کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ، کم سے کم درجہ حرارت کیا رہا؟

سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025
—فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا جس سے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

آج صبح دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2500 میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، دن بھر 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 جبکہ کم سے کم 10ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔    

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں