ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 2642 ڈالر کی سطح پر آگئی


ویب ڈیسک January 07, 2025
سونا مہنگا ہونے سے بیشتر کارخانوں میں مصنوعی زیوارت پر کام ہورہا ہے، ہنر مندوں کی بڑی تعداد بیروزگار۔ ڈیزائن: اسد سلیم/فائل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کے اضافے سے 2642 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے  باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے 276000 روپے ہوگئی۔

اس کےئ علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 236625روپے کی سطح پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں