گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آئی ٹی پارکس کا قیام

ان آئی ٹی پارکس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی ٹی سے آراستہ خطے میں تبدیل کرنا ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف آئی ٹی پارکس کا افتتاح کردیا ہے۔


کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایس سی او کا اس اقدام سے مقصد گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ڈیجیٹل ریوولوشن لانا ہے۔


ان آئی ٹی پارکس کا مقصد آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئی ٹی سے آراستہ خطے میں تبدیل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں خطوں میں 16 ماہ کے ریکارڈ وقت میں 61 آئی ٹی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کی بنیاد رکھی گئی۔

ایس سی او کی جانب سے ٹیکنالوجی پارکس کا مقصد مقامی کمیونٹیز اور انتظامیہ کو ماحول دوست نظام فراہم کرنا ہے جبکہ فری لانسگ ہبز کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دے کر اور انکو کامیابی کے مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔


آزاد جموں و کشمیر میں 50 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہبز کے قیام کے منصوبے کے تحت، ایسی سی او کا یہ اکیسواں منصوبہ ہے۔ صرف ان آئی ٹی پارکس نے 6500 نوکریاں پیدا کیں اور 1600 فری لانسرز کو بااختیار بنایا ہے۔ ہر آئی ٹی پارک کے دفتر میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی موجود ہے جبکہ آرگنائزیشن معذور بچوں کے لیے بھی آزاد زندگی کے مراکز فراہم کر رہا ہے جہاں وہ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

ایس سی او نے خواتین کے لیے بھی فری لانسنگ ہب بھی قائم کیے ہیں جہاں وہ محفوظ ماحول میں کام کر رہی ہیں۔ ایس سی او گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 100 آئی ٹی سیٹ اپ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ وژن 2025 کے مطابق اس خطے کو آئی ٹی کے مرکز میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کرے گا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں