بالی ووڈ کی ایسی فلم جسے 30 ’رومانوی مناظر‘ بھی فلاپ ہونے سے نہ بچا سکے؟

فلم کو ریلیز کے بعد ناظرین اور نقادوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا


ویب ڈیسک January 06, 2025

بالی وڈ میں کسنگ سینز فلم کا حصہ ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات فلم ساز اسے اتنا بڑھا چڑھا دیتے ہیں کہ پوری فلم خراب ہو جاتی ہے۔ 

ایک انڈین فلم ایسی بھی ہے جس میں ناظرین کو راغب کرنے کیلئے 30 کسنگ سین شامل کیے گئے لیکن اس کے باوجود یہ فلم بالی وڈ کی سب سے بڑی فلاپ فلموں میں شامل ہو گئی۔

یہ فلم ہے "3G – اے کلر کنیکشن"، جو 2013 میں ریلیز ہوئی۔ ہارر تھرلر پر مبنی یہ فلم نیل نتن مکیش اور سونال چوہان کے مرکزی کرداروں کے ساتھ بنائی گئی۔ 

فلم میں تقریباً 30 کسنگ سینز تھے، جو اس وقت کے مقبول بولی وڈ فلم "مرڈر" سے بھی زیادہ تھے۔

فلم کو ریلیز کے بعد ناظرین اور نقادوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کا بجٹ 13 کروڑ روپے تھا، لیکن فلم صرف 5.48 کروڑ روپے (نیٹ گراس) کما سکی۔

فلم کی ناکامی نے اداکارہ سونال چوہان کو بری طرح متاثر کیا، جس کے بعد وہ خاموشی سے بولی وڈ سے دور ہو گئیں اور دیگر زبانوں کی فلموں میں کام شروع کر دیا۔ تاہم، تین سال بعد انہوں نے فلم "پلتن" کے ذریعے بولی وڈ میں واپسی کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں