میئر کراچی کے ترجمان کیخلاف تاجر پر فائرنگ کا مقدمہ درج

مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں تاجر فراز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے


ویب ڈیسک January 05, 2025
فوٹو فائل

کراچی:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ترجمان اور کے ایم سی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی کے خلاف تاجر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں تاجر فراز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں متاثرہ تاجر نے مؤقف اختایر کیا کہ کرم اللہ نے ساتھیوں سمیت مجھ پر فائرنگ کی۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ میئر کراچی کے ترجمان اور اُس کے ساتھیوں نے صفائی کے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے وصول کیے، رقم کی واپسی کے تقاضے پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

تھانہ ٹیپو سلطان نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔ رپورٹ کے مطابق مدعی وقاص برنس روڈ کے تاجر ہیں ان کے فوڈ اسٹریٹ پر دو ریسٹورنٹ ہیں۔    
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں