بلوچستان؛ پی بی 45 کے 15 اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار

فارم 47 کے مطابق امداد علی جتک نے کامیابی حاصل کرلی ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025
فوٹو فائل

کوئٹہ:

حلقہ پی بی 45 کے 15پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب ہوگئے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی45 کوئٹہ میں  ری پولنگ پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک کامیاب ہوئے جبکہ پشتونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

پی بی45 کوئٹہ پر ری پولنگ کا فارم47 جاری ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی مدد جتک کامیاب قرار پائے ہیں۔

پی بی 45 کے 15پولنگ اسٹیشنز پر 16855 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے لیے مجموعی طور پر 51پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی بی 45 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں