سارہ علی خان کی 2025 میں ریلیز ہونے والی نئی فلمیں، ہیرو کون ہوگا؟

فلم ’اسکائے فورس‘ 24 جنوری کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک January 01, 2025

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ میں نئی ​​نسل کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ سارہ نے 2018 میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدارناتھ سے فلمی دنیا میں ڈیبیو کیا تھا۔

 سارہ علی خان نے اپنی پہلی فلم کے ساتھ اپنی اداکاری کی صلاحیت کو ثابت کیا، اور گزشتہ چند سالوں میں وہ اپنی ورسٹائل شخصیت کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین سارہ علی خان کی آنے والی فلموں کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

سارہ علی خان کو نئے سال میں 3 نئی فلموں کے ساتھ بڑے پردے پر دیکھا جاسکے گا جن میں ان کی فلم ’اسکائے فورس‘، ’میٹرو ان دنوں‘ اور ایوشمان کھرانہ کے ساتھ ’اسپائے کامیڈی‘ فلم شامل ہوگی تاہم اس فلم کا ٹائٹل اور تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

فلم ’اسکائے فورس‘ 24 جنوری کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی جس میں سارہ علی خان کو اکشے کمار کے ساتھ ایکشن میں دیکھا جاسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں