اکشے کمار شردھا کپور کے ساتھ استری 3 میں نظر آئیں گے؟

اکشے کمار کا استری 3 میں شرکت سے متعلق دلچسپ تبصرہ


ویب ڈیسک January 06, 2025

بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈی کنگ اداکار اکشے کمار نے ’استری‘ کی تیسری فلم میں اپنی ممکنہ شرکت سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کو استری فلم کے تیسرے حصے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد اکشے کمار کے مداح بےحد خوش ہے اور استری 3 کی ریلیز کیلئے پرجوش ہیں۔ 

اس فلم کا ذکر اکشے اور سارہ خان کی فلم ’اسکائی فورس‘ کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران بھی ہوا، جہاں اکشے کمار موجود تھے۔ اس موقع پر اکشے نے مذاق میں کہا کہ ان کا اور استری کے پروڈیوسر دنیش وجن کا تعلق ڈیڑھ اشتراک پر مبنی ہے۔ 

جب اکشے کمار سے استری 3 میں ان کی شرکت کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا، ’اس بارے میں کیا کہوں؟ یہ فیصلہ تو دنیش اور جیوتی کا ہے، جنہیں اس میں سرمایہ کاری کرنی ہے‘۔

واضح رہے کہ میڈاک فلمز نے حال ہی میں اعلان کیا کہ ’استری 3‘ 13 اگست 2027 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یاد رہے کہ 2018 کی بلاک بسٹر فلم ’استری‘ اور 2024 کی ’استری 2‘ میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جنہیں بےحد پسند کیا گیا ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں