راولپنڈی: بینک روڈ بندش کے خلاف تاجروں  کا احتجاج ، صدر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم

تاجر برادری نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے اور آئندہ  کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نہ دینے کا اعلان کیا۔


ویب ڈیسک January 07, 2025

راولپنڈی:

راولپنڈی کے بینک روڈ کی بندش کے خلاف تاجروں  نے احتجاج کیا جس کی وجہ سے صدر میں بدترین ٹریفک صورتحال پیدا ہوگئی۔

احتجاج کے دوران بیکری چوک پر تاجروں کی کثیر تعداد جمع ہوئی، تاجروں کی جانب سے بیکری چوک صدر سے  کنٹونمنٹ بورڈ دفتر تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تاجروں نے صدر بینک روڈ کی بحالی اور ٹریفک روانی کا مطالبہ کیا، تاجر برادری نے احتجاج جاری رکھنے اور آئندہ  کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس نہ دینے کا اعلان کیا۔

مرکزی انجمن تاجران کینٹ کے صدر شیخ حفیظ  نے کہا کہ بینک روڈ کھولنا پڑے گا، چیمبر اور تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں، آپ کی جدوجہد کا نتیجہ نکلنے کے قریب ہے، ایک دو دنوں میں خوشخبری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اوپر سے اپروچ کیا گیا ہم بات کریں گے، آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بعد ازاں جنرل سیکرٹری ظفر قادری  نے کہا کہ ہمارے مطالبات منظور کرلیے گے، ایک دو دن میں روڈ کھل جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں