یہ راجستھانی لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہے؟ ویڈیو دیکھیں

بغیر میک اپ اور روایتی لباس میں ملبوس راجستھانی لڑکی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نیا سینسیشن بن گئی


ویب ڈیسک January 04, 2025


سوشل میڈیا کچھ لوگوں کو راتوں رات شہرت نصیب کردیتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ہے اس راجستھانی لڑکی کے ساتھ، جس کی وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

بغیر میک اپ کے روایتی لباس میں ملبوس راجستھانی لڑکی کی وی لاگر کے ساتھ بات چیت اور بے ساختہ ہنسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ پر نیا سینسیشن بن گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راجستھانی لڑکی جیوتی نے اپنے سر کو گھونگھٹ سے ڈھانپ رکھا تھا اور بندیا، بالیاں اور چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے جیوتی کی شاندار خوبصورتی، روایتی دلکشی اور سادگی کی تعریف کی تھی، جس کے نتیجے میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بلاگر سے بات کرتے ہوئے جیوتی نے انکشاف کیا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی نے اس کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔ جیوتی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھر دیا ہے، جس میں اسے لازوال ہندوستانی خوبصورتی کی علامت کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

مقامی رپورٹس بتاتی ہیں کہ غیر ملکی سیاحوں کو اس کے ساتھ سیلفی لینے کےلیے رکتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس سے اس کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ کئی صارفین نے وائرل ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ہے ’’وہ واقعی خوبصورت ہے‘‘۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں