بالی ووڈ کلاسک فلم ’شعلے‘ کا حذف شدہ سین 49 سال بعد منظر عام پر، مداح حیران

یہ فلم اپنے طاقتور کرداروں، یادگار ڈائیلاگز، اور زبردست اداکاری کی بدولت آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025

بھارت کی شہرہ آفاق فلم ’شعلے‘، جو 1975 میں ریلیز ہوئی اور آج بھی فلمی دنیا کا ایک عظیم شاہکار سمجھی جاتی ہے، کا ایک حذف شدہ سین 49 سال بعد منظر عام پر آ گیا ہے۔ 

یہ فلم اپنے طاقتور کرداروں، یادگار ڈائیلاگز، اور زبردست اداکاری کی بدولت آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔

ہدایت کار رمیش سپی کی اس فلم کی کاسٹ میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، امجد خان، سنجیو کمار، ہیما مالنی، اور جیا بچن شامل تھے۔ خاص طور پر امجد خان کے گبر سنگھ کے کردار نے ولن کے تصور کو ایک نیا روپ دیا اور یہ کردار آج بھی ایک علامت سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سین سنسر بورڈ کی جانب سے تشدد کے مناظر دکھانے کے باعث فلم سے کاٹ دیا گیا تھا۔ اس سین میں گبر کو امام صاحب کے بیٹے احمد کو بالوں سے پکڑے دکھایا گیا ہے جبکہ گبر کے ساتھی اسلحہ لے کر چوکس کھڑے ہیں۔

 

یہ حذف شدہ سین منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ شائقین نہ صرف اس سین پر تبصرے کر رہے ہیں بلکہ اس کے حذف ہونے پر اپنی حیرت کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں