ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ایف بی آر نے عیدالفطر کے بعد نان فائلرز اور انڈر فائلرز کے موبائل فونز کی 5 لاکھ سمیں بلاک کرنے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی۔ ایف بی آر کے پاس فون سمز بلاک کرنے اور ممکنہ ٹیکس چوروں کے بجلی اور گیس کے کنکشن جیسی دیگر یوٹیلٹی سروسز کو منقطع کرنے کے اختیارات ہیں۔

9 اپریل

کراچی میں ڈاکو راج

ماہ صیام کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون اور 20 افراد جاں بہ حق ہوگئے۔ رواں برس اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بہ حق ہونے والے شہریوں کی تعداد 59 ہوگئی۔ 3 ماہ میں 22ہزار 627 بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ ماہ رمضان میں اسٹریٹ کرائمز کی 6 ہزار 700 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

ماہ رحمت میں 20 گاڑیاں چھینی اور 130 سے زاید چوری جب کہ 830 موٹرسائیکلیں چھینی اور 4200 چوری کی گئیں۔ شہر میں ماہ صیام کے دوران موبائل فون چھیننے کے 1500 سے زائد واقعات پیش آئے۔ سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق تین ماہ کے دوران 22 ہزار 627 بڑی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ مجموعی طور پر مختلف واقعات میں 154 شہری قتل ہوئے، رپورٹ کے مطابق جنوری میں 7 ہزار 865، فروری میں 7 ہزار 364 جبکہ مارچ کے مہینے میں 7 ہزار 539 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

12 اپریل

نوشکی، قومی شاہ راہ پر بس سے اتار کر 9 مسافر قتل

نوشکی کے قریب قومی شاہراہ پر بس سے اتار کر 9 مسافروں کو اغواء کرکے قتل کردیا گیا۔ مسافر بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی، مقتولین میں 8 مزدور بتائے جاتے ہیں، جب کہ نوشکی ہی میں دوسرے واقعے میں ایک اور بس پر فائرنگ کے نتیجے میں مزید 2 مسافر ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے۔

حب حادثہ

عیدالفطر کے پہلے روز درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک عیاں پیر کے قریب کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 17افراد موقع پر جاں بہ حق جب کہ 40 سے زاید افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے ٹراما سینٹر میں انتقال کرگیا۔

13 اپریل

ایران کا اسرائیل پر حملہ

ایران نے اسرائیل پر پہلی بار بہ راہ راست ڈرون اور کروز میزائلوں سے حملہ کردیا۔ ایرانی پاس داران انقلاب نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسرائیل میں مخصوص اہداف پر درجنوں کروز میزائل اور ڈرون فائر کیے۔ ان کے مطابق انہوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل بھی داغے، امریکا اور اسرائیل نے بھی ایرانی حملوں کی تصدیق کردی۔ اسرائیل میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تعلیمی ادارے پہلے ہی بند کرکے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔ اردن نے اپنی فضائیہ کو الرٹ کردیا اور کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کسی بھی ایرانی طیارے یا ڈرون کو مار گرائیں گے، ایران نے پڑوسی ممالک کو متنبہ کیا کہ جو بھی ایرانی ڈرون کو مار گرانے کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا وہ بھی نشانہ بنے گا۔

اسرائیلی وزیر جنگ یاوا گیلنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے 100ڈرون داغے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کئی ڈرون اسرائیلی حدود تک پہنچ گئے جب کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے متعدد ایرانی ڈرون کو شام اور اردن کی فضائی حدود میں مارا گرایا۔

غزہ پر بمباری، 50 شہید

غزہ پر اسرائیلی بم باری کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں پر حملوں میں شدت ، فلسطینی دیہات پر حملے کرکے درجنوں مکان جلادیے، متعدد افراد تشدد سے زخمی ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

14 اپریل

ایران اسرائیل جنگ میں امریکا شریک نہیں بنے گا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو آگاہ کیا کہ امریکا ایران کے خلاف جوابی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ 300ڈرونز اور میزائلوں میں سے 99 فی صد امریکا اور دیگر ممالک کی مدد سے مار گرائے۔ ایران، ترکیہ، عراق اور اردن نے تصدیق کی کہ ایران نے حملوں سے امریکا کو پیشگی آگاہ کردیا تھا۔ تاہم واشنگٹن نے اس کی تردید کی۔ پاکستان نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ حماس، شام، یمن کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ایرانی حملوں پر بیروت، تہران اور بیت المقدس میں جشن منایا گیا۔ ایران کے صدر رئیسی نے کہا کہ اسرائیل نے ردعمل دکھایا تو اگلا حملہ مزید بڑا ہوگا، امریکا نے مدد کی تو اس کے اڈے نشانہ بنیں گے۔

15 اپریل

فیض آباد دھرنا کمیشن

فیض آباد دھرناکمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور میجر جنرل نوید اظہر حیات کو بری الذمہ قرار دے دیا اور کہا کہ فیض حمید کا کام مصالحت کار کے طور پر معاہدے پر دست خط کرنا تھا، کیوں کہ ان کے پاس اس وقت کے آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف کی اجازت موجود تھی۔ کمیشن نے دھرنے کی ذمے داری اس وقت پنجاب میں قائم شہباز شریف حکومت پر عاید کردی، تاہم شہبازشریف کا نام لکھنے سے گریز کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ووٹ بینک بچانے کے لیے مظاہرین کے خلاف کارروائی نہ کی جو قابل تعریف نہیں۔ یہ ذمے داری سے انحراف اور مس کنڈکٹ ہے، لہٰذا قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہوگئی

2 ماہ میں ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے نیا ڈیٹا جاری کردیا۔ ملک میں ووٹرز کی تعداد13کروڑ 1لاکھ 36ہزار311 ہوگئی۔ 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 85لاکھ 85ہزار 760 تھی۔ الیکشن کمیشن ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 43 ہزار 472 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہوگئی۔

16 اپریل

سعودی عرب کو پاکستان کی پیش کش

پاکستان نے سعودی عرب کو 32 ارب ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری کے 25 منصوبوں کی پیش کش کی، جن میں پی آئی اے، ایئر پورٹس کی نج کاری، کان کنی کی بڑی سائٹس سے گوادر تک ریلوے لنک اور بھاشاڈیم، مٹیاری، مورو رحیم یارخان اور، غازی بروتھا سے فیصل آبادٹرانسشمن لائنز اور سیمی کنڈیکٹر چپ بنانے، فائیو اسٹار ہوٹل کی فیزیبلٹی، 50 ہزار ایکٹر اراضی کی کارپوریٹ فارمنگ کے لیے لیز اور، 10 ارب ڈالر کی گرین فیلڈ ریفائنری سمیت 25 شعبے شامل ہیں۔ گرین فیلڈ ریفائنری حب یا گوادر میں بنے گی اور اسے 20 سال تک کی ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔ یہ پیشکش دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کو کی گئی۔

طوفانی بارشوں سے عمان میں 17 افراد جاں بہ حق

عمان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سڑکیں زیرآب آگئیں، گاڑیاں بہہ جانے سے اسکول کے9 بچوں سمیت17افراد جاں بہ حق ہوگئے۔ دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بھی طوفانی بارشیں، سیلابی صورت حال سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کردیا گیا۔ دبئی میں کئی مقامات پر بادل پھٹ پڑے، 16گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔ بارش کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

17 اپریل

افغانستان سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 خارجی دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے اسپن کئی غلام خان کے مقام پر پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کی۔ سیکیوریٹی فورسز نے تمام 7 دہشت گردوں کو گھیر لیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

18 اپریل

غیرمؤثر اور زایدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرموثر اور زایدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

غزہ کی خاتون کی تصویر کو 2024 کی عالمی اخباری تصویر کا اعزاز

اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والی5 سالہ بھانجی سیلی کی میت کو سینے سے لگائے ہوئے ایک فلسطینی خاتون کی تصویر کو سال کی عالمی اخباری تصویر قرار دیا گیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے فوٹوگرافر محمد سالم نے 36 سالہ فلسطینی خاتون انس ابو معمر کی تصویر 17 اکتوبر کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے الناصراسپتال کے مردہ خانے میں لی تھی۔

ایمسٹرڈیم میں واقع ورلڈ پریس فوٹو فاؤنڈیشن کی جیوری نے کہا کہ یہ تصویر خیال اور احترام کے ساتھ بنائی گئی ہے، جس میں ایک ہی وقت میں ناقابل تصور نقصان کی ایک استعاراتی اور لفظی جھلک پیش کی گئی ہے۔ 2003 سے اس خبررساں ایجنسی کے لیے کام کرنے والے 39 سالہ فلسطینی محمدسالم نے نومبر میں کہا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ تصویر غزہ کی پٹی میں جو ہو رہا ہے اس کے وسیع تر احساس کی عکاسی کرتی ہے۔

19 اپریل

پاکستان کی آئی ایم ایف سے درخواست

پاکستان نے آئی ایم ایف سے باضابطہ طور پر 6 سے 8 ارب ڈالر تک کے ای ایف ایف بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کردی، جس میں ماحولیاتی فنانسنگ کے ذریعے مزید بڑھانے کا امکان بھی موجود ہو۔

ایران پر اسرائیلی حملہ

اسرائیل نے ایران پر ڈرون حملہ کردیا۔ ایرانی کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو علی الصبح اصفہان کے قریب دھماکے کی آواز کے بعد فضائی دفاعی میزائل نظام کو فعال کردیا گیا۔ دفاعی نظام نے اصفہان فوجی اڈے پر داغے گئے تینوں ڈرون کو تباہ کردیا۔ ایرانی حکام کے مطابق حملے میں ایرانی جوہری تنصیبات محفوظ رہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ خطرناک کارروائی روکی جائے۔ یورپی یونین نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

کراچی، جاپانیوں پر حملہ ناکام

لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر حملہ ناکام بنادیا گیا۔ دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ایک سیکیوریٹی گارڈ شہید جب کہ ایک سیکیوریٹی گارڈ اور شہری زخمی ہُوا۔ پانچوں غیر ملکی شہری واقعے میں محفوظ رہے۔

20 اپریل

غزہ: بم باری ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید

اقوام متحدہ میں فلسطینی مہاجرین کی بہبود کی تنظیم ’’اونرا‘‘ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بم باری میں ہر دس منٹ میں ایک بچہ شہید ہُوا۔ ’’اونرا‘‘ نے کہا کہ شدید اور اکثر اندھا دھند اسرائیلی حملوں کے دوران بچوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی۔

21 اپریل

کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ

سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلیمان نے اسلام آباد کے بعد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے عازمین حج کے امیگریشن اور دیگر تمام ضروری تقاضے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی پورے کر لیے جائیں گے اور یہاں سے کلیئر شدہ حجاج کرام جدہ ایئرپورٹ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کے طویل دورانیے کے عمل سے گزرے بغیر بہ راہ راست اپنی ٹرانسپورٹ کے ذریعے رہائش گاہوں پر چلے جایا کریں گے۔

ممتاز صحافی حیدرتقی انتقال کرگئے

موقر صحافی سید حیدر تقی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ حیدر تقی کا تعلق فکروادب اور فن و صحافت میں کمالات کے لیے بین الاقوامی شہرت کے حامل خانوادے سے تھا۔ ان کے والد مشہور فلسفی سید محمد تقی تھے، تایا شاعر و کالم نگار رئیس امروہوی اور چچا معروف شاعر جون ایلیا تھے۔ گفت گو میں بذلہ سنجی اور تحریر کی بے ضرر ظرافت ان کی پہچان تھی۔

سابق سنیئر بیوروکریٹ روئیداد خان انتقال کرگئے

سابق سنیئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔ روئیدادخان 28 ستمبر 1923کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سنیئر بیوروکریٹ تھے، ان کی عمر 100 سال تھی۔ انھوں نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی۔ روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔ روئیداد خان نے چیف سیکریٹری سندھ و خیبر پختون خوا اور صدر و وزیرِاعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔ وہ 1971ء میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکریٹری انفارمیشن تھے، ان کی خودنوشت 1997ء میں شایع ہوئی تھی۔

22 اپریل

ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ بعد ازآں پاکستان اور ایران نے مفاہمتی یادداشتوں پر دست خط کردیے۔ دونوں ملکوں نے اگلے پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب امریکی ڈالرز تک بڑھانے اور دہشت گردی کے خطرے سمیت مشترکہ چیلینجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے سیکیوریٹی، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ویٹرنری ہیلتھ، ثقافت اور عدالتی امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 8 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دست خط کیے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان سے تہران کے تعلقات تاریخی ہیں جنہیں کوئی ملک منقطع نہیں کرسکتا۔

خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں 13 خارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیوریٹی فورسز کے خیبرپختون خوا کے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان جب کہ بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 13 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دس، شمالی وزیر ستان میں ایک جب کہ پشین میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

24 اپریل

18سال سے کم عمر کی شادی کرانے پر 3 سال تک قید، 2 لاکھ جرمانہ، بل تیار

پنجاب کی حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے Child Marriage Restraint Act2024-25کا ڈرافٹ تیار کرلیا، جس کے مطابق والدین، ہمسایے، نکاح خواں، رجسٹرار سمیت جو بھی اس عمل میں شامل ہوگا اسے گرفتار کیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق 18سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکے کی شادی کرنے یا اس کے ساتھ شادی کروانے والے شخص کو کم از کم دو سال اور زیادہ سے زیادہ تین سال تک قید سخت کی سزا جب کہ کم از کم ایک لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔

کم عمر بچوں کی شادی رجسٹر کرنے والے کو بھی کم از کم دو سال اور زیادہ سے زیادہ تین سال تک قید سخت کی سزا جب کہ کم از کم ایک لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔ ایسے ماں باپ یا سرپرست جو کم عمر بچوں کی شادی کرانے کے عمل کو فروغ دیں، اس کی حمایت کریں یا اجازت دیں کو بھی کم از کم دو سال اور زیادہ سے زیادہ تین سال تک قید سخت کی سزا جب کہ کم از کم ایک لاکھ اور زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔

25 اپریل

فلسطینیوں کو زندہ درگور کیے جانے کا انکشاف

غزہ میں خان یونس کے نصیراسپتال سے مسلسل چھٹے روز مزید اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں اور فلسطینیوں کو زندہ درگور کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ فلسطینی حکام کے مطابق الشفاء اور نصیراسپتال میں اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی میتوں کی تعداد 392 ہوگئی، جن میں بزرگ شہری، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے بیشتر نہتے شہریوں کو سامنے کھڑا کرکے فائرنگ کرکے شہید کیا گیا جب کہ کئی کے جسموں پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔ فلسطینی محکمہ شہری دفاع کے رکن محمد مغیر نے بتایا کہ 10 میتوں کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوب لگی ہوئی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا۔

26اپریل

بھارتی ڈاکٹرز کی انسان دوستی

بھارتی سرجنز نے دل کی مفت پیوندکاری کے ذریعے پاکستانی لڑکی کو بھارتی شخص کا دل لگا کر نئی زندگی دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کراچی کی رہائشی 19سالہ عائشہ راشن دل کی بیماری میں مبتلا تھیں جن کا علاج ہارٹ ٹرانسپلانٹ تھا۔ ان کا ٹرانسپلانٹ کرنے والے سرجن، انسٹی ٹیو ٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے آر بالا کرشنن نے بھارتی میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ عائشہ جوان لڑکی ہے اس کی جگہ میری بیٹی بھی ہوسکتی تھی، ہر کسی کی زندگی اہم ہے۔

عائشہ کی والدہ صنوبر کا کہنا تھا کہ علاج کے لیے رقم اکھٹی کرنا مشکل تھا جس کے لیے کراچی میں مہم بھی چلائی تھی لیکن اتنے پیسے جمع نہیں ہوئے۔ انھوں نے بھارتی ڈاکٹرز، ایشوریان ٹرسٹ اور اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اسرائیل کے مظالم کے خلاف امریکی طلباء کا احتجاج

امریکا کے شہر نیویارک کی کولمبیا یونی ورسٹی میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے 100 سے زاید طلباء کو گرفتار کرلیا گیا۔ جن امریکی یونی ورسٹیز میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ان میں کیلیفورنیا برکلی، یو ایس سی، مشی گن، انڈیانا، یال، نیو یارک یونیورسٹی، جارج واشنگٹن یونی ورسٹی، ہارورڈ یونیورسٹی، ایمورے یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن شامل ہیں۔ لاس اینجلس، کیلیفورنیا اور ایٹلانٹا جارجیا میں طلباء کی گرفتاریاں بھی سامنے آئیں۔ لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق اس نے 93 مظاہرین کو گرفتار کیا، ٹیکساس یونی ورسٹی سے 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

27اپریل

امریکا پر ہیومن رائٹس واچ کی تنقید

اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی تنظیم ’’ہیومن رائٹس واچ‘‘ کے ڈائریکٹر لوئیس چاربونوْ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں شروع ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس عمل پر تنقید کی۔

امریکی جامعات کی اسرائیل مخالف طلبہ کو دھمکیاں

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف لاف امریکی جامعات سے شروع ہونے والا احتجاج یورپ اور آسٹریلیا کے تعلیمی اداروں تک بھی جاپہنچا۔ امریکی جامعات نے احتجاجی طلبہ سے نمٹنے کے لیے طاقت کا استعمال شروع کردیا۔ جامعات کی انتظامیہ نے احتجاجی طلبہ کا داخلہ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف دیگر قانونی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

کئی جامعات نے کلاسز معطل کردی ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانوی دارالحکومت لندن اور سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، فلسطینی پرچم اٹھائے اور فلسطینی کفایہ پہنے مظاہرین نے اپنی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور نیتن یاہو حکومت سے جاری تعاون ختم کیا جائے۔

28اپریل

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

سیکیوریٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری ، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپُوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

29اپریل

خیبر پختون خوا سے پولیو کا خاتمہ نہ ہوسکا

پچھلے بارہ سالوں کے دوران پولیوورکرز کی 109 ہلاکتوں، 162 زخمی ہونے اور 13 کارکنوں کے اغوا کے باوجود خیبر پختون خوا سے پولیو کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔ 12 سال کے دوران خیبرپختون خوا میں پولیو ٹیموں پر حملہ کے نتیجے میں29 خواتین پولیو ورکرز سمیت 109اہل کار جاں بہ حق اور 162دیگر زخمی ہوئے جب کہ اس عرصے کے دوران 13پولیو اہل کاروں کو اغواء کیا گیا۔ چار ماہ سے بھی کم عرصے میں پولیو ٹیموں یا ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہل کاروں پر حملوں میں خیبر پختون خوا میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 22 دیگر زخمی ہوئے۔

ملک بھر میں تعلیمی ایمرجینسی

گلگت، بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں آئندہ 4 سال کے لیے تعلیمی ایمرجینسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں تعلیمی بجٹ کو بھی صفر اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر آئندہ چار سال میں پانچ فی صد کرنے کا ہدف طے کیا گیا۔

علی رضا عابدی قتل کیس کا فیصلہ

انسداددہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے راہ نما علی رضا عابدی قتل کیس میں 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزا سنادی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمرقید کی سزا سنائی۔ ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ میں بھی عمرقید کی سزا سنائی گئی۔

ملزمان میں عبدالحسیب، محمد غزالی، محمد فاروق اور ابوبکر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو مقتول کے ورثا کو ایک، ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدم ادائی پر ملزمان کو مزید چھے ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان محمد فاروق، حسنین، غلام مرتضی عرف کالی چرن کے خلاف کیس داخل دفتر کردیا اور کہا ہے کہ ملزمان جب بھی گرفتار ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ ملزمان کے خلاف گذری تھانے میں دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عارف عزیز

مئی

3 مئی

شاہراہ قراقرم پر حادثہ

شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری اور حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ تین مئی کی صبح تیزرفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ بس حادثے میں زخمی 21 مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بس کو حادثہ یشوخل داس کے مقام پر پیش آیا، جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ریسکیو، پولیس اور مقامی افراد نے بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر زندگیاں بچانے کی کوشش کی۔ حادثے کا شکار مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی۔ اس ریسکیو آپریشن میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ حادثہ چلاس شہر سے 20 کلو میٹر دور پیش آیا۔

خلا میں پاکستان کا پہلا قدم

تین مئی کو قوم نے خلائی سائنس کی دنیا سے ایک بڑی خبر سنی کہ پاکستان نے خلا میں پہلا قدم رکھ دیا ہے۔ چین کے خلائی راکٹ چینگ ای سکس کی مدد سے تین مئی کوایک مصنوعی سیارہ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کی جانب روانہ کیا گیا اور یوں پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا۔

مصنوعی سیارے کی کام یاب روانگی کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے قوم اور سائنس دانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’آئی کیوب قمر‘ سیٹلائٹ خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے۔ چند روز بعد اس مشن کی کام یابی کی مزید خبر یوں آئی کہ چاند کے مدار پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصاویر خلائی مرکز کو موصول ہوگئیں۔

چینی خلائی مرکز نے ایک تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصویر پاکستانی سفیر کے حوالے کی۔ یہ تصاویر چاند کے مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کی تلاش کا آغاز ہے۔ 'آئی کیوب قمر' مشن کی ٹیم کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق یہ مصنوعی سیارہ آٹھ مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 14 منٹ پر چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔

5 مئی

نائلہ کیانی کا اعزاز

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے پانچ مئی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کرلی جس کی بلندی 8485 میٹر ہے۔ یہ نیپال میں واقع دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی ہے جسے نائلہ کیانی نے سر کیا۔ اس طرح نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں 8 ہزار میٹر کی 11چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

9 مئی

گوادر میں سات محنت کشوں کا قتل

بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ نو مئی کو پیش آیا۔ ان افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا اور یہ سربندر میں حجام کا کام کرتے تھے۔

گوادر پولیس کے مطابق یہ تمام افرادرات کو ایک ہی گھر میں سوئے تھے جہاں تین بجے مسلح افراد آئے اور انھوں نے ان پر فائر کھول دیا۔ اس واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ سربندر گوادر شہر سے مشرق کی جانب 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ سربندر گوادر میں ماہی گیروں کی ایک قدیم بستی ہے جس کی آبادی 20 ہزار سے زائد ہے۔

13 مئی

کشمیر میں احتجاجی مظاہرے

آزادکشمیر میں عوام جو چند سال سے مہنگائی اور مختلف مسائل پر احتجاج کی روش اپنائے ہوئے تھے، انھوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا اور دس سے تیرہ مئی کے دوران مشتعل مظاہرین قافلوں کی شکل میں مظفرآباد کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے نظر آئے۔

یہ سلسلہ راولاکوٹ میں آٹے کے بحران سے شروع ہوا اور عوام منتخب سیاسی نمائندوں اور قیادت سے مایوس ہوکر پونچھ عوامی ایکشن کمیٹی کے بینر تلے جمع ہوگئے۔ جب شنوائی نہیں ہوئی تو احتجاج ہی نہیں شکایات اور مطالبات کا دائرہ بھی وسیع تر ہوتا چلا گیا۔ دیگر اضلاع کے لوگ اس مہم کا حصہ بنے تو جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی بن گئی۔ بجلی کے بل جلائے گئے اور ایجنڈے میں اضافہ ہوتا چلاگیا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ کی کال دی اور عوام کو 11 مئی کو مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کی۔ کشمیر میں بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والی 'جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی' نے مطالبات کی منظوری کے بعد پہیاجام اور شٹرڈاؤن ہڑتال تو ختم کردی، لیکن اس دوران مظاہرین اور سیکیوریٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں اور مختلف واقعات میں ایک افسر سمیت چار افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔

پانچ روز تک یہ سلسلہ اور کمیٹی اور حکومت کے مابین کشمکش جاری رہی اور حکومت کی جانب سے مظاہرین کے مطالبات منظور کیے جانے پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان ہوا۔ ابتدا میں راولاکوٹ سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا مقصد آٹے کی قیمتوں میں کمی اور سبسڈی کی بحالی تھا۔ تاہم جوں جوں احتجاج میں مزید لوگ شامل ہوتے گئے مطالبات میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔

17مئی

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ مشکل میں پھنس گئے

کرغزستان میں مشتعل ہجوم نے پاکستانی، بھارتی اور بنگلادیشی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ کرکے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پاکستانی حکومت نے فوراً کرغزستان کی حکومت اور سفارت خانہ سے رابطہ کیا اور پاکستانیوں کی حفاظت اور ملک روانگی کے لیے اقدامات شروع ہوئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سترہ مئی کو کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب کرغز طلبہ کی پاکستان اور مصری طلبہ پر مشتمل گروپ کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ لڑائی کا یہ واقعہ 13 مئی کو پیش آیا تھا جس کے بعد کچھ انتہاپسند گروپوں نے اس حوالے مقامی لوگوں کو اکسایا کہ یہ غیرملکی ہمارے مہمان نوازی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ رات گئے کرغز شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پھر میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹلز پر حملہ کردیا۔

18مئی

ٹرک کے بریک فیل ہونے سے کئی افراد جان سے گئے

پنجاب کے ضلع خوشاب میں ٹرک بے قابو ہوکر کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ اٹھارہ مئی کو یہ حادثہ خوشاب میں پنج پیر مناواں روڈ پر بریک فیل ہونے سے باعث پیش آیا۔ اس حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا تھا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

سوئمنگ سوٹ فیشن شو

18مئی کو سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو منعقد کیا گیا، جس میں خواتین ماڈلز نے مخصوص ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق دنیا کے مختلف خطوں کی ماڈلز نے اس موقع پر سوئمنگ پول کے گرد کیٹ واک کی جہاں مرد بھی موجود تھے۔ اگرچہ سعودی عرب میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، تاہم وہاں گذشتہ چند سال سے فیشن شوز سمیت فلمی میلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

19مئی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ

مئی کی19 تاریخ کو دنیا بھر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے لاپتا ہونے کی خبر عام ہوئی اور پھر ملبہ ملنے پراس بات کی تصدیق سرکاری سطح پر کی گئی کہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھی مسافر دنیا میں نہیں رہے۔ رئیسی مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس آرہے تھے ۔

وزیرخارجہ اور آذری گورنر بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس سے قبل وزیرداخلہ احمد واحدی نے ہیلی کاپٹر اور صدر سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کرچکے تھے اور پھر کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ تبریز شہر سے 100 کلو میٹر دور مشرقی آذر بائیجان صوبے میں پیش آیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں ایران کے وزیرخارجہ حسین عامر عبدالہیان، گورنر تبریز اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی سوار تھے۔ چند گھنٹوں بعد ایرانی میڈیا نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی تھی۔

22مئی

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا فلسطین سے متعلق اہم فیصلہ

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی خبر بائیس مئی کو دنیا بھر کے میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پر نشر ہوئی۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمودعباس نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اسرائیل کے مظالم کی طرف ایک مرتبہ پھر عالمی اداروں کو متوجہ کیا۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان سب سے پہلے ناروے کے وزیراعظم نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ناروے سرکاری طور پر 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر لے گا اور ان کا ملک 'عرب امن منصوبے' کی حمایت کرتا ہے۔

25مئی

مجاہد کالونی میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ

توہینِ مذہب کے الزام میں 25 مئی کو مشتعل ہجوم کی جانب سے جلاؤگھیراؤ کے دوران 75 سالہ نذیر مسیح کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس نے بعد میں دم توڑ دیا تھا۔

نذیر مسیح پر قرآن کے اوراق نذرِ آتش کرنے کا الزام تھا۔ سرگودھا، مجاہد کالونی میں پیش آنے والے واقعے میں مشتعل ہجوم نے نذیرمسیح کے گھر اور کارخانے کو بھی آگ لگا دی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کے الزام میں 500 سے زائد افراد پر مقدمہ درج کر کے اس وقت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

26مئی

طلعت حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے معروف سنیئر اداکار، صداکار اور ہدایت کار طلعت حسین 26 مئی کو انتقال کرگئے۔ طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ طلعت حسین کی نمازجنازہ مسجد عائشہ ڈیفنس میں ادا کی گئی، ان کی تدفین ڈیفنس 8 کے قبرستان میں کی گئی۔

27مئی

دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی

27 مئی کو خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیوں میں 23 دہشت گرد ہلاک جب کہ کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیوریٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 26 اور 27 مئی کو تین الگ آپریشنز میں دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا، جب کہ سیکیوریٹی اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی۔

فلسطینیوں کی حمایت میں میکسیکو میں مظاہرہ

میکسیکو میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے غزہ میں جنگ بندی نہ کرنے پر اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر لگے حفاظتی بیریئر ہٹانے کی کوشش کی اور حدود میں بوتل بم پھینکے گئے جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم اسرائیلی سفارت خانے کی عمارت حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہی۔ خیال رہے 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 80 ہزار سے زخمی ہوچکے ہیں۔

جون

5 جون

بھارت میں انتخابات، مودی کے ارمان پورے نہ ہوسکے

بھارت میں عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ مودی نے انتخابی مہم میں ایک پرجوش نعرہ ’’اب کی بار 400 پار‘‘ بلند کیا تھا جو ناکام ثابت ہوا۔ تاہم حکم راں اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کام یاب رہا۔

پانچ جون کو نتائج کے اعلان کے ساتھ بھارتی میڈیا پر جو مباحث چھڑے ان میں کہا گیا کہ ایک طرف مودی کا نفرت آمیز بیانیہ بھارتی عوام نے مسترد کردیا جب کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر بھی کام نہ آئی۔ بی جے پی کو ایودھیا سمیت اترپردیش کی بیشتر نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یو پی کی 43 نشستوں پر اپوزیشن اتحاد کام یاب رہا، حکم راں اتحاد نے 36نشستیں حاصل کیں۔

کرکٹ کی دنیا میں انہونی ہوگئی

کرکٹ کی دنیا میں انہونی کے طور پر دیکھی گئی ایک خبر چھے جون کو یہ تھی کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں پاکستان کو امریکا نے سُپراوور میں شکست دے دی۔ ڈیلس میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہونے پر سپراوور میں چلا گیا، جہاں امریکا نے پاکستان کو بہ آسانی ہرا دیا۔

امریکا نے سپراوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان صرف 13 رنز ہی بناسکا۔ امریکا نے 159 رنز کے تعاقب کا آغاز کیا تو پاکستانی بولرز کو مشکل میں ڈال دیا۔ پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے جواب میں امریکا نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کردیا۔

8جون

ساہیوال کے اسپتال میں آتش زدگی

آٹھ جون کو ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال میں بچوں کے وارڈ کی نرسری میں آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں بچوں کی ہلاکتوں نے ملک بھر میں فضا سوگوار کردی۔ اسپتال کے ترجمان نے اس وقت موقف اپنایا تھا کہ ’نرسری وارڈ میں لگے ایئرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ‘ کی وجہ سہ آگ لگی تھی جس کے بعد وارڈ میں موجود بچوں کو پہلے اسپتال کی ایمرجنسی اور پھر بچوں کے سرجری وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ نے اس واقعے پر بچوں کی مبینہ ہلاکت کی خبروں کی تردید کی تھی۔ لیکن میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہے۔ اگلے دنوں میں یہ ہلاکتیں دس سے زائد بتائی گئی تھیں۔ کئی بچوں کو چلڈرن وارڈ کے اسٹاف اور سیکیوریٹی گارڈز نے جانوں پر کھیل کر بچایا اور انہیں وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی میں منتقل کیا۔

لکی مروت میں دیسی ساختہ بم دھماکا

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں ایک بم دھماکے میں سات پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نو تاریخ کو گاڑی کو افغانستان کی سرحد سے متصل شمال مغربی علاقے میں بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں چھے فوجیوں اور ایک افسر کی شہادت دیسی ساخت کے ایک بم کے دھماکے میں ہوئی۔

11جون

یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ

گیارہ جون کو یمن کے قریب 200 سے زائد تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں فوری طور پر 49 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر سامنے آئی۔ مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔ خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے بتایا کہ جنوبی صوبے شبوہ کے قریب 260 افراد کو لے جانے والی کشتی کے الٹنے سے ہلاکتوں کے علاوہ140 افرادلاپتا ہیں۔

داسو ڈیم کے حوالے سے بڑی پیش رفت

داسو ڈیم کے لیے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دی اور گیارہ جون کو ایک خبر کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے اضافی رقم کی فراہمی پاکستان میں ماحول دوست اور سستی پن بجلی پیدا کرنے کے لیے درکار فنڈنگ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہے۔ پاکستان میں کسی بھی پراجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کی جانب سے یہ سب سے بڑی فنانسنگ کا اعلان تھا۔ فنانسنگ کی یہ رعایتی سہولت آئی ڈی اے اور آئی بی آر ڈی پر مشتمل ہے۔

12جون

رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی

مشرقی وسطیٰ کے ملک کویت میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے41 افراد ہلاک ہوگئے۔ کویتی میڈیا کے مطابق جنوبی کویت کے شہر المنقف میں 12 جون کی صبح رہائشی عمارت میں آگ لگی جس میں قیمتی انسانی جانیں ضایع ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160 ملازمین رہائش پذیر تھے، جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا، جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔

19 جون

حج کے دوران قیامت خیز گرمی کے سبب ہلاکتیں

مکہ مکرمہ میں گرمی سے کم سے کم 577 حاجی جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 323 کا تعلق مصر سے تھا۔ انیس جون کو ایک رپورٹ کے مطابق گرمی سے اردن کے 60 اور تیونس کے 35 حاجی جاں بحق ہوئے۔ دورانِ حج گرمی سے انڈونیشیا کے 144، ایران کے 11 اور سینیگال کے 3 حاجی جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ پیر کو مکہ مکرمہ میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔ حج کے اکثر مناسک اور عبادات کھلے آسمان تلے اور پیدل ہی انجام دی جاتی ہیں جو بزرگ اور زائدالعمر افراد کے لیے بڑا چیلینج ہوتی ہیں۔ گذشتہ برس حج کے دوران 240 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

سعودی محکمۂ موسمیات نے رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کر رکھی تھی اور اسی مناسبت سے سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عازمین حج کے لیے جگہ جگہ پانی کے فواروں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔

رانا نسیم

جولائی

یکم جولائی

سانحہ جڑانوالہ کیس میں سزائے موت

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک مسیحی کو اگست 2023ء میں ہونے والے جڑانوالہ فسادات کو بھڑکانے کے الزام میں سزائے موت سنائی۔ حکام نے احسان شان کو جڑانوالہ کی مسیحی برادری کے 200 سے زائد گھروں اور دو درجن گرجا گھروں کو نذرآتش کرنے کے واقعے کے تین دن بعد گرفتار کیا تھا۔

یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دو عیسائی مردوں کو قرآن کے صفحات کی بے حرمتی کرتے ہوئے دیکھا۔ عدالت نے شان کو سوشل میڈیا پر اسلام کی توہین کرنے والے نفرت انگیز مواد کو شیئر کرنے کا مجرم پایا۔ اس نے مبینہ طور پر ٹک ٹاک پر بے حرمتی والے اسلامی متن کی فوٹیج پوسٹ کی تھی۔

راولاکوٹ جیل سے فرار

آزاد کشمیر کی راولاکوٹ جیل سے 20 قیدی فرار ہوگئے جب کہ پولیس مقابلے میں ایک مارا گیا۔ ایک قیدی نے دروازے پر سنتری کو یرغمال بنایا اور باقی سب فرار ہوگئے۔ فرار ہونے والے قیدیوں میں ایک کالعدم تنظیم کا رکن اور بھارت کو مطلوب شخص بھی شامل تھا۔

9 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیوریٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہل کار شہید ہوگئے۔ تیرہ میں کمانڈر نجیب اور کمانڈر اشفاق معاویہ سمیت 7 جب کہ لکی مروت میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

2 جولائی

لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہورہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون جج کو چیف جسٹس کے لیے نام زد کیا۔ جسٹس عالیہ نعیم 1996ء میں بطور وکیل رجسٹر ہوئیں، 1998ء میں ہائی کورٹ جب کہ 2008ء میں سپریم کورٹ کی وکیل بنیں، وہ 2013ء میں لاہور ہائی کورٹ میں تعینات ہوئی تھیں۔

بھگدڑ میں116افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیشن کے ضلع ہتھر کے ایک گاؤں میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 23 خواتین سمیت 116 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ کی جنگ

اکتوبر 2023ء سے صہیونی فوج کی جانب سے جاری بم باری کے باعث غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس کو بھی خالی کرا لیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق محصور اور بم باری والے علاقے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 19 لاکھ تک پہنچ گئی۔

3 جولائی

باجوڑ میں دھماکا

خیبرپختونخواء کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللّہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ کے پی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر کی گاڑی کو تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

قدیم ترین پینٹنگ والا غار

سائنس دانوں نے انڈونیشیا میں دنیا کے قدیم ترین پینٹنگز والے غار کی دریافت کرنا کا اعلان کیا۔ پینٹنگ میں تین افراد کو ایک سرخ سور کے گرد جمع کیا گیا ہے اور اس کی عمر تقریباً 51ہزار2 سو سال بتائی گئی ہے۔

5 جولائی

برطانوی انتخابات

برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرکے اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے بھاری مینڈیٹ سے فتح حاصل کی اور 14سال بعد حکم راں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو گھر بھیج دیا گیا۔ عام انتخابات میں سابق وزیراعظم لزٹرس سمیت کئی برج الٹ گئے۔ عام انتخابات کے نتیجے میں لیبر پارٹی کے لیڈر کیئرسٹارمر برطانیہ کے 58ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

6 جولائی

ایران میں صدارتی انتخابات ایران کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اصلاح پسند مسعود پزشکیان نے 28 لاکھ ووٹوں کے فرق سے سخت گیر سمجھے جانے والے سعید جلیلی کو شکست دے دی اور ایران کے نئے صدر بن گئے۔ پزشکیان نے ایک کروڑ63 لاکھ ووٹ حاصل کیے جب کہ سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ حاصل کر سکے۔ انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فی صد رہا۔

7 جولائی

چھلانگ کا عالمی ریکارڈ

یوکرینی جمپر یاروسلاوا مہو چیخ نے خواتین کی اونچی چھلانگ کے مقابلوں میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا، یہ ریکارڈ 37 سال سے قائم تھا۔ جمپر نے پیرس ڈائمنڈ لیگ میں 2.10 میٹر کا فاصلہ طے کرکے اس ریکارڈ کو توڑا۔

8 جولائی

ارشد شریف کا قتل۔۔۔پولیس کا دعویٰ مسترد

کینیا کی عدالت نے معروف پاکستانی صحافی ارشدشریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ قرار دینے کا پولیس کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیوریٹی ایجنسیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا، عدالت نے یہ فیصلہ مقتول کی بیوہ کی درخواست پر سنایا، جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں پاکستانی صحافی کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ نہیں تھا۔

9 جولائی

نیٹو سمٹ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 33 واں نیٹو سمٹ شروع ہوا جس میں سب سے بڑا ایشو روس یوکرین جنگ کو قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ سربراہی اجلاس میں چین کے حوالے سے بھی بحث کی گئی۔ اجلاس میں نیٹو نے یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں اپنے دفاع کے لیے 43 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔

گوتم بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ تعینات

راہول ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح کوچ نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ وہ معاہدے میں توسیع نہیں چاہتے۔ ان کی جگہ سنبھالنے کے لیے گمبھیر اور وینکت لکشمن کے انٹرویوز بورڈ کی ایڈوائزری کمیٹی نے کئے تھے۔

یورپی چیمپئن شپ کا نیا ریکارڈ

ہسپانوی کھلاڑی لامین یامل یورپی چیمپئن شپ میں گول کرنے والے اب تک کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز صرف 16برس کی عمر میں فرانس کے خلاف یورپی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف گول کرکے حاصل کیا۔

10جولائی

دہشت گرد کمانڈر ہلاک

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 اہل کار شہید اور ایک آفیسر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔ پشاور پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن متنی میں ہوا اور دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم کے سرکی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر تھی۔

11جولائی

آسمانی بجلی سے38 ہلاکتیں

بھارتی ریاست اترپردیشن میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں صرف ایک روز کے دوران 38 افراد ہلاک اور درجنوں جھلس گئے۔

12 جولائی

مخصوص نشستوں کی بابت بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دے دیں۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 8 رکنی اکثریتی فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کرنے کے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے 41 آزاد امیدواروں کو 15 روز میں سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر کرنے کا حکم بھی دیا۔

پنجاب میں طوفانی بارشیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے7 شہری جاں بحق ہوگئے، بارش کے باعث سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ سیکڑوں فیڈر ٹرپ کرگئے۔ لاہور میں 315 ملی میٹر سے بارش کا 44 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

انگلش کرکٹر جیمزاینڈرسن کا ٹیسٹ کیریئر اختتام کو پہنچا:

انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ ان کا آخری میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ لارڈز میں تھا، جس میں انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، مجموعی طور پر کرکٹر نے 704 وکٹیں حاصل کیں، اور یہ ایک ریکارڈ ہے کیوں کہ ٹیسٹ میں ابھی تک کسی فاسٹ باؤلر نے اتنی وکٹیں نہیں لیں۔ آخری ٹیسٹ کے اختتام پر پوری انگلش ٹیم نے شان دار طریقے سے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آخری ٹیسٹ کے آغاز پر شائقین نے میدان میں باؤلر کی آمد پر کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا اور ان کی بیٹیوں نے 5 منٹ تک لارڈز میں موجود گھنٹی بجائی۔

اسکول کی چھت گرنے سے 22ہلاک

وسطی نائیجیریا میں دو منزلہ اسکول کی عمارت گرنے سے طلباء سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے۔ اسٹیٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں 132 افراد کو زخمی حالت میں بچا کر مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے، تاہم سو کے قریب لوگ تاحال ملبے میں پھنسے ہونے کی اطلاعات بھی دی گئیں۔

13 جولائی

آئی ایم سے 7 ارب ڈالر کا معاہدہ:

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے لیے اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوگیا۔ عالمی ادارے نے تین سالہ 24ویں پروگرام کے معاہدہ کا اعلان پاکستان کی جانب سے خودمختار ویلتھ فنڈ کے معاملات میں شفافیت لانے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے منصوبوں میں ترجیحات ختم کرنے پر اتفاق کرنے کے بعد کیا۔ یہ معاہدہ 37 ماہ میں مکمل ہوگا۔

عدت کیس:

عدالت نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلا اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت بری کردیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ وہ کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور شرعی رائے لینے کی خاورمانیکا کی دو درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش:

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، ٹرمپ پر حملہ اس وقت ہوا، جب وہ امریکی بٹلر کاؤنٹی، پنسلوانیا (امریکا) میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ان پر ایک شخص نے گولی چلا دی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ تاہم ان کے ایک ترجمان نے ان کی حالت بہتر ہونے کی اطلاع دی۔ مذکورہ مشبتہ شخص کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ 20 سالہ حملہ آور تھامس میتھیو کی کار سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

14 جولائی

آل راؤنڈر کرکٹر خالد عباداللّہ کا انتقال:

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر خالد عباداللّہ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران صرف چار ہی ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

نیپالی پارلیمان میں عدم اعتماد کام یاب:

نیپال میں سیاسی کشیدگی کے دوران پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پشپا کامل ڈاہل حکومت کھو بیٹھے اور ان کی جگہ نئے سیاسی اتحاد کے سابق وزیراعظم 72 سالہ کے پی شرما اولی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے صدر رام چندراپاؤڈیل نے کے پی شرما کو نیپالی کانگرس اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال یونیفائیڈ مارکسسٹ لین نسٹ کے سیاسی اتحاد کا نیا وزیراعظم مقرر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

15 جولائی

دہشت گردوں کے حملے:

دہشت گردوں کے بنوں چھاؤنی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کڑی شموزئی کے رورل ہیلتھ سنٹر پر حملوں میں 10 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 13 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بنوں چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سیکیوریٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اسی دوران دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی۔ پاک فوج سے جھڑپ میں تمام 10 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ تاہم اس آپریشن میں 8 بہادر سپوتوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی میں دیہی مرکز صحت پر حملے کے نتیجے میں دو لیڈری ورکرز، دو بچے اور چوکی دار مارے گئے، سیکیوریٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

افغانستان میں طوفانی بارش:

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جب کہ تین سو کے قریب زخمی ہو گئے۔ طوفانی بارش کے باعث درخت، دیواریں اور گھروں کی چھتیں گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

19جولائی:

اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار:

سی ٹی دی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی اور القاعدہ کے سنیئر جنگجو امین الحق کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا۔ سی ٹی دی حکام کے مطابق سنیئر جنگجو امین الحق کی گرفتاری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت تھی۔ امین الحق کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

بنگلادیش میں کرفیو:

بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 105 تک پہنچ گئی جب کہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔ پرتشدد مظاہروں کے باعث وزیراعظم حسینہ واجد نے پورے ملک میں کرفیو نافذ کرکے سیکیوریٹی کو بہتر بنانے کے لیے فوج تعینات کردی۔ مظاہروں کے باعث بنگلادیشی نیوزچینلز سرکاری نشریاتی ادارہ آف ایئر کردیا گیا۔ ضلع نرسنگدی میں طلبہ نے ایک جیل پر حملہ کرکے اپنے سیکڑوں ساتھیوں کو بھی قید سے رہا کروالیا اور بعدازآں جیل کو آگ لگا دی۔

عالمی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ:

عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ جج نواف سلام کی سربراہی میں آئی سی جے نے کہا کہ اسرائیل کو جتنا جلد ممکن ہو فوری طور پر مقبوضہ علاقوں سے نکل جانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

20 جولائی

پاکستانی قونصلیٹ پر حملہ:

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شرپسندوں نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کے علاوہ پاکستانی پرچم پول سے اتار کر اس کی بے حرمتی اور جلانے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ جرمنی کی جانب سے مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا، پی ٹی ایم جرمنی کے سارے عہدے داروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ مظاہرے کے دوران 8 سے 10 افراد پاکستانی قونصل خانے میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کے بعد پاکستانی پرچم اتار کر فرار ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

21 جولائی

جوبائیڈن امریکی صدارتی الیکشن سے باہر:

امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔81 سالہ صدر جوبائیڈن پر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دست برداری کے لیے شدید دباؤ تھا جب کہ دوسری طرف پارٹی کی طرف سے نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی سامنے آگیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

22 جولائی

ڈرامانگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کا شکار:

معروف ڈرامانگار خلیل الرحمٰن قمر بھی ہنی ٹریب کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر واردات میں ملوث خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا اور ادائی نہ ہونے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

23 جولائی

لینڈسلائیڈنگ سے 229 ہلاکتیں:

جنوبی ایتھوپیا کے ایک دورافتادہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 229 افراد ہلاک ہوگئے، جو کہ ہارن آف افریقہ کے ملک میں ریکارڈ کی گئی اس طرح کی سب سے مہلک آفت ہے۔ مقامی اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق، جنوبی ایتھوپیا کی علاقائی ریاست کے ایک الگ تھلگ اور پہاڑی علاقے میں سانحے کے مقام پر بھیڑ جمع تھی۔

کرسچیئن میرج ترمیمی ایکٹ:

صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کرسچیئن میرج ترمیمی ایکٹ 2024ء پر دستخط کردیے۔ ایکٹ کے تحت مسیحی مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر بڑھا کر 18 سال کردی گئی ہے۔ صدر نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت ایکٹ کی منظوری دی۔ مذکورہ ترمیم سے قبل شادی کے لیے مسیحی مردوں اور عورتوں کی عمریں بالترتیب 16 اور 13 سال سے زیادہ ہونی چاہیے تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

26 جولائی

پیرس اولمپیکس گیمز 2024:

پہلی بار کسی اسٹیڈیم کے بجائے پیرس اولمپیکس گیمز 2024ء کی افتتاحی تقریب دریائے سین میں رنگ و نور کے طوفان میں منعقد ہوئی، جہاں ایتھلیٹس اور فن کاروں نے کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کا جشن منایا۔ اس موقع پر دریا کی موجوں پر 6کلومیٹر تک پریڈ بھی کی گئی۔ خصوصی بوٹس پر سوار ایتھلیٹس نے وینیوز کا نظارہ جبکہ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں نے تقریب دیکھی۔

جماعت اسلامی کا دھرنا:

جماعت اسلامی کا مہنگائی، بجلی کے اضافی بلوں، آئی پی پیز کی لوٹ مار اور ٹیکسوں میں بے جا اضافے کے خلاف جڑواں شہروں میں احتجاج، ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کرکے پہلے آئی ایٹ کے قریب اور پھر لیاقت باغ راولپنڈی میں دھرنا دے دیا۔ انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء کو روکنے کے لیے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا کر تمام راستے سیل کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔ اس موقع پر چند کارکن گرفتار بھی ہوئے۔

مسجدالحرام مہنگی ترین عمارت:

برطانوی میڈیا دی ٹیلی گراف کی جانب سے دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی، جس میں سرفہرست مسجدالحرام اور دوسرے نمبر پر ابراج البیت المعروف دی کلاک ٹاورز ہے، حالاں کہ دی کلاک ٹاورز کی تعمیر کی کل لاگت 15 بلین ڈالر ہے اور اسے دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت بھی قرار دیا جاتا ہے، جس کی بلندی 1972 فٹ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

28 جولائی

سری لنکا ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کا فاتح:

سری لنکا نے بھارتی ارمان خاک میں ملاتے ہوئے پہلی بار ویمنز ٹی20 ایشیا کپ جیت لیا۔ فائنل میں دفاعی چیمپئن ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست ہوئی۔

کینیڈا میں سکھوں کا ریفرنڈم:

پنجاب کو بھارت سے الگ کرنے کے لیے کینیڈا کے شہر کیلگری میں سکھوں نے ایک ریفرنڈم کا انعقاد کیا، جہاں ٹاؤن سنٹر میں باقاعدہ ووٹنگ بوتھ بنایا گیا۔ خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کے موقع پر خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ سکھ پنجاب کو آزاد کروانا چاہتے ہیں لیکن مودی حکومت سکھوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

29 جولائی

سیکیوریٹی فورسز پر حملہ:

پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیوریٹی پر مامور فورسز کے اہل کاروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہل کار شہید جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی پر گرفتاری:

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ظہیرالحسن کے خلاف چیف جسٹس کو دھمکی دینے پر مقدمہ درج ہے، جس میں بتایا گیا کہ پیر ظہیرالحسن نے اعلٰی عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

30 جولائی

نام ور اسٹیج اداکار سردار کمال کا انتقال:

نام ور اسٹیج اداکار سردارکمال لاہور میں انتقال کرگئے۔ مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سردار کمال نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمرشریف اور امان اللّہ سمیت اپنے وقت کے نام ور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں چوڑیاں، دیساں دا راجا سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

31 جولائی

اسماعیل ہنیہ شہید کردیے گئے:

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل حملے میں گارڈ سمیت شہید ہوگئے، وہ نومنتخب ایرانی صدر پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے راہ نما اسماعیل ہنیہ کی تہران میں رہائش گاہ کو ایک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے رات کے دوبجے نشانہ بنایا گیا۔

رانا نسیم

جولائی

12 جولائی

مخصوص نشستوں کی بابت بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دے دیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 8 رکنی اکثریتی فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کرنے کے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے 41 آزاد امیدواروں کو 15 روز میں سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر کرنے کا حکم بھی دیا۔

پنجاب میں طوفانی بارشیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے7 شہری جاں بحق ہوگئے، بارش کے باعث سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ سیکڑوں فیڈر ٹرپ کرگئے۔ لاہور میں 315 ملی میٹر سے بارش کا 44 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

انگلش کرکٹر جیمزاینڈرسن کا ٹیسٹ کیریئر اختتام کو پہنچا

انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ ان کا آخری میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ لارڈز میں تھا، جس میں انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں، مجموعی طور پر کرکٹر نے 704 وکٹیں حاصل کیں، اور یہ ایک ریکارڈ ہے کیوں کہ ٹیسٹ میں ابھی تک کسی فاسٹ باؤلر نے اتنی وکٹیں نہیں لیں۔ آخری ٹیسٹ کے اختتام پر پوری انگلش ٹیم نے شان دار طریقے سے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آخری ٹیسٹ کے آغاز پر شائقین نے میدان میں باؤلر کی آمد پر کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا اور ان کی بیٹیوں نے 5 منٹ تک لارڈز میں موجود گھنٹی بجائی۔

اسکول کی چھت گرنے سے 22ہلاک

وسطی نائیجیریا میں دو منزلہ اسکول کی عمارت گرنے سے طلباء سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے۔ اسٹیٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق اس حادثے میں 132 افراد کو زخمی حالت میں بچا کر مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا گیا ہے، تاہم سو کے قریب لوگ تاحال ملبے میں پھنسے ہونے کی اطلاعات بھی دی گئیں۔

13 جولائی

آئی ایم سے 7 ارب ڈالر کا معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے لیے اسٹاف سطح کا معاہدہ ہوگیا۔ عالمی ادارے نے تین سالہ 24ویں پروگرام کے معاہدہ کا اعلان پاکستان کی جانب سے خودمختار ویلتھ فنڈ کے معاملات میں شفافیت لانے اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے منصوبوں میں ترجیحات ختم کرنے پر اتفاق کرنے کے بعد کیا۔ یہ معاہدہ 37 ماہ میں مکمل ہوگا۔

عدت کیس

عدالت نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلا اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت بری کردیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی کہ وہ کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور شرعی رائے لینے کی خاورمانیکا کی دو درخواستیں بھی مسترد کردیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے، ٹرمپ پر حملہ اس وقت ہوا، جب وہ امریکی بٹلر کاؤنٹی، پنسلوانیا (امریکا) میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ان پر ایک شخص نے گولی چلا دی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ تاہم ان کے ایک ترجمان نے ان کی حالت بہتر ہونے کی اطلاع دی۔ مذکورہ مشبتہ شخص کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ 20 سالہ حملہ آور تھامس میتھیو کی کار سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

14 جولائی

آل راؤنڈر کرکٹر خالد عباداللّہ کا انتقال

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر خالد عباداللّہ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران صرف چار ہی ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔

نیپالی پارلیمان میں عدم اعتماد کام یاب

نیپال میں سیاسی کشیدگی کے دوران پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد پشپا کامل ڈاہل حکومت کھو بیٹھے اور ان کی جگہ نئے سیاسی اتحاد کے سابق وزیراعظم 72 سالہ کے پی شرما اولی ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے صدر رام چندراپاؤڈیل نے کے پی شرما کو نیپالی کانگرس اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال یونیفائیڈ مارکسسٹ لین نسٹ کے سیاسی اتحاد کا نیا وزیراعظم مقرر کیا۔

15 جولائی

دہشت گردوں کے حملے

دہشت گردوں کے بنوں چھاؤنی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کڑی شموزئی کے رورل ہیلتھ سنٹر پر حملوں میں 10 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 13 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 10دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بنوں چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے سیکیوریٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

اسی دوران دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی۔ پاک فوج سے جھڑپ میں تمام 10 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ تاہم اس آپریشن میں 8 بہادر سپوتوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کڑی شموزئی میں دیہی مرکز صحت پر حملے کے نتیجے میں دو لیڈری ورکرز، دو بچے اور چوکی دار مارے گئے، سیکیوریٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

افغانستان میں طوفانی بارش

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک جب کہ تین سو کے قریب زخمی ہو گئے۔ طوفانی بارش کے باعث درخت، دیواریں اور گھروں کی چھتیں گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

19جولائی:

اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی گرفتار

سی ٹی دی پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی اور القاعدہ کے سنیئر جنگجو امین الحق کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا۔ سی ٹی دی حکام کے مطابق سنیئر جنگجو امین الحق کی گرفتاری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت تھی۔ امین الحق کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔

بنگلادیش میں کرفیو

بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کے خلاف طلباء کے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 105 تک پہنچ گئی جب کہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔ پرتشدد مظاہروں کے باعث وزیراعظم حسینہ واجد نے پورے ملک میں کرفیو نافذ کرکے سیکیوریٹی کو بہتر بنانے کے لیے فوج تعینات کردی۔ مظاہروں کے باعث بنگلادیشی نیوزچینلز سرکاری نشریاتی ادارہ آف ایئر کردیا گیا۔ ضلع نرسنگدی میں طلبہ نے ایک جیل پر حملہ کرکے اپنے سیکڑوں ساتھیوں کو بھی قید سے رہا کروالیا اور بعدازآں جیل کو آگ لگا دی۔

عالمی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ

عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ جج نواف سلام کی سربراہی میں آئی سی جے نے کہا کہ اسرائیل کو جتنا جلد ممکن ہو فوری طور پر مقبوضہ علاقوں سے نکل جانا چاہیے۔

20 جولائی

پاکستانی قونصلیٹ پر حملہ:

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شرپسندوں نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کے علاوہ پاکستانی پرچم پول سے اتار کر اس کی بے حرمتی اور جلانے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ جرمنی کی جانب سے مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا، پی ٹی ایم جرمنی کے سارے عہدے داروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔ مظاہرے کے دوران 8 سے 10 افراد پاکستانی قونصل خانے میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کے بعد پاکستانی پرچم اتار کر فرار ہوگئے۔

21 جولائی

جوبائیڈن امریکی صدارتی الیکشن سے باہر

امریکی صدر جوبائیڈن نے 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔81 سالہ صدر جوبائیڈن پر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دست برداری کے لیے شدید دباؤ تھا جب کہ دوسری طرف پارٹی کی طرف سے نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی سامنے آگیا۔

22 جولائی

ڈرامانگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کا شکار

معروف ڈرامانگار خلیل الرحمٰن قمر بھی ہنی ٹریب کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر واردات میں ملوث خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا اور ادائی نہ ہونے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

23 جولائی

لینڈسلائیڈنگ سے 229 ہلاکتیں

جنوبی ایتھوپیا کے ایک دورافتادہ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 229 افراد ہلاک ہوگئے، جو کہ ہارن آف افریقہ کے ملک میں ریکارڈ کی گئی اس طرح کی سب سے مہلک آفت ہے۔ مقامی اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق، جنوبی ایتھوپیا کی علاقائی ریاست کے ایک الگ تھلگ اور پہاڑی علاقے میں سانحے کے مقام پر بھیڑ جمع تھی۔

کرسچیئن میرج ترمیمی ایکٹ

صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کرسچیئن میرج ترمیمی ایکٹ 2024ء پر دستخط کردیے۔ ایکٹ کے تحت مسیحی مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر بڑھا کر 18 سال کردی گئی ہے۔ صدر نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت ایکٹ کی منظوری دی۔ مذکورہ ترمیم سے قبل شادی کے لیے مسیحی مردوں اور عورتوں کی عمریں بالترتیب 16 اور 13 سال سے زیادہ ہونی چاہیے تھی۔

26 جولائی

پیرس اولمپیکس گیمز 2024

پہلی بار کسی اسٹیڈیم کے بجائے پیرس اولمپیکس گیمز 2024ء کی افتتاحی تقریب دریائے سین میں رنگ و نور کے طوفان میں منعقد ہوئی، جہاں ایتھلیٹس اور فن کاروں نے کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کا جشن منایا۔ اس موقع پر دریا کی موجوں پر 6کلومیٹر تک پریڈ بھی کی گئی۔ خصوصی بوٹس پر سوار ایتھلیٹس نے وینیوز کا نظارہ جبکہ 30 ہزار سے زائد تماشائیوں نے تقریب دیکھی۔

جماعت اسلامی کا دھرنا

جماعت اسلامی کا مہنگائی، بجلی کے اضافی بلوں، آئی پی پیز کی لوٹ مار اور ٹیکسوں میں بے جا اضافے کے خلاف جڑواں شہروں میں احتجاج، ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کرکے پہلے آئی ایٹ کے قریب اور پھر لیاقت باغ راولپنڈی میں دھرنا دے دیا۔ انتظامیہ نے دھرنے کے شرکاء کو روکنے کے لیے اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا کر تمام راستے سیل کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔ اس موقع پر چند کارکن گرفتار بھی ہوئے۔

مسجدالحرام مہنگی ترین عمارت

برطانوی میڈیا دی ٹیلی گراف کی جانب سے دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی، جس میں سرفہرست مسجدالحرام اور دوسرے نمبر پر ابراج البیت المعروف دی کلاک ٹاورز ہے، حالاں کہ دی کلاک ٹاورز کی تعمیر کی کل لاگت 15 بلین ڈالر ہے اور اسے دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت بھی قرار دیا جاتا ہے، جس کی بلندی 1972 فٹ ہے۔

28 جولائی

سری لنکا ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کا فاتح

سری لنکا نے بھارتی ارمان خاک میں ملاتے ہوئے پہلی بار ویمنز ٹی20 ایشیا کپ جیت لیا۔ فائنل میں دفاعی چیمپئن ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست ہوئی۔

کینیڈا میں سکھوں کا ریفرنڈم

پنجاب کو بھارت سے الگ کرنے کے لیے کینیڈا کے شہر کیلگری میں سکھوں نے ایک ریفرنڈم کا انعقاد کیا، جہاں ٹاؤن سنٹر میں باقاعدہ ووٹنگ بوتھ بنایا گیا۔ خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کے موقع پر خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ سکھ پنجاب کو آزاد کروانا چاہتے ہیں لیکن مودی حکومت سکھوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

29 جولائی

سیکیوریٹی فورسز پر حملہ:

پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیوریٹی پر مامور فورسز کے اہل کاروں پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہل کار شہید جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی پر گرفتاری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ظہیرالحسن کے خلاف چیف جسٹس کو دھمکی دینے پر مقدمہ درج ہے، جس میں بتایا گیا کہ پیر ظہیرالحسن نے اعلٰی عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سر لانے والے کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

30 جولائی

نام ور اسٹیج اداکار سردار کمال کا انتقال

نام ور اسٹیج اداکار سردارکمال لاہور میں انتقال کرگئے۔ مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سردار کمال نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمرشریف اور امان اللّہ سمیت اپنے وقت کے نام ور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں چوڑیاں، دیساں دا راجا سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔

31 جولائی

اسماعیل ہنیہ شہید کردیے گئے

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل حملے میں گارڈ سمیت شہید ہوگئے، وہ نومنتخب ایرانی صدر پیزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے راہ نما اسماعیل ہنیہ کی تہران میں رہائش گاہ کو ایک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے رات کے دوبجے نشانہ بنایا گیا۔

اگست

2 اگست

ججز کے قافلے پر حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے سنگم پر آباد گاؤں کے قریب ججز کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حفاظتی اسکواڈ کے 2 پولیس اہل کار شہید ہوگئے، تاہم تینوں ججز کو بہ حفاظت نکال لیا گیا، جب کہ حملہ آور پولیس کی موبائل اسکواڈ اپنے ہمراہ لے گئے اور پھر اسے نذر آتش کردیا۔

4 اگست

بنگلادیش میں سول نافرمانی

بنگلادیش میں کوٹا سسٹم اور امتیازی سلوک کے خلاف طلباء کا احتجاج سول نافرمانی کی تحریک میں بدل گیا۔ حسینہ واجد حکومت کے خلاف تحریک کے آغاز کے ساتھ ہی ایک بار پھر ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے، جن میں 14 پولیس اہل کاروں سمیت 91 افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف وزیراعظم حسینہ واجد نے طلبا کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

5 اگست

حسینہ واجد کا دھڑن تختہ

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے پرتشدد مظاہروں اور سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد بالآخر عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور ہنگامی حالت میں ملک چھوڑ کر بھارت فرار ہو گئیں۔ بنگلادیشی آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ حسینہ واجد کے فرار پر لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

8 اگست

اولمپکس 2024: ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی

پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کے ارشد ندیم نے92.97 میٹر پر نیزہ پھینک کر جیولین تھرو کا 118 سالہ ریکارڈ توڑ دیا اور پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں سونے کا تمغہ جتوا دیا جب کہ انفرادی مقابلے میں 32 سال بعد پاکستان کی طرف سے کوئی میڈل جیتا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ فیلڈ ہاکی کے مقابلوں میں 1984 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

11اگست

اولمپکس 2024 کا اختتام

امریکی برتری کے ساتھ اولمپکس 2024 کا اختتام ہوگیا۔ مجموعی طور پر امریکا نے 126 میڈلز حاصل کیے۔ امریکا نے 40 گولڈ میڈلز پر بھی ہاتھ صاف کیا۔ چین 40 گولڈ، 27سلور ور 24 برانز کے ساتھ مجموعی طور پر 91 میڈلز لے کر دوسرے نمبر پر رہا۔ جاپان نے 20گولڈ، 12 سلور اور 13 برانز لے کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

12 اگست

فیض حمید فوجی تحویل میں

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جرنل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا۔ آئی ایس پی آئی کے بیان کے مطابق فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد متعدد مواقع پر آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہوئے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ٹاپ سٹی کیس میں سابق سربراہ آئی ایس آئی کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے پاک فوج کی جانب سے تحقیقات کی گئی۔ انکوائری کے بعد فیض حمید کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پنجگور قتل

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق جب کہ ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور اپنی گاڑی میں ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ آ رہے تھے جب ان کی گاڑی مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں بدرنگ کے مقام پر پہنچی تو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

گلوکارہ ہانیہ اسلم کا انتقال

کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے میوزک بینڈ زیب اینڈ ہانیہ سے وابستہ معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم خالق حقیقی سے جاملیں۔ ہانیہ کے کزن گلوکار زیب النساء المعروف زیب بنگش نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہانیہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

15 اگست

منکی پاکس

ایشیا میں منکی پاکس کا پہلا مریض پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے رپورٹ ہوا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ایم پاکس کا مریض خلیجی ممالک سے آیا تھا۔

19اگست

افغانستان سے دراندازی

پاکستان افغانستان سرحد پر خوارج کے ایک گروپ نے پاکستانی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی جسے سیکیوریٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں5 خوارج ہلاک جب کہ چار زخمی ہوئے۔ تاہم دوسری طرف مادروطن کے تین بہادر سپوت بھی جام شہادت نوش کرگئے۔

21 اگست

ایران میں 35 پاکستانی زائرین جاں بحق

ایرانی شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس خوف ناک حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق جب کہ 18 زخمی ہوئے۔ زائرین لاڑکانہ سے اربعین کے لیے عراق جا رہے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

22 اگست

مبارک ثانی کیس فیصلے میں درستی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبارک ثانی نظرثانی فیصلے میں درستی سے متعلق وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے متنازع پیراگراف حذف کردیے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ حذف شدہ پیرے بطور نظیر پیش نہیں ہوں گے۔

پولیس قافلے پر حملہ

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے11 اہل کاروں کو شہید اور 7 کو زخمی کردیا جب کہ 4 کو لاپتا کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق کچے کے علاقے میں ماچھ کے کیمپ پر تعینات 20 سے زائد پولیس جوان ہفتہ وار چھٹی پر 2 گاڑیوں میں رحیم یار خان آ رہے تھے کہ اس دوران گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں اور عین اسی وقت 25 کے قریب ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں راکٹ لانچرز کا بھی استعمال کیا گیا۔

25 اگست

زائرین کی بس کھائی میں جا گری

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایران سے آنے والے زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق جب کہ 33 زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق حادثہ کوسٹل ہائے وے پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ زائرین عران اور ایران سے واپس گوادر کے راستے کراچی سے لاہور جا رہے تھے۔ دوسری طرف راولپنڈی سے پلندری جاتے ہوئے مسافر کوچ آزاد پتن پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس سے خواتین اور بچوں سمیت تمام 26 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

26 اگست

بلوچستان میں پے درپے حملے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیوریٹی فورسز، مسافروں سمیت 39 افراد شہید جب کہ اسسٹنٹ کمشنر، لیویز اور سیکیوریٹی اہل کاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے۔ تاہم دوسری طرف سیکیوریٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد جہنم واصل اور 14اہل کار بھی شہید ہوئے۔ سیکیوریٹی ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل میں پنجاب کے رہائشی 23 مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا گیا۔

30 اگست

تودہ گھر پر گرنے سے12افراد جاں بحق

کوہستان کے علاقے پاتراک میدان میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 6 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حسان خالد

ستمبر

3 ستمبر

اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

3 ستمبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکے اور بلوچستان کے حالات دیکھ کر فیصلہ کیا۔ مزید یہ بھی کہا کہ وہ ریاست، صدر، وزیراعظم اور پورے نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز میں شکست

پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا شکار ہونا پڑا۔ اس سیریز سے قبل بنگلادیش کی ٹیم کبھی پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں نہیں ہرا سکی تھی، جب کہ اس سیریز کے دونوں میچوں میں اسے اپنی سرزمین پر ہی بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کی خفت سے دو چار ہونا پڑا۔ 3 ستمبر کو ختم ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو چھے وکٹوں سے شکست ہوئی۔

5ستمبر

٭ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی کا آغاز

5 ستمبر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل، احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فیض حمید کیس میں ٹھوس شواہد ملنے پر سابق آئی ایس آئی چیف کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، اس کیس میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کو ریٹائرمنٹ کے بعد مبینہ سیاسی سرگرمیوں پر اگست کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

6ستمبر

بھارت میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی

6 ستمبر کو بھارت میں قید 14 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا، یہ قیدی واہگہ کے راستے پاکستان پہنچے۔ بھارتی حکام نے 14 شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کیا جن میں 9 عام شہری اور 5 ماہی گیر شامل تھے۔

دو نئے جنگی جہاز بحری بیڑے میں شامل

6 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں دو نئے بحری جنگی جہازوں پی این ایس بابر اور حنین کو پاک بحریہ میں شامل کیا گیا۔ پی این ایس بابر ایک کثیرالمقاصد جہاز ہے جو 23 ستمبر 2023ء کو استنبول نیول شپ یارڈ میں بنایا اور شروع کیا گیا۔ پی این ایس حنین ایک آف شور گشت کرنے والا جہاز ہے جو 25 جولائی 2024ء کو رومانیہ کے دیمین شپ یارڈ میں بنایا اور کمیشن کیا گیا۔ صدر آصف زرداری نے تقریب سے اپنے خطاب میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

8ستمبر

معروف پروڈیوسر اطہر وقار عظیم کی رحلت

8 ستمبر کو معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر اطہر وقار عظیم حرکت قلب بند ہونے سے کراچی میں انتقال کرگئے۔ وہ پی ٹی وی پر کرنٹ افیئرز کے ڈائریکٹر اور کراچی سینٹر کے جنرل منیجر بھی رہے۔ 50 سالہ پیشہ ورانہ کیریئر میں انہوں نے سیاست، شوبز اور کھیلوں سے متعلق کئی یادگار پروگرام پروڈیوس کیے۔ دلیپ کمار جیسے سپراسٹار کا انٹرویو پروڈیوس کرنے کے ساتھ انہوں نے شارجہ کا وہ تاریخی میچ بھی پی ٹی وی کے لیے پروڈیوس کیا جس میں جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف یادگار چھکا لگایا تھا۔ 1987ء کرکٹ ورلڈکپ کی بھی کوریج کی۔ وہ ایک بہترین گلوکار بھی تھے۔ اطہر وقارعظیم، پروفیسر وقار عظیم کے بیٹے اور سابق ایم ڈی پی ٹی وی اختر وقار عظیم کے چھوٹے بھائی تھے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ

8 ستمبر کو تحریک انصاف نے اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر پاور شو کیا۔ رکاوٹوں کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچی۔ جلسے میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے راہ نماؤں نے خطاب کیا۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

11ستمبر

ڈھاکا میں قائداعظم کی برسی کی تقریب

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کی کام یابی کے نتیجے میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئیں۔ ان کی حکومت جانے کے بعد بنگلادیش میں کئی تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔ اس ضمن میں ایک مثال یہ ہے کہ رواں سال 11 ستمبر کو بانی پاکستان قائداعظم کی 76 ویں برسی کی تقریب نیشنل پریس کلب ڈھاکا میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے قائد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جناح کی جدوجہد کے بغیر پاکستان نہ بنتا اور پاکستان کا قیام عمل میں نہ آتا تو بنگلادیش بھی وجود میں نہ آتا۔ پریس کلب ڈھاکا میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اردو گیتوں اور شاعری کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ 1947ء میں پاکستان کا حصہ نہ ہوتے تو آج کشمیر جیسی حالت ہوتی۔ شرکاء نے ہر سال جناح کا یوم پیدائش اور یوم وفات منانے کا اعلان کیا۔ تقریب میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔

16ستمبر

نامور ہدایت کار الطاف حسین کا انتقال

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار الطاف حسین 16 ستمبر کو انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ انہوں نے 80 سے زائد فلمیں ڈائریکٹ کیں۔ مرحوم کی عمر 79 برس تھی، انہوں نے پس ماندگان میں ایک بیٹا، بیٹی اور بیوہ چھوڑے۔ شوبز شخصیات نے اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کے انتقال کو فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ الطاف حسین نے فلمی کیریئر کا آغاز 1969ء میں ’پنچھی تے پردیسی‘ سے کیا مگر یہ فلم کام یابی سے ہم کنار نہ ہوسکی۔ 1981ء میں انہوں نے ’اتھرا پتر‘ بنائی جو کام یاب ثابت ہوئی۔ اسی سال ان کی اور فلم سالا صاحب باکس آفس پر سپرہٹ فلم ثابت ہوئی۔ 1983ء میں ریلیز ہونے والی ’صاحب جی‘ ، ’قدرت‘ اور ’لاوارث‘ ہٹ ہوئیں۔ 1984ء میں بھی کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں ’چوڑیاں‘ ، ’نکاح‘ اور ’مہندی‘ باکس آفس پر کام یاب ہوئیں۔ دیگر مقبول فلموں میں ’دھی رانی‘ اور ’نوری‘ شامل ہیں۔

22ستمبر

ایران: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 51 افراد ہلاک

22 ستمبر کو ایران میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 51 کان کن جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلومیٹر دور صوبہ خراسان کے صوبہ تباص میں پیش آیا۔ دھماکا دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا۔ کان میں 70 افراد موجود تھے۔ متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور سانحے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔

23ستمبر

جنرل عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

23 ستمبر کو وزیراعظم کی منظوری سے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا۔ نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل کی ذمہ داریوں کا آغاز 30 ستمبر سے ہوا۔ جنرل عاصم تعیناتی کے وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے۔ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کی۔ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ انہیں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی جگہ مقرر کیا گیا۔

نئی انڈر گریجویٹ پالیسی، اردو نصاب سے باہر

ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے نئی انڈر گریجویٹ پالیسی جاری کی۔ اس کے مطابق پاکستان کی قومی زبان اردو کو گریجویشن کے لازمی نصاب سے نکال دیا گیا۔ اب جامعات اس بات کی پابند نہیں کہ وہ گریجویشن کی سطح پر بی ایس چار سالہ پروگرام، ایکریڈیشن کونسلز کے ماتحت پانچ سالہ پیشہ ورانہ پروگرام اور کالجوں کی دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں اردو زبان یا ادب کو لازمی یا اختیاری مضمون کے طور پر پڑھائیں۔ اس پالیسی کے تحت اردو کے ساتھ مطالعہ پاکستان کا مضمون بھی شامل ہے۔

25ستمبر

چین کا 44 سال بعد بیلسٹک میزائل تجربہ

چین نے پہلی بار عوامی طور پر تسلیم کیا کہ اس نے 25 ستمبر کو 44 سال بعد بحرالکاہل میں ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کام یاب تجربہ کیا۔ اس پر ایک ’ڈمی وار ہیڈ‘ تھا اور یہ توقع کے مطابق سمندری علاقے میں مقررہ مقام پر گرا۔ جاپان نے چین کی عسکری تیاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعلقہ ممالک کو پیشگی مطلع کردیا گیا تھا۔

27ستمبر

آسکر انعام یافتہ اداکارہ میگی اسمتھ کا انتقال

آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ میگی اسمتھ 27 ستمبر کو لندن کے اسپتال میں چل بسیں۔ سات دہائیوں سے زائد عرصے تک اسٹیج اور اسکرین کی رونق رہنے والی اداکارہ کی عمر 89 برس تھی۔

28ستمبر

حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللّہ کی شہادت

28 ستمبر کو حزب اللّہ کے سربراہ حسن نصراللّہ کو اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا۔ بیروت میں ان کے زیرزمین ہیڈکوارٹر کو ہزاروں ٹن وزنی 85 بنکر بموں سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں حسن نصراللّہ، ان کی بیٹی، جنوبی محاذ کے کمانڈر علی کراکی اور دیگر کمانڈروں کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کا یہ سلسلہ تقریباً پانچ گھنٹوں تک جاری رہا۔ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات اور لبنان کے دیگر علاقوں پر فضائی حملے کیے۔ حملے میں اسرائیلی فوج نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا۔ حسن نصراللّہ بم باری کا نشانہ بنائی گئی عمارت میں زیر زمین 14 ویں منزل میں قیام پذیر تھے۔ حماس، شام اور عراق نے حملے کی مذمت کی۔

30ستمبر

ممتاز اسکالر ذاکر نائیک کا دورۂ پاکستان

ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک رواں سال وہ ایک مہینے پر مشتمل طویل دورے کے لیے 30 ستمبر کو پاکستان تشریف لائے۔ انہیں حکومت کی طرف سے سرکاری مہمان کا درجہ دیا گیا۔ ملک میں اپنے ایک ماہ کے قیام کے دوران انہوں نے کئی شہروں میں عوامی اجتماعات سے خطابات کیے، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ کچھ اجتماعات یا انٹرویوز میں ان کے بیانات یا طرزعمل کی وجہ سے سماجی میڈیا پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت اور پذیرائی کا ذکر کرتے رہے۔ یہ دورہ 30 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوا۔

 

حسان خالد

اکتوبر

01 اکتوبر

ایران کا اسرائیل پر حملہ

یکم اکتوبر کو اسرائیلی مظالم کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغ دیے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے ہوئے۔ لاکھوں اسرائیلی بنکرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ ایران، لبنان، عراق، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود کئی گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا ایران نے 200 میزائل فائر کیے جب کہ پینٹاگون کے مطابق یہ حملہ اپریل کے حملوں سے دگنا طاقت ور تھا۔

بابراعظم وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے مستعفی

یکم اکتوبر کو سوشل میڈیا پر جاری بیان کے ذریعے سابق کپتان بابراعظم نے اعلان کیا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے بھی مستعفی ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی وہ اپنی پرفارمینس پر توجہ دینا چاہتے ہیں اور بلے باز کی حیثیت سے ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنے کے متمنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کپتانی کرنا اعزاز تھا، اب وقت آ گیا کہ کپتانی چھوڑ دوں۔

3اکتوبر

ملائیشیا کے وزیراعظم کو ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا

3 اکتوبر کو صدر آصف زرداری نے خصوصی تقریب کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم کو اسلامی دنیا کے مفاد کے لیے حمایت اور پاکستان کا اچھا دوست ہونے کے اعتراف میں ’نشان پاکستان‘ کا ایوارڈ دیا۔

٭ عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

3 اکتوبر کو اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ عثمان قادر نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ عثمان قادر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے بیٹے ہیں، انہوں نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ این او سی کے معاملات سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

افغان کرکٹر راشد خان کی شادی

افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ شادی کی تقریب افغانستان کے شہر کابل میں منعقد ہوئی۔ تقریب افغان روایات کے مطابق ہوئی ، جس میں ساتھی کرکٹرز، دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

6اکتوبر

وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگا دی

6 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگا دی اور اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے پی ٹی ایم کی سرگرمیاں ملک کی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ کا باعث قرار دیں۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے پی ٹی ایم پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا اور اپنے مقصد کے پرچار کے لیے آئینی فریم ورک کا استعمال کیا۔

8اکتوبر

ٹی وی اداکار مظہر علی کی رحلت

8 اکتوبر کو ٹیلی ویژن کے معروف اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ پھیپھڑوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور چند ماہ قبل ہی امریکا سے کراچی واپس آئے تھے۔ ناسازی طبیعت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔ مظہر علی نے 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں تعبیر، عروسہ، افشاں، شاہین، کالی دیمک اور ٹی وی ڈرامہ کانچ کی گڑیا میں لازوال کردار ادا کیے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے انجنیئر تھے۔ 2006ء میں مظہر علی نے فنون لطیفہ کو خیرباد کہا۔

9اکتوبر

سابق اسپیکر الٰہی بخش سومرو کی وفات

9 اکتوبر کو سنیئر سیاست داں اور سابق سپیکر قومی اسمبلی الٰہی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ الٰہی بخش سومرو 1926ء میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق شکارپور میں آباد سومرو خاندان سے ہے، وہ مولا بخش سومرو کے فرزند، احمد میاں سومرو کے بھائی اور سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کے چچا تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔ مرحوم الٰہی بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دور میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے۔ 1990ء کے انتخابات میں کام یاب ہوئے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر بنے۔ 1997ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور انہیں اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا گیا، وہ 2001ء تک سپیکر قومی اسمبلی رہے۔

معروف صنعت کار رتن ٹاٹا انتقال کرگئے

9 اکتوبر کو برصغیر کے معروف صنعت کار اور ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ رتن ٹاٹا 22 دسمبر 1937ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کی پرورش ان کی دادی نے کی تھی۔ اپنی بیوی لیڈی نواج بائی کے انتقال کے بعد رتن ٹاٹا تنہائی کا شکار رہے۔ وہ 1962ء میں ٹاٹا گروپ کا حصہ بنے اور 1991ء میں چچا کے انتقال کے بعد وہ گروپ کے چیئرمین بنے اور 20 برس تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے۔

10اکتوبر

پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کی منظوری

10 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے پانچ آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بجلی صارفین کو 60 ارب روپے اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، دیگر کمپنیوں کے معاہدوں پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔

ادب کا نوبیل انعام

سویڈن کی رائل اکیڈمی آف ادب نے سال 2024ء کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی ناول نگار، لکھاری 53 سالہ ہان کانگ (Han Kang) کو دینے کا اعلان کیا۔ ہان کانگ جنوبی کوریا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے ادب میں دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ نوبیل جیتا ہے۔ انعام میں ملنے والی رقم 12 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

امن کا نوبیل انعام

2024ء کا نوبیل امن انعام جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو (HidankyoNihon) کو ایٹمی حملوں کے متاثرین کی بحالی اور دنیا کو ایٹمی بموں سے پاک رکھنے کے لیے جدوجہد پر دیا گیا۔ جاپان میں اینٹی نیوکلیئر گروپ HidankyoNihon کی بنیاد 1956ء میں ہیباکوشا نامی گروپ نے رکھی تھی، جو ہیروشیما اور ناگاساکی میں امریکا کے ایٹم بم کے متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی تھی۔ تنظیم کا بنیادی مقصد جاپانی حکومت پر ایٹم بم حملے کے متاثرین کی بحالی اور دیکھ بھال کے لیے دباؤ ڈالنا اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے حکومتوں پر لابنگ کرنا تھا۔

11اکتوبر

اداکار عابد کشمیری کا انتقال

11 اکتوبر کو ممتاز اداکار عابد کشمیری 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ طویل کیریئر کے دوران فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ عابد کشمیری 4 مئی 1950ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا۔ اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔ 1988ء میں انھیں فلم ’بازارحسن‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔

15اکتوبر

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس

15اور 16اکتوبر کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا 23 واں سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نمائندوں اور وفود نے شرکت کی۔ اجلاس میں چین، روس، تاجکستان، کرعزستان، قازقستان، بیلا روس کے وزرائے اعظم اور بھارت اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے پاکستان کے اس دورے میں دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں شرکاء نے ایک محفوظ، پرامن اور خوشحال سرزمین کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف ممالک میں تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔ تنظیم نے یو این جنرل اسمبلی کی امن ہم آہنگی اور ترقی سے متعلق قرارداد کی حمایت کی۔

16اکتوبر

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار اسرائیلی حملے میں شہید

16 اکتوبر کو غزہ پٹی میں اسرائیلی حملے میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت جنوبی غزہ میں رفح علاقے میں بم باری میں ہوئی۔ حماس کے راہ نما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 42 ہزار 438 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں کام یابی

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے مات دے کر تقریباً چار سال بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی کام یابی اپنے نام کرلی۔ ملتان میں منعقدہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے میں اہم کردار اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے ادا کیا۔ پاکستان نے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہی 18 اکتوبر کو جیت اپنے نام کی۔

20اکتوبر

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری

20 اکتوبر کو حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کرانے میں کام یاب ہوگئیں۔ سینیٹ نے 65 ووٹوں کی دو دہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی، جب کہ مخالفت میں چار ووٹ آئے۔ بعدازآں آئینی ترمیم کی تمام 22 شقوں کی مرحلہ وار منظوری دی گئی۔ ایوان بالا کے بعد ایوان زیریں نے بھی آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ اسپیکر ایازصادق کی زیرصدارت اتوار کو رات گئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، نوید قمر نے ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 225 ارکان یعنی دو تہائی اکثریت نے ترمیمی بل کی حمایت میں ووٹ دیا، چار ارکان نے بل کی مخالفت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

فتح اللّہ گولن انتقال کرگئے

20 اکتوبر کو مسلم اسکالر، مبلغ اور مصنف فتح اللّہ گولن 83 سال کی عمر میں علالت کے بعد امریکا میں انتقال کرگئے۔ فتح اللّہ گولن 1999ء میں امریکا چلے گئے اور مرتے دم تک خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے رکھی۔ ترک صدر طیب اردوان نے 2016ء میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار فتح اللّہ گولن کو ٹھہرایا تھا۔

ممتاز شاعر اسلم انصاری کی وفات

ممتاز شاعر، ادیب، دانش ور اور معلم اسلم انصاری 22 اکتوبر کو ملتان میں انتقال کرگئے۔ وہ 1939ء کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ مختلف زبانوں میں وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ ان کی کئی غزلیں زبان زد و عام و خاص ہیں۔ ان کا شمار گزشتہ نسل کے قدآور ادیبوں میں ہوتا تھا۔

22اکتوبر

یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نامزد

22 اکتوبر کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان نام زد کردیا۔ یحییٰ آفریدی سینیارٹی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر تھے۔ 26 ویں آئینی ترمیم میں قانون منظور کیا گیا کہ چیف جسٹس کا انتخاب سپریم کورٹ کے تین سب سے سنیئر ججوں میں سے کیا جائے گا۔

25اکتوبر

چیف جسٹس فائزعیسیٰ ریٹائر ہو گئے

25 اکتوبر کو سابق چیف جسٹس فائزعیسیٰ سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ جسٹس یحیٰی آفریدی نے ان کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ وہ سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس تھے۔ الوداعی ریفرنس میں پانچ ججز نے شرکت نہیں کی۔

26اکتوبر

انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست

26 اکتوبر کو پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز دو، ایک سے جیت لی۔ پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے کام یابی حاصل کی۔ سعود شکیل کو میچ کا جبکہ ساجد خان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

موسیقار اور طبلہ نواز استاد طافو کی رحلت

26 اکتوبر کو موسیقار اور طبلہ نواز استاد الطاف حسین طافو انتقال کر گئے۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے 730 فلموں کی موسیقی دی۔

تحریم قاضی

نومبر

یکم نومبر

مستونگ دھماکا!

بلوچستان کے شہر مستونگ میں اسکول کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں چھے بچوں سمیت نو افراد شہید جب کہ 33زخمی ہوگئے۔ دھماکا سول اسپتال چوک میں ہوا جس کا ٹارگٹ پولیس وین تھی۔ دھماکا خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کر رکھا تھا جس کی مقدار پولیس کے مطابق آٹھ سے دس کلو تھی۔ دھماکے سے ایک پولیس وین تباہ ہوگئی اور شہدا میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل تھا۔ دھماکا اس وقت کیا گیا جب صبح پولیس کی گاڑی پولیس لائن سے اہل کاروں کو لے کر وہاں پہنچی اور اس دوران طلباء کی بڑی تعداد سکول آتے ہوئے دھماکے کی زد میں آگئی۔

نیا بل پیش!

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جس کے مطابق کسی بھی شخص کو شک کی بنیاد پر تین ماہ تک حراست میں رکھا جاسکے گا، تین ماہ سے زائد حراست یا نظربندی کی صورت میں شفاف ٹرائل کا حل دیا جاسکے گا۔ اس دوران الزامات کی تحقیقات پولیس، انٹیلی جنس، افواج کے نمائندے بطور جے آئی ٹی کرسکیں گے۔ دوسری طرف قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 25کرنے کا بل منظور کرلیا جس کی مخالفت جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے کی۔

2نومبر

پابندیاں لگادیں

امریکا نے روس کو جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی 19بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں۔ چین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، ترکی سمیت دیگر ممالک کی 400کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکہ نے اس حوالے سے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہیں گے۔ بھارتی کمپنیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مختلف انداز میں پشت پناہی کی۔

3نومبر

لاہور سب سے آگے!

لاہور میں اسموگ نے فضائی آلودگی کے ریکارڈ توڑ دیے اور ایئر کوالٹی انڈیکس 1900پر پہنچ گیا۔ پاکستان میں لاہور اور بھارت میں دہلی دونوں کے درمیان فضائی آلودگی میں نمبر ون آنے کی جنگ زورشور سے جاری رہی، جس میں کبھی لاہور نے دہلی کو پچھاڑ ڈالا تو کبھی دہلی نے لاہور کو۔ فضا میں آلودگی کا انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے کے سبب حکومتِ پنجاب نے پہلے پرائمری اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا، یہ مدت بعد ازآں بڑھا دی گئی۔ اس حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی بھارتی پنجاب حکومت کو اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کی ترغیب کا خط لکھنے کے بیان کو بھارتی حکومت اور عوام کی جانب سے طنزومزاح کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی پاسپورٹ

دنیا کے طاقت ور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں ایک ایشیائی ملک سب سے اوپر رہا۔ فہرست کے مطابق سنگاپور ایشیائی ممالک کی فہرست میں طاقت ور ترین پاسپورٹ ہونے میں بازی لے گیا جب کہ پاکستان نچلے نمبروں پر رہا۔ فہرست کے مطابق صومالیہ اور یمن کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا۔ 194ممالک کے پاسپورٹس میں پاکستانی پاسپورٹ کا 102واں نمبر رہا۔

4 نومبر

مدت ملازمت

قومی اسمبلی اور سینیٹ نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھا کر 34کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی بل کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھاکر 12کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اب بینچز تشکیل کمیٹی کا تیسرا رکن آئینی بینچ کا سنیئر ترین جج ہوگا۔ اس کے علاوہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے تمام 6 بلز پر دستخط کے بعد تمام بلز قانون بن گئے۔

5 نومبر

ایک بار پھر بازی مار لی

امریکا میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکی صدر منتخب ہوگئے۔ انھوں نے 294 الیکٹورل اور 7کروڑ پاپولر ووٹ لے کر حکم راں جماعت ڈیموکریٹس کی امیدوار کملا ہیرس کو ہرا دیا۔ ٹرمپ نے الیکشن جیتتے ہی جنگوں کا حصہ نا بننے اور دنیا میں جاری تنازعات کو ختم کروانے کے کیے اپنا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا۔ وہ امریکا کو پھر سے عظیم بنانے کے خواہاں ہیں۔

پاکستانی نمبر ون

ایک عالمی سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی دوسروں کا خیال رکھنے میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ پیرس کی فرم ای پسوس کی نئی سروے رپورٹ کے مطابق پاکستانی اگرچہ پُرعزم ہوتے ہیں مگر یہ انتہائی روایت پسند بھی ہیں، اپنی کام یابی کا تعین ذاتی ملکیت کی بنا پر کرتے ہیں، خواتین کو صرف اچھی ماں اور بیوی کے کردار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ سروے میں صرف آٹھ فی صد پاکستانی اس بات پر متفق تھے کے اپنی ضروریات کو دوسروں کی ضروریات پر ترجیع دینی چاہیے۔

7 نومبر

الاؤنس میں اضافہ

سپریم کورٹ کے ججز کے الاؤنسز میں 10لاکھ سے زائد اضافہ جبکہ وفاقی حکومت نے ججز کے ہاؤس رینٹ میں 2 لاکھ 82ہزار، جوڈیشل الاوئنس میں 7لاکھ 48ہزار کا اضافہ کردیا جس پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دست خط کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ اس نوٹیفکیشن پر سنیئر تجزیہ نگاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنفید کی اور موقف اختیار کیا کہ ایسا ملک جہاں لوگوں کی اکثریت خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے وہاں ججز کی مراعات میں اضافہ کیا جارہا ہے اور عام عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

8نومبر

شکایات مسترد

سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کے خلاف دائر 10شکایات کو ناکافی شواہد کی بنا پر مسترد کردیا ۔ بے بنیاد شکایات درج کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے اور قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججوں کے خط اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ 209کی ذیلی شق پر بھی غور کیا۔ عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کو لے کر اس وقت پاکستان میں حساسیت عروج پر ہے۔

عوام تنگ

مہنگی بجلی پاکستانی عوام کے لیے دردسر بنی ہوئی ہے۔ بھاری بلوں سے تنگ عوام نے سولر لگوالیے جس کے بعد بجلی کی فروخت میں 17فی صد کمی آگئی۔ دوسری طرف حکومت نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دے دیا۔ سہولت پیج موسم سرما کے 3ماہ یعنی دسمبر 2024سے فروری 2025کے لیے ہوگا۔ یاد رہے اس پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشیل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔ رواں برس بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے ناک میں دم کررکھا تھا۔

9 نومبر

بلوچستان ریلوے دھماکا

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش بم دھماکے میں چودہ فوجیوں سمیت کم از کم 27افراد ہلاک جب کہ62 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان لبریشن آرمی نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔ خودکش حملہ آور نے 7سے8 کلو دھماکا خیز مواد جسم سے باندھ رکھا تھا، پلیٹ فارم پر رش میں کھڑے ہوکر خود کو اڑا لیا۔

10نومبر

فتح

پاکستان نے 22سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر کوئی کرکٹ سیریز جیت لی، آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں آٹھ وکٹوں سے مات دے کر 2-1سے ٹرافی اپنے نام کرلی۔ کینگروز پہلے کھیل کر 140رنز پر میدان بدر ہوگئے ، حارث رؤف کو 24رنز پر 2 وکٹیں اڑانے پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی اس جیت نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

ایک اور آرٹسٹ بچھڑ گیا

معروف ڈائریکٹر، اسٹیج ڈراما پروڈوسر سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے۔ وہ گُردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی یادگار اور مشہور پیشکشوں میں بچاؤ معین اختر، مصیبت در مصیبت اور بکرا قسطوں پر شامل ہیں۔

11 نومبر

اعلامیہ جاری!

غزہ کی پٹی پر مختلف علاقوں میں اسرائیلی بم باری سے مزید درجنوں افراد شہید ہوگئے۔ اسلامی سربراہ اجلاس میں پچاس ممالک نے اقوام متحدہ سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکنے اور غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کیا، جب کہ دوسری طرف اسرائیل نے سیزفائر کی تمام تجادیز مسترد کردیں۔ اعلامیے میں مشرقی بیت المقدس پر خودمختاری اور اسے فلسطین کا ابدی دارلحکومت تسلیم کیا گیا، جب کہ اسرائیل کے ان فیصلوں اور اقدامات کو مسترد کیا گیا، جن کے تحت وہ یہودی شہر بسانے کا خواہاں ہے۔

12نومبر

راہ نما پھر سے گرفتار!

تحریک انصاف کے راہ نماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار اور آدھے گھنٹے بعد دفعہ 144کی تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بچھر، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور حامد رضا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل پہنچے تو انھیں حراست میں لے لیا گیا، تاہم عالیہ حمزہ بچ نکلیں۔ پولیس کے مطابق انھیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، تاہم کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہاکردیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے بیان کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے آئی قیادت کو تین بچے تک انتظار کروایا گیا مگر ملاقات نہ ہونے دی اور جب وہ واپس جانے لگے تو انھیں گاڑیوں سے گھسیٹ کر حراست میں لے لیا گیا۔

13نومبر

ترک اسرائیل کشیدگی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات معطل کرنے اور آئندہ مزید تعلقات استوار نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ترک سفارت خانہ اپنا کام جاری رکھے گا۔ دوسری طرف اسرائیل کی وزارتِ دفاع نے ترکی کے ساتھ اپنے سفارتی معاملات میں کسی قسم کے بدلاؤ کی تردید کردی ہے۔

14نومبر

کسانوں پر ٹیکس

کسان طبقہ ہمیشہ سے کس مپرسی کا شکار رہا ہے۔ اب حکومت نے اتحادی پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود زرعی انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024ء کو پنجاب اسمبلی کے ایوان سے منظور کرالیا، پی پی پی نے احتجاجاً بل کی مخالفت کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ تمام ترامیم کو مسترد کردیا۔ اس ترمیمی بل کی منظوری کے بعد لائیو اسٹاک پر بھی ٹیکس لگے گا جب کہ زراعت پر ٹیکس کی نئی رجیم نافذ ہوں گی۔ بل میں زیادہ آمدن والے کسانوں پر سپرٹیکس کی نئی رجیم نافذ ہوں گی۔ زرعی زمین پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے گی، زرعی زمین کے ساتھ لائیواسٹاک سے کمائی آمدن پر بھی ٹیکس ہوگا، لائیو سٹاک پر ٹیکس بھی زرعی ٹیکس شمار ہوگا۔12 لاکھ سے کم زرعی آمدنی والے ٹیکس نادہندہ کو 10ہزار ، 4کروڑ سے کم آمدنی والی ٹیکس نادہندہ کو 25ہزار جرمانہ ہوگا۔ اس کا نفاذ 2025ء میں ہوگا۔

15نومبر

وی پی این غیرشرعی

وزارت داخلہ نے پاکستانی ٹیلی کام اتھارٹی کو تمام غیرقانونی وی پی اینز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا جب کہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے غیراخلاقی یا بلاک مواد تک رسائی کے لیے وی پی اینز کا استعمال غیرشرعی قرار دے دیا۔ پی ٹی اے کو جاری کردہ خط میں موقف اپنایا گیا کہ دہشت گرد اور صارفین کی بڑی تعداد فحش اور توہین آمیز مواد دیکھنے کے لیے وی پی این استعمال کرتے ہیں۔ یہ خبر آتے ہی انٹرنیٹ پر بھونچال آگیا اور صارفین نے حکومت کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔ متعدد سیاسی شخصیات نے بھی اس موقف پر کڑی تنقید کی۔ پاکستان میں سات ماہ قبل سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پابندی کے بعد انٹرنیٹ سست کرنے کے حکومتی اقدام سامنے آئے جس پر دنیا بھر سے اعتراضات بھی اٹھائے گئے۔ ایکس تک رسائی کے لیے پاکستان میں وزیراعظم سمیت عام شہری تک سب وی پی این کا بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ بعد ازآں شدید تنقید کے بعد یہ موقف سامنے آیا کہ وی پی این کا استعمال غیرشرعی نہیں ہے۔ کاتب کی غلطی کی وجہ سے ’’نہیں‘‘ حذف ہوگیا جس سے ابہام پیدا ہوا۔

بولی لگ گئی

پی آئی اے پاکستانی ایئرلائن کمپنی نے جہاں قریباً تین دہائیوں تک سنہری دور دیکھا اور پاکستان کا نام دنیا میں سربلند کیا آج اس پر یہ دور آگیا کہ اس کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اسحاق ڈار کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے نج کاری کا اجلاس ہوا جس میں 60 فی صد حصص کی نج کاری کے لیے پیش کردہ 10 ارب کی بولی مسترد کردی گئی۔ دنیا کے کئی ملکوں کی ایئرلائنز کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے والی پی آئی اے آج خود بیساکھیوں کی تلاش میں ہے جو کہ پاکستان کے لیے المیے سے کم نہیں۔

16نومبر

قلات چیک پوسٹ حملہ

دہشت گری کی ایک اور واردات میں سات جوان وطن پر نثار ہوگئے۔ کوئٹہ میں ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں سیکیوریٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش میں چھے دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جب کہ سات جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردوں کا ہدف چیک پوسٹ تھا جہاں انھوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

الیاس بلور دنیا سے رخصت

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی راہ نما حاجی غلام احمد بلور اور سابق سنیئر وزیر خیبر پختونخوا مرحوم بشیر احمد بلور کے بھائی سابق سینیٹر اور مشہور صنعت کار الیاس احمد بلور انتقال کرگئے۔ وہ گُردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

17نومبر

آئی ایم ایف بھی حیران

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگریب نے حکومت کے معاشی بہتری کے اقدامات پر پریس کانفرنس میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی 38 فی صد سے سات پر آگئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، یہاں تک کہ آئی ایم ایف بھی پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کو دیکھ کر حیران ہے کہ چودہ ماہ میں معیشت کیسے سنبھل گئی۔ ان کے اس بیان سے سوشل میڈیا صارفین نے خوب لطف اٹھایا اور طنز و مزاح سے بھرپور کمنٹس بھی کیے۔

اسرائیلی جارحیت نہ رکی

غزہ میں اسرائیلی بم باری سے مزید 96 فلسطینی شہید ہوگئے اور یوں شہدا کی مجموعی تعداد 43846 ہوگئی۔ دوسری طرف لبنان میں اسرائیلی بم باری سے حزب اللّہ ترجمان محمد عفیف جاں بحق ہوگئے۔ لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 3452 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے۔ تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بصورت دیگر نتن یاہو سے استعفٰی دینے کا مطالبہ کردیا۔

ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارتی ریاست منی پور میں چھے لاپتا خواتین اور بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ہنگامے پھوٹ پڑے، جس کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جب کہ دارلحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل سیکیوریٹی فورسز کی جانب سے دس مبینہ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کرنے کے بعد پیش آیا۔ بھارت میں ایک طویل عرصے سے ہندو مسلم فسادات سر اٹھائے ہوئے ہیں اور مختلف ریاستوں میں خانہ جنگی کی صورت حال ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے اگر ایسی ہی تحریکیں زور پکڑتی رہیں تو وہ دن دور نہیں جب بھارت ٹکڑوں میں بٹ جائے گا۔

20نومبر

بنوں چیک پوسٹ حملہ

بنوں کے علاقے مالی خیل میں چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں بارہ سیکیوریٹی اہل کار شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں چھے دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 19نومبر کو خوارج نے بنوں کے علاقے مالی خیل میں مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جوابی کارروائی میں چھے خوارج ہلاک کردیے گئے۔ سیکیوریٹی فورسز کی حملہ آوروں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے جوان شہید ہوگئے ۔

عمران خان کی ضمانت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے یہ ضمانت دس دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے اور ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کے حکم پر دی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانے کے دوسرے مقدمے میں تیرہ جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ ضمانت کے باوجود عمران خان رہا نہ ہوسکے کیوں کہ ان کی قانونی ٹیم جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت پانچ مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع نہ کراسکی تھی۔

کرفیو لگ گیا

عراق میں دو دن کا کرفیو لگادیا گیا جس کی وجہ وہاں ہونے والی پہلی قومی مردم شماری ہے۔ عراق میں 1987ء سے آج تک کی تاریخ میں یہ پہلی مردم شماری تھی۔

21نومبر

بیان مہنگا پڑگیا!

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے درپردہ یہ بتانے کی کوشش کی کہ عمران خان کی حکومت گرانے والے دراصل پاکستان میں اسلامی نظام نہیں آنے دینا چاہتے تھے۔ اس بیان پر حکومت کا سخت ردعمل آیا جس میں شہبازشریف نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے، اور ساتھ ہی سعودی عرب سے بہترین تعلقات کی مثلیں بھی دیں، جب کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی اور کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے بیان میں سعودی عرب کا ذکر نہیں کیا۔ اس بیان کے بعد بشریٰ بی بی نئے امتحان میں گھر گئیں۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش

پاکستانی حکام نے بلیواسکائی نامی مقبول سوشل میڈیا ایپ پر پابندی عائد کردی۔ اس بندش کی تصدیق انٹرنیٹ کو مانیٹر کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بھی کی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ کئی ماہ سے ڈاؤن رہا ہے جس کی مصدقہ وجہ فائر وال کے نظام کی انسٹالیشن کو بتایا گیا۔

پب جی پر محبت

پب جی کھیلنے کے دوران امریکی لڑکی پاکستانی لڑکے کو دل دے بیٹھی اور یہ محبت شادی میں بدل گئی۔ اٹھارہ سالہ لڑکی اور تئیس برس کا لڑکا گذشتہ تین برس سے پب جی کھیل رہے تھے ۔ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان پہنچی اور شاہی مسجد چترال میں دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر خوب گردش کرتی رہی اور صارفین نے اس پر دل چسپ تبصرے بھی کیے۔

22 نومبر

سانحہ کرم !

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد افراد جاں بحق جب کہ اٹھائیس زخمی ہوگئے۔ پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاؑڑیوں پر پہاڑوں سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ یہ قافلہ دو سو مسافر گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ اس واقعے کے بعد کرم قبائل میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں مزید سولہ افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ سیکڑوں املاک نذرآتش کردی گئیں۔ اس سانحے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا اور صوبے بھر میں احتجاجی جلسے کیے اور جلوس نکالے گئے۔ صدر وزیراعظم اور اہم شخصیات سمیت دیگر ممالک صدور اور اعلٰی افسران نے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ حکومتی سطح پر اس واقعے کو دہشت گری سے جوڑا گیا جب کہ الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں نے اس سانحے کو فرقہ وارانہ فسادات کا شاخسانہ قرار دیا۔

تھریڈز اے آئی کے بھروسے

انسٹاگرام کے سی ای او آد م موسیری نے اعلان کیا کہ میٹا پلیٹ فارم پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ تھریڈز اب ٹرینڈنگ ٹاپکس کو ڈھونڈنے کے لیے اے آئی کا استعمال کرے گی۔

24 نومبر

پی ٹی آئی کا احتجاج

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک کی جانب مارچ اور احتجاج کی کال دی جس کا مقصد عمران خان کو رہا کرانا تھا۔ احتجاج کی کال کے بعد سے وفاقی حکومت کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔ حکومت نے تمام بڑے شہروں کو ملانے والے موٹرویز اور راستوں کو 22 نومبر سے ہی بند کردیا اور ہائی وے پولیس اتھارتی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں موٹرویز کو بند کرنے کی وجہ سڑکوں کی مینٹینس قرار دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے خوب لتے لیے کہ ایک ہی رات میں پاکستان کی ساری سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے اور 72مقامات کو کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا جب کہ 40 ہزار کی نفری بھی تعینات کردی گئی۔ مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے راہ نماؤں اور کارکنان کی پکڑدھکڑ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ پولیس کی شدید شیلنگ کے تبادلے میں مظاہرین نے گرین بیلٹ سوزوکی وین جلا دی۔ وزیرداخلہ نے اعلان کیا کہ جو بھی ڈی چوک آئے گا گرفتار ہوگا۔ یہ سب اس وقت ہوا جب صدر بیلاروس کے ہمراہ 68 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا تھا، جس سے خارجہ، توانائی، صنعت، مواصلات، قدرتی وسائل کے حوالے سے مختلف معاہدے متوقع تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے زیرقیادت اٹک پل، چھچھ انٹرچینج اور غازی بروتھا سے ہوتا ہوا بالآخر اسلام آباد ڈی چوک پہنچ گیا، جس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں جاری رہیں۔ ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوا جب کہ سو سے زائد اہل کاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات وصول ہوئیں۔ اس دوران پنجاب میں دفعہ 144کی تین دن تک توثیق بھی کی گئی۔

چھبیس نومبر کی شب کو پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف رات گئے گرینڈ آپریشن اور کریک ڈاؤن کیا گیا۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وہاں سے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔ شدید شیلنگ کی گئی، لاٹھی چارج ہوا۔ آپریشن کے بعد بشریٰ بی بی اور گنڈا پور کے کنٹینر کو آگ لگ گئی۔ مفرور کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے اٹک پل کو ایک بار پھر بند کردیا گیا اور پولیس نے ڈی چوک کا علاقہ خالی کروالیا۔ بعد ازآں بشریٰ بی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انھیں زبردستی وہاں سے نکالا گیا اور ان کا مقصد پرامن احتجاج تھا جس کو حکومت نے پورا نہیں ہونے دیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے کئی کارکنان کی ہلاکتوں کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا جس پر سوشل میڈیا پر متفرق آراء سامنے آئیں، لیکن کوئی حتمی اعدادو شمار واضح نہ ہوسکے۔ اگلے روزکئی دن کی بندش کے بعد با لآخر راستے کھل گئے راولپنڈی اسلام آباد سے کنٹینر ہٹالیے گئے۔ پی ٹی آئی کے مزید 954 مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا اور عمران خان، بشری بی بی، گنڈاپور پر مزید مقدمات دائر کردیے گئے۔ انسداددہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں خارج کردی گئیں۔ اس موقع پر جہاں حکومتی جماعت اور اتحادی جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا وہیں وزیر اعظم نے حزب اختلاف کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سخت فیصلے لینا ہوں گے فسادیوں کو مزید موقع نہیں دیں گے۔

روسی قوانین میں بڑی تبدیلی

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے قانون میں ایک بل پر دست خط کیے جس میں ان ممالک کے شہریوں کے روسی بچوں کو گود لینے پر عائد کردی گئی ہے جہاں صنفی تبدیلی یا جنس تبدیل کرنا قانونی ہے۔ اس بل میں بے اولادی کو فروغ دینے والے مواد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ روس کی آبادی تقریباً 143.8ملین ہے۔ سی آئی ا ے وولڈ فیکٹ بک کے ایک سروے کے مطابق روس کا شمار ان چالیس ممالک میں ہوتا ہے جہاں بچوں کی پیدائش کی شرح کم ہے۔

ایرا ن کا بڑا اعلان

ایران نے تین یورپی ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔ یہ وہ ممالک ہیں جنھوں نے اس کے خلاف مذمتی قرارداد کا آغاز کیا تھا۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے ایٹمی نگراں ادارے نے ایران کے خلاف قرارداد منظور کی تھی۔ ان ممالک نے ایران کی طرف سے نئے لگائے جانے والے سینٹری فیوجز کے منصوبے کو موضوع تشویش قرار دیا۔

25نومبر

پسند کی شادی!

گیلپ پاکستان کے سروے میں ایک دل چسپ بات سامنے آئی جس نے انٹرنیٹ پر لوگوں کی خوب توجہ حاصل کی۔ سروے میں یہ انکشاف کیا گیا کہ 52 فی صد پاکستانی پسند کی شادی کے خلاف ہیں اور اس کی بالکل حمایت نہیں کرتے، جب کہ 39 فی صد نے پسند کی شادی کی حمایت کی اور کہا کہ انھیں کوئی اعتراض نہیں۔ حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی۔

پوتی کی ویڈیو وائرل

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوٹی کائی ٹرمپ کی دادا کے وائی ایم سی اے رقص کی نقل کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کائی نے اپنے داد کے مشہور رقص کے انداز کی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین میں بے حد مقبول ہوگئی۔ ویڈیو میں کائی اور اس کی دوست کے اسٹپس کو لوگوں نے جی بھر کر سراہا۔

26نومبر

معمر ترین شخص کا انتقال

دنیا کے معمر ترین شخص 112برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ٹائی ٹینک ڈوبنے کے سال پیدا ہونے والے جان ٹنس ووڈ نے برطانیہ میں جنم لیا اور اپنی زندگی میں دو عالمی جنگیں دیکھیں اور عالمی وباؤں کا بھی سامنا کیا۔ چند ماہ قبل ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ نے انھیں دنیا کا معمر ترین شخص تسلیم کیا تھا۔ وہ ساٹھ برس کی عمر میں بطور اکاؤنٹنٹ ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنی آخری سانسیں ایک کیئر ہوم میں لیں۔

27نومبر

پہلی روبوٹ ٹیچر

دنیا تیزی سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی خدمات سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ایسے میں کراچی کے ایک نجی اسکول میں پہلی اے آئی روبوٹ ٹیچر پڑھانے لگی ہے۔ اے آئی ٹیچر کا نام مس عینی رکھا گیا ہے جو 20 سے زائد زبانوں میں جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔ وہ اردو، انگریزی کے علاوہ سندھی، فرنچ اور دیگر زبانوں میں کیے گئے سوالوں کا بھی فرفر جواب دیتی ہے۔ اس کو مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری پر سات ماہ کا عرصہ لگا۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ اے آئی ٹیچر پہلی بار پاکستان میں متعارف کروائی گئی اور ایک لاکھ تنخواہ پر اس کو باقاعدہ تقرری نامہ بھی فراہم کیا گیا۔ یہ ابھی تک کی واحد ٹیچر ہوں گی جو کسی موسم میں یا تہوار پر چھٹی نہیں کریں گی۔

28 نومبر

نئی تاریخ رقم

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ نے ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 100سنڈیکیڈ کا ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہوا۔ تیزی کے سبب حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ حصص کی مالیت میں مزید ایک کھرب 38ارب 55کروڑ 69لاکھ 53ہزار785روپے کا اضافہ ہوا۔ اس موقع پر نہ صرف کیک کاٹا گیا بلکہ وزیر اعظم کی جانب سے مبارک باد بھی دی گئی، جب کہ دوسری طرف تجزیہ نگاروں نے اس صورت حال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ تیزی عام آدمی کی زندگی میں سہولت اور مہنگائی کی کمی کرنے میں کام یاب دکھائی نہیں دیتی۔

اختلافات

پی ٹی آئی میں اختلافات اب کھل کر منظرعام پر آنے لگے اور مسلسل تنقید کے بعد تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلیمان اکرام راجہ، صاحبزادہ حامد رضا نے دو اہم کمیٹیوں سے استعفٰی دے دیا، اور ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ ساری صورتحال اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ دوسری طرف بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر پابندی کی متفقہ قرار داد منظور کرلی۔

سنیئر صحافی غائب

پاکستان کے سنیئر صحافی اور کالم نگار مطیع اللّٰہ جان کو رپورٹنگ کے دوران نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ وہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں رپورٹنگ کر رہے تھے۔ ان کے اغواء کی خبر کے بعد صحافی برادری اور عوام کی جانب سے احتجاج پر دو دن بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کی تردید ان کے مخالفین نے بھی کی۔

29نومبر

پابندی ختم

تقریباً ساڑھے چار سال کے طویل انتظار کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر سے پابندی ختم کردی گئی۔ یورپی ایئرسیفٹی ایجنسی اور یورپی کمیشن نے قومی ایئرلائن پر عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کردیا۔ واضح رہے کہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائنس کا معاملہ سامنے آنے پر جولائی 2020 میں یہ پابندیاں عائد کی تھیں۔

30نومبر

قیمتیں بڑھ گئیں

حکومت نے سال کے آخری ماہ کے شروع ہوتے ہی عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھاتے ہوئے ایک زبردست جھٹکا دیا۔ یہی نہیں بلکہ LPG گیس سلینڈرز کی قیمتوں میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرول 3روپے 72 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے29 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ گذشتہ برس وقتاً فوقتاً پیٹرول، تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام بے حد پریشان رہے۔

تحریم قاضی

دسمبر

یکم دسمبر

8خوارج ہلاک

گذشتہ چند ماہ سے خیبرپختونخواء میں خوارج دہشت گروں کے نشانے پر ہے ۔ سیکیوریٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 8 خوارج ہلاک جب کہ 9 زخمی اور 2 گرفتار کر لیے گئے۔ اس دوران ایک فوجی کیپٹن اور سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور دوسری جانب فورسز کی ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کارروائی کے دوران خوارج مارے گئے ۔ اس دوران شہید ہونے والے جوانوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقوں میں سپردخاک کیا گیا۔

بہترین شہر

انسان اکثر یہ سوچتا ہے کہ وہ کیا چیز ہے جو کسی شہر کو بہترین بناتی ہے؟ ایک خیال کے مطابق مصروف علاقے ، سستے کھانے اور دیگر سہولیات اہم ہوتی ہیں۔ ایک رائے یہ بھی ہے کہ سرسبز مقامات تک رسائی، مقامی افراد کی خوشی اور سماجی ہم آہنگی جیسے عناصر کسی شہر کو بہترین بناتے ہیں۔ اس ضمن میں دولت، رہائشی سہولیات اور پسندیدگی کو بنیاد بنا کر 2025 کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی ایک فہرست مرتب کی گئی جس میں 30 ممالک کے 22 ہزار افراد کو ایک سروے میں شامل کرتے ہوئے 100بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا۔ نتائج میں لندن بازی لے گیا، دوسرے نمبر پر نیویارک ، تیسرے پر پیرس، چوتھے پر ٹوکیو رہا۔ اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر نمایاں نہیں ہوسکا۔

ٹرمپ کی دھمکی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس اتحادی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر انھوں نے ڈالر کی متبادل کرنسی کا استعمال شروع کیا تو ان پر 100فی صد ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد اور متبادل کرنسی استعمال کرنے والوں کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہ دینے کے بارے میں بھی خبردار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ برکس ممالک نے روسی طرز پر اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ تیار کیا تھا جو کہ برکس ممالک کے گذشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔

شمسی توانائی پلانٹ

پڑوسی ملک انڈیا کی 70 فی صد بجلی کی پیداوار کا انحصار کوئلے پر ہے۔ لیکن اب انڈیا صحرائے راجستھان، بھادلا پارک میں شمسی توانائی کے بڑے منصوبے پر کام کر رہا ہے جو پاکستان اور ایران کی سرحد پر دنیا کا سب سے بڑا قابل تجدید شمسی توانائی کا پلانٹ ہوگا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان 2030 تک اپنی 2022 کی قابل تجدید صلاحیت میں تقریباً تین گنا اضافے کی صلاحیت رکھ سکے گا۔

3 دسمبر

حدیقہ کیانی کا بڑا اعزاز!

پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کا نام بی بی سی نے 100قابل تقلید خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔ انھوں نے وسیلہ راہ منصوبہ شروع کیا جس میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرنو کی گئی۔ اسکول اور مساجد بھی تعمیر کروائیں۔ وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگراموں کی سفیر برائے خیرسگالی بھی ہیں۔ حدیقہ کیانی کو نوے کی دہائی میں پاپ میوزک سے شہرت ملی۔

جنوبی کوریا میں مارشل لا لگ گیا!

جنوبی کوریا میں قوم سے ہنگامی خطاب کے دوران ، جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے ’’شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کی طرف سے لاحق خطرات کو دور کرنے اور ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے‘‘ کے لیے مارشل لا لگانے کا اعلان کیا۔ پارلیمنٹ نے صدر کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا۔ عوام سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی گاڑیوں کے سامنے لیٹ گئے۔ بعدازآں یون سک یول نے اعلان کیا کہ وہ اس مارشل لا کو اٹھا لیں گے جس کا اعلان انہوں نے حزب اختلاف اور ان کی اپنی پیپلزپاورپارٹی دونوں کی سخت مخالفت کے درمیان کیا تھا۔ خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں آمرانہ لیڈروں کی ایک تاریخ رہی ہے لیکن 1980کے بعد سے وہاں جمہوریت ہے۔ 1980کے بعد پہلی بار جنوبی کوریا میں مارشل لا کا اعلان کیا گیا۔

فیک نیوز پر سزائیں

فیک نیوز ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس پر حکومت نے سائبر کرائم ترمیمی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کیا جس کے مطابق فیک نیوز دینے والے کو 5 سال قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس کا اطلاق قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر اداروں یا کسی شخص کے خلاف خبر دینے اور دہشت گردی پھیلانے والے مواد پر ہوگا۔ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی جائے گی جس کو سوشل میڈیا سے مواد بلاک کرنے یاہٹانے کا اختیار ہو گا۔ اس خبر کے آتے ہی تجزیہ نگاروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں رپورٹرز اور خبر دینے والوں کے لیے مشکلات کھڑی کرنے کی جانب اشارہ کیا گیا۔ اکثریت نے اسے آزادی صحافت کو پابند سلاسل کرنے کی سازش قرار دیا اور فیک نیوز کی نشان دہی کرنے کے منظم قوائد و ضوابط کی عدم موجودگی میں اسے صحافیوں کے لیے خطرہ قرار دیا ۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت اس سے قبل بھی ایسے قانون اور بل پاس کر چکی ہے جن میں میڈیا پر کڑی پابندیاں اور سزائیں شامل ہیں۔

4 دسمبر

ذہانت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے!

ہانسلوویسٹ لندن سے تعلق رکھنے والے 10سالہ بھارتی نژاد برطانوی کرش اروڑا نے 162 کا غیرمعمولی آئی کیو اسکور حاصل کرلیا جو کہ تاریخ کے معروف طبیعات داں البرٹ آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے تخمینہ شدہ آئی کیو سے زیادہ ہے۔ اس غیرمعمولی ذہانت نے انھیں مینسا میں جگہ دلوا دی جو کہ غیرمعمولی ذہانت رکھنے والے افراد کی سوسائٹی ہے۔

اسلام قبول کرلیا؟

سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور رونالڈو کے ساتھی فٹ بالر نے انکشاف کیا کہ عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ یہ انکشاف انھوں نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کے مطابق رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کے بارے میں گہری دل چسپی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا رونالڈو النصر میں گول کے بعد سجدہ بھی کرچکے اور کھلاڑیوں کو نماز پڑھنے ، اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔

جی ایچ کیو کیس میں فردجرم عائد

انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت سو ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان پر بغاوت، دہشت گردی، سازش، توڑپھوڑ، جلاؤگھیراؤ سمیت دیگر الزامات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

جنسی تبدیلی ناجائز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے، البتہ غیرواضح جنس کا ابہام دور کر کے تعین جنس جائز ہے۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق علامہ نعیمی نے کہا کہ اپنی جنس کے ازخود تعین کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔

8 دسمبر

بشارالاسد کے اقتدار کا سورج غروب!

شام میں صدر بشارالاسد کا 24 سالہ دوراقتدار ختم ہوا۔ باغیوں نے فتح کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ بشارالاسد ماسکو میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے، روس نے انھیں سیاسی پناہ دی۔ محمد البشیر شام کے نگران وزیر اعظم مقرر کیے گئے جب کہ سابق صدر بشارالاسد کے والد کی قبر کو نذرآتش کردیا گیا۔33 ہزار قیدیوں کو رہا کردیا گیا اور مخالفین کو شیر کے پنجرے میں پھینکنے والے بشارحکومت کے سفاک اہل کار کو سرعام پھانسی دی گئی ۔ شام میں ایک طویل عرصے سے خانہ جنگی جاری تھی۔ 318 پھنسے پاکستانیوں کو بھی واپس بلوالیا گیا۔

10دسمبر

جنرل (ر) فیض حمید کٹہرے میں!

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے سنگین الزامات پر چارج شیٹ کردیا گیا۔ ان پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانے سمیت نو مئی کے واقعات کی پشت پناہی کرنے جیسے الزامات ہیں۔ اس کے بعد ان کی پینشن اور سروس ضبط جب کہ14 برس قید یا سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔

11دسمبر

کزن میرج پر پابندی!

برطانیہ میں کزن میرج پر پابندیاں لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ مجوزہ بل برطانیوی پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا ہے جس میں فرسٹ کزن یعنی چچا، پھوپھی، ماموں اور خالہ کے بچوں کے درمیان شادی پر پابندی عائد ہوگئی۔ بل پیش کرنے والے رچیڈورڈن نے موقف اختیار کیا کہ فرسٹ کزن میرج سے بچوں میں پیدائشی نقائص اور بیماریاں زیادہ ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

15 دسمبر

یونان کشتی حادثہ

یونان کے جنوبی علاقے میں کشتی الٹنے سے کئی افراد جس میں پاکستان کے شہروں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور منڈی بہاؤلدین سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے ڈوب کر مرگئے ۔ کشتی کے حادثے میں چار پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جن میں ایک تیرہ سالہ نوجوان بھی شامل تھا۔ واقعے میں ملوث انسانی اسمگلرز کے چند کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی یونان کشتی حادثے میں تقریباً تین سو افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے جو غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے لیے کشتی میں سوار ہوئے تھے۔

کرکٹر محمد عرفان ریٹائر

پاکستانی ٹیم کے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ان سے پہلے عمادوسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

ایسی سزا خدا سب کو دے!

اگر آپ سے کہا جائے کہ آپ سولہ برس جیل میں بند رہیں تو آپ اس کے بدلے کتنے پیسے لیں گے؟ پاکستان میں درمیانے درجے کی تنخواہ لینے والا سالانہ تین سے چار لاکھ تک کماتا ہے اور اگر وہ سولہ برس جیل میں جانے کے لیے اپنی سالانہ تنخواہ سے کچھ زیادہ بھی حساب لگائے اور بالفرض پانچ لاکھ سالانہ کے عوض سولہ برس کے لیے جیل جانے کو تیار ہوجائے تو یوں جب وہ سولہ برس بعد باہر آئے گا تو اس کے پاس اسی لاکھ سرمایہ ہو گا۔ کبھی کبھی قسمت انسان پر بڑے منفرد انداز میں مہربان ہوتی ہے۔ ایسا ہی امریکا میں ایک لڑکی کے ساتھ ہو ا جس کو 2001ء میں قتل کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا جو اس نے کیا ہی نہ تھا۔ وہاں کی عدالت نے پولیس کی جانب سے غلط شواہد پیش کیے جانے اور لڑکی کو بے گناہ قید کاٹنے پر پولیس کو ہرجانے کے طور پر اسے 34 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا۔ پاکستانی روپوں کا حساب لگایا جائے تو اس کی رقم 9 ارب پانچ سو کروڑ سے بڑھ زیادہ ہے۔ سولہ برس میں شاید وہ اچھی اسے اچھی نوکری کر کے بھی اتنی رقم نہیں کما سکتی تھی جتنی ناحق جیل کاٹ کر کمالی۔

17دسمبر

ملیریا پھیل گیا

دنیا بھر میں وبائیں پھوٹتی ہی رہتی ہیں جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں اور ان میں سے کئی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ کانگو میں ملیریا کی وباء پھیلنے سے بڑے پیمانے پر آبادی متاثر ہوئی۔ تقریباً 143 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ورلڈہیلتھ آرگنائزئشن نے ہنگامی بنیادوں پر کانگو میں بنیادی مرکز صحت اور ویکسین کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

17دسمبر

گیس مہنگی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی قیمت میں 8.71 جب کہ سوئی سدرن کے لیے تقریباً 26 فی صد اضافے کی منظوری دی گئی۔ عوام سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے نالاں اور اضافے کی خبر پر شدید برہم ہوئے۔

18 دسمبر

نان فائلرز ہوشیار!

قومی اسمبلی میں نیشنل فورانزک ایجنسی نے بل 2024 منظور کرلیا جس میں نان فائلرز بینک اکاؤنٹ اوپن نہیں کر سکیں گے، مخصوص حد سے زیادہ جائیداد نہیں خرید سکیں گے۔800 سی سی سے اوپر گاڑی خریدنے پر پابندی جبکہ موٹر سائیکل، رکشہ، ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔

20دسمبر

ون ڈے کرکٹ سیریز میں فتح

جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر پاکستان نے سیریز جیت لی ۔ پاکستان نے 2-0 سے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

پنجاب دس ڈویژنز میں تقسیم

صوبہ پنجاب کی نئی تقسیم کرتے ہوئے اسے باقاعدہ 10ڈویژنوں میں بانٹ دیا گیا ۔ ڈویژنز میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور شامل۔41 اضلاع اور 216 تحصیلیں ہوں گی۔ نئی حلقہ بندیوں کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

21 دسمبر

جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردی

دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم سے باز آنے کو تیار نہیں اور اس بات کا ایک اور ثبوت انھوں نے بیس اور اکیس دسمبر کی درمیانی شب پھر سے دیا۔ خوارج دہشت گردوں کے ایک گروہ نے جنوبی وزیر ستان کے ضلع مکین کے ایک علاقے میں سیکیوریٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔ لڑائی میں 17فوجی شہید جب کہ 12 خوارج ہلاک ہوئے۔

قیمتی پتھری

آپ نے قیمتی پتھروں اور نوادرات کے بارے میں تو سنا ہوگا مگر کسی جان دار کے پتے سے نکلنے والی پتھری کو سونے سے زیادہ قیمتی نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ انکشاف چین سے یوراگوئے میں رقم کی مشکوک منتقلی کے بارے میں تحقیقات کے دوران ہوا۔2020 سے 2023 کے درمیان ہاگ کانگ کی دو کمپنیوں کو لاکھوں ڈالر ٹرانسفر ہوئے اور رقم یوروگوئین بنکوں تک پہنچی۔ یہ ادائیگیاں گائے کے پتے کی پتھری ’’بوائین گولڈ ‘‘ جو کہ سونے سے بھی قیمتی ہے اس کی ہانگ کانگ کو غیرقانونی ترسیل کے دوران ہوئیں۔ ایک سو گائے میں سے 2 کے پتے میں یہ پتھری پائی جاتی ہے، فی گرام قیمت 200 امریکی ڈالر ہے۔ یہ قدیم چینی طریقہ علاج میں پائی جاتی ہے۔

25 دسمبر

آذربائیجان کا مسافر طیارہ

آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گرکر تباہ ہوگیا جس میں 39 افراد ہلاک جب کہ 33 شدید زخمی ہوئے۔ طیارہ باکو سے گروزنی جا رہا تھا، آقتا سے 3 کلومیٹر پہلے پرندہ ٹکرانے کے بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ زمین سے ٹکراتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آذربائیجان ایئرلائنز کے مطابق یہ ایمبرئیر 190ساخت کا طیارہ باکو سے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جارہا تھا۔

26 دسمبر

فوجی عدالت سے سزائیں

فوجی عدالتوں نے سانحہ 9 مئی میں ملوث سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے سمیت 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔ ان سزاؤں میں دو برس سے دس برس تک قیدبامشقت کی سزائیں شامل ہیں۔ واضح رہے آئین اور قانون کے تحت اپیل اور دیگر قانونی حقوق برقرار رہیں گے۔

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا انتقال

سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ 1932میں پاکستان کے ضلع چکوال کے ایک گاؤں گاہ میں پیدا ہوئے جہاں سے انھوں نے چوتھی جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ بعدازآں وہ بھارت کے مشہور معیشت دان اور سیاست داں بنے۔

28 دسمبر

افغان بارڈر پر دراندازی

افغان بارڈر پر ایک مرتبہ پھر سے خوراج کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی گئی جس میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔ کرم اور شمالی وزیرستان میں خوارج نے حملے کیے، ناکام ہونے پر افغان طالبان سے مل کر پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں افغان طالبان اپنی 6 پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

29 دسمبر

مسافر طیارہ تباہ

جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 179افراد ہلاک ہوگئے۔ بنکاک سے موآن آنے والی پرواز میں عملہ سمیت 181افراد سوار تھے۔ اس خوف ناک حادثے میں صرف عملے کے دو لوگ ہی بچ پائے۔

دینی مدارس تنازع ختم

دینی مدارس کی رجسٹریشن پر ایک تنازع سر اٹھا چکا تھا جس پر مولانا فضل الرحمٰن کا سخت موقف بھی سامنے آیا۔ انھوں نے حکومت کو دھمکیاں بھی دیں۔ اب دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق دو قوانین متعارف ہوچکے ہیں ۔ صدرآصف زرداری نے اعتراضات واپس لے کر سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔ اس کے مطابق جو مدارس ترمیمی بل کے نفاذ سے قبل قائم ہوئے وہ 6 ماہ میں رجسٹریشن کروائیں گے اور جو دینی مدارس اس بل کے بعد قائم ہوئے وہ ایک سا ل میں رجسٹریشن کروائیں گے۔ اس قانون کے مطابق ہر مدرسہ اپنے حساب کا آڈٹ کروانے کا پابند ہو گا۔

متنازع علاقوں کے بچوں کے لیے بدترین سال

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کی رپورٹ کے مطابق 2024 تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے بچوں کے لیے بدترین سال رہا۔ 1990کی دہائی میں تقریباً 10فی صد بچے متاثر ہوئے تھے جب کہ اب19 فی صد بچے متاثر ہیں ۔ ان علاقوں میں بچے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔

30 دسمبر

جمی کارٹر چل بسے

سابق امریکی صدر جی کارٹر سو برس کی عمر میں چل بسے۔ جمی کارٹر1977 سے1981 تک امریکا کے صدر رہے ۔ وہ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100برس کی عمر پائی۔

31 دسمبر

سابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو سزا

سیکیوریٹی اداروں کو دھمکیاں دینے کے جرم میں گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلٰی خالدخورشید کو 34 برس قید کا حکم جاری کردیا گیا ۔ روپوش وزیراعلٰی کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور چھ لاکھ روپے جرمانہ اور گرفتار کر کے جیل منتقل کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں