سوناکشی سنہا اور ظہیر کی طلاق؟ پیشگوئی سے مداح صدمے کا شکار

دونوں کے رشتے سے متعلق پیشگوئی نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے


ویب ڈیسک January 06, 2025

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر سے متعلق ایک خبر نے مداحوں کو صدمے کا شکار کردیا ہے۔

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے گزشتہ سال ہی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی ہے۔ لیکن دونوں کے رشتے سے متعلق ایک پیشگوئی نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

بھارت کے ایک مشہور ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیش گوئی کی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ماہر نجوم سشیل کمار نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کی جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جلد طلاق ہوجائے گی۔

ماہر نجوم نے صرف یہی نہیں بتایا بلکہ انھوں نے دونوں کی طلاق کے طریقہ کار کے بارے میں بھی کچھ حیران کن تفصیلات کا ذکر کیا۔

سشیل کمار کا کہنا تھا کہ ’’سوناکشی سنہا کی طلاق ہوگی لیکن بچہ ہوجانے اور بہت لڑائی جھگڑے کے بعد طلاق ہوگی۔ بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں خوب بحث ہوگی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچے گی جس کے بعد طلاق ہوجائے گی، اس شادی کا اختتام بہت خراب ہوگا‘‘۔

یاد رہے کہ بھارتی ماہر نجوم سشیل کمار اس سے قبل ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان بھی طلاق کی پیشگوئی کرچکے ہیں، جو فی الحال ابھی تک پوری نہیں ہوئی لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کئی نجومیوں نے ایسی پیشگوئیاں کی ہیں جو کبھی بھی پوری نہیں ہوئیں لیکن پھر بھی کچھ ضعیف الاعتقاد لوگ ان پیشگوئیوں پر یقین کرلیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں