مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مفادات کی خاطر امریکا کو باپ بنا لینا کون سی حب الوطنی ہے، امریکی غلامی سے نجات ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب کے امیر مولانا عبدالمالک مجاہد کی طرف سے ریاض میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ ہی کے بس میں سب کچھ ہوتا تو ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نواز شریف تک ہمارے سیاسی رہنما اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کرپاتے اور نہ ہی ایٹمی پروگرام شروع ہوتا اور نہ ہی ایٹمی دھماکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر لڑانے کا غیر ملکی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سینیٹر ساجد میر نے کہ ملک کی ترقی کیلئے تمام مکاتب فکر کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گے، نفرتوں کا خاتمہ کریں گے اور ملک میں قیام امن کیلئے تمام امن پسند قوتوں کو متحد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مفادات کی خاطر امریکہ کو باپ بنا لینا کون سی حب الوطنی ہے، امریکی غلامی سے نجات ہی پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔