اسلام آباد:
پاکستان کے کینیڈا کیلیے نامزد ہائی کمشنر محمد سلیم اوٹاوا پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد سلیم نے نیشنل یونیورسٹی آف ملائیشیا سے ڈپلومیسی اور حکمت عملی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی اور1995 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی۔
وہ جرمنی، بحرین، رومانیہ اور کینیڈا میں مختلف سفارتی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، انہوں نے 2020-2022 تک تنزانیہ میں ہائی کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، ایک ممتاز سفارتی کیریئر اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے جذبے کے ساتھ محمد سلیم کینیڈا میں ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں ادا کرنے پہنچے اور پاکستان و کینیڈا کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔
محمد سلیم کا مقصد سیاسی، اقتصادی، سرمایہ کاری، تجارت، اعلیٰ تعلیم، ثقافتی تبادلے اور عوام سے عوام کے رابطوں پر توجہ مرکوز کرنے والے اقدامات اور موجودہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔