چھوٹے طیاروں کو بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر کھڑا کرنے کا تجریہ کامیاب

اقدام آپریشنل لچک، کم ٹرن اراؤنڈ وقت، مسافروں کی سہولت، اور آمدنی میں اضافے کا باعث بنے گا،پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی


ویب ڈیسک January 01, 2025

اسلام آباد:

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوٹے طیاروں کو بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر کھڑا کرنے کا تجریہ کامیاب کیا گیا ہے۔

 

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلائٹ پی اے231  (اے321-200) اور پی ایف769 (اے320-200) کو بالترتیب اسٹینڈ 06 اور 07 پر کامیابی سے پارک کیا گیا، اس دوران پیسنجر، مسافر برج اور گراؤنڈ پاور یونٹ مکمل فعال رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں 9 میں سے 8 بڑے اسٹینڈز کو چھوٹے طیاروں کے لیے بھی موزوں بنایا گیا تھا، اقدام آپریشنل لچک، کم ٹرن اراؤنڈ وقت، مسافروں کی سہولت، اور آمدنی میں اضافے کا باعث بنے گا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں