مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری

تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں


ویب ڈیسک January 05, 2025
اﷲ تعالیٰ کے فرمان کا مفہوم: ’’اے محبوب (ﷺ)! معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو۔‘‘ (سورہ الاعراف) فوٹو : فائل

مدینہ منورہ میں حاضری کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق مسجد نبویؐ ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران صرف ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے پابندی کو ہٹا دیا گیا ہے۔

ریاض الجنہ میں سال بھر میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے کے حوالے سے عائد پابندی ختم ہوگئی ہے تاہم نسک موبائل کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔

نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مسجد نبویؐ میں موجود زائرین بھی نئے شیڈول کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں