اداکار سعود نے شان اور سید نور پر بڑا الزام لگادیا

اداکار نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار شان اور سید نور کو ٹھہرایا ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سعود نے فلم ڈائریکٹر سید نور اور اداکار شان پر بڑا الزام عائد کیا ہے۔

سعود نوے کی دہائی میں لالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرکے مشہور ہوئے جس کے بعد انھوں نے اپنا ایک الگ پروڈکشن ہاؤس بھی قائم کیا۔

اداکار سعود نے حال ہی میں احمد بٹ کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انھوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار اداکار شان اور ڈائریکٹر سید نور کو ٹھہرایا ہے۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ لالی وڈ کی تباہی میں شان اور سیدنور کا سب سے بڑا ہاتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی صرف اپنا بزنس دیکھا اور فلم انڈسٹری پر توجہ نہیں دی۔

سعود کا کہنا تھا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا پاکستان میں فلمیں کم از کم بن رہی تھیں، میری فلمیں ہٹ بھی ہورہی تھیں۔ انہوں نے اپنی اس بات کی وضاحت بھی کی کہ لالی وڈ کی تباہی کا ذمے دار صرف شان نہیں بلکہ ہم سب ہی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ شان کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ وہ دوسروں پر بلاوجہ تنقید اور برائی کرتا ہے لیکن اپنی خامیوں کو درست نہیں کرتا۔

سعود نے یہ بھی کہا کہ میں نے تشدد پر بننے والی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اس لیے مجھے فلموں میں کام دینا بند کردیا گیا اور پھر میں کراچی چلا آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں