ہانیہ عامر اور یشما گل کا مختصر لباس میں رقص تنقید کا نشانہ، سینئر اداکارہ برہم

ڈانس کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے سبز رنگ کی چھوٹی چولی اور لہنگا پہنا ہوا تھا


ویب ڈیسک January 05, 2025

پاکستانی اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی پر ہانیہ عامر اور یشما کے مختصر لباس میں رقص پر سینئر اداکارہ حنا بیات نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

شادی کی تقریب میں ہانیہ عامر نے ساتھی ادکارہ دنانیر مبین اور یشما گل کے ساتھ مل کر رقص کیا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں لیکن ویڈیو میں مختصر لباس پہننے پر اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے سبز رنگ کی چھوٹی چولی اور لہنگا پہنا ہوا ہے جبکہ یشما گل اور دناننیر مبین بھی ایسے ہی لباس میں ہیں۔

تینوں اداکاراؤں کا یہ مختصر لباس کئی سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا جس پر ناگواری کا اظہار کرنے والوں میں سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات بھی شامل ہیں۔

حنا بیات نے تینوں اداکاراؤں کا نام لیے بغیر ان کی مختصر چولی پر تنقید کرتے ہوئے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ’’میں سوچتی ہوں کہ کیا لوگ آج کل بھول گئے ہیں کہ قمیض نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے‘‘۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حنا خواجہ بیات کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’لوگ قمیض اور تمیز دونوں بھول چکے ہیں‘‘۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں