نامناسب انداز سے تصاویر بنانے پر بھارتی اداکارہ میڈیا پر بھڑک اُٹھیں

واقعہ کیرتی کی نئی فلم ’بے بی جان‘ کی افتتاحی نمائش کے بعد پیش آیا


ویب ڈیسک January 01, 2025

بالی ووڈ میں حال ہی میں فلم بے بی جان سے ڈیبیو کرنے والی جنوبی بھارتی اداکارہ  کیرتی سریش نامناسب انداز سے تصویر بنانے پر پاپرازی پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بے بی جان اسٹار کو ممبئی میں ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھنے جا رہی تھیں، تو ان کی ٹیم کی ایک رکن ایک فوٹوگرافر سے الجھ پڑی۔

وجہ یہ تھی کہ فوٹوگرافر نے ساڑھی میں ملبوس اداکارہ کی نازیبا زاویے سے تصویر لینے کی کوشش کی تھی جس پر کیرتی سریش کی ایک ٹیم ممبر کی مذکورہ فوٹوگرافر سے تلخ کلامی ہوگئی۔

ایک انٹرویو میں 32 سالہ کیرتی نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوٹوگرافر کی اس حرکت پر بےحد افسوس ہوا کیونکہ وہ کئی تصاویر کھنچوا چکی تھیں اور گاڑی میں بیٹھنے جا رہی تھیں۔ انہیں اس وقت اس واقعے کی اطلاع نہیں تھی۔ بعد میں ان کی ٹیم کی رکن نے، جس نے فوٹوگرافر کو روکا تھا، گاڑی میں آ کر انہیں اصل صورت حال سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ واقعہ کیرتی کی نئی فلم ’بے بی جان‘ کی افتتاحی نمائش کے بعد پیش آیا، فلم بے بی جان میں کیرتی سریش اداکار ورون دھون کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں