مہوش حیات اور سنجے دت کی سیلفی وائرل، کیا نیا پروجیکٹ آنے والا ہے؟

پاکستان اور بھارت کے شائقین اداکاروں کی تصویر دیکھ کر خوش، ممکنہ پروجیکٹ پر قیاس آرائیاں جاری


ویب ڈیسک January 06, 2025

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی سپر اسٹار سنجے دت کی ایک ساتھ سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ مہوش نے یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

مہوش اور سنجے دت کی تصویر دیکھ کر شائقین نے دونوں کے کسی ممکنہ پروجیکٹ میں ساتھ کام کرنے کی چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں۔ حالانکہ ابھی تک کسی پراجیکٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، مگر یہ تصویر شائقین کی امیدوں کو بڑھا رہی ہے۔

ماس سے قبل، بھارتی اداکارہ کریتی سینن اور پاکستانی ماڈل و اداکارہ عروہ حسین نے دبئی میں نئے سال کا جشن مناتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

 

عروہ نے نیو ایئر کی شام پر سبز سیکوئن والی گاؤن پہن کر شائقین کو متاثر کیا، جبکہ کریتی اور عروہ کی مشترکہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر خاصی دھوم مچائی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں