سشمیتا سین نے سلمان خان کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا

وہ فلموں ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ اور ’میں نے پیار کیوں کیا؟‘ میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں


ویب ڈیسک December 30, 2024

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے نوجوانی کے دنوں میں سلمان خان کی محبت میں گرفتار تھیں۔ 

انہوں نے فلم "میں نے پیار کیا" کے پوسٹرز کو اپنی زندگی کا اہم حصہ قرار دیا اور بتایا کہ یہ ان کے لیے مقدس حیثیت رکھتے تھے۔

سشمیتا نے کہا کہ وہ اپنی پاکٹ منی سلمان خان کے پوسٹرز خریدنے میں خرچ کرتی تھیں اور ان ک ے پاس فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے کبوتروں کی تصویر بھی تھی جو سلمان خان سے جڑی ہوئی تھی۔

سشمیتا سین نے مزید کہا، "میرے والدین دھمکی دیتے تھے کہ اگر ہوم ورک مکمل نہ ہوا تو یہ پوسٹرز ہٹا دیے جائیں گے، اس لیے میں وقت پر ہوم ورک مکمل کرتی تھی۔ وہ پوسٹرز میری محبت کی علامت تھے۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی سال بعد، سشمیتا کو سلمان خان کے ساتھ فلم ’بیوی نمبر 1‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ اس کے علاوہ فلموں ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ اور ’میں نے پیار کیوں کیا؟‘ میں بھی سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں