گووندا اور اہلیہ سنیتا الگ گھروں میں کیوں رہتے ہیں؟ دلچسپ انکشاف

گووندا سے پہلی ملاقات کے وقت ایک ٹام بوائے طرز کی خاتون تھیں، اہلیہ


ویب ڈیسک January 07, 2025

بالی ووڈ کے سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں اپنے علیحدہ گھروں میں رہنے کی دلچسپ وجہ بتائی ہے۔ 

سنیتا نے انکشاف کیا کہ وہ اور گووندا الگ گھروں میں رہتے ہیں، لیکن یہ گھر ایک دوسرے کے سامنے ہی ہیں۔

سنیتا نے کہا، "ہمارا فلیٹ اور بنگلہ ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔ فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہوں، جب کہ گووندا بنگلے میں رہتے ہیں۔"

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ گووندا زیادہ تر اپنی میٹنگز اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اس لیے وہ بنگلے میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

سنیتا نے بتایا کہ وہ گووندا سے پہلی ملاقات کے وقت ایک ٹام بوائے طرز کی خاتون تھیں اور مغربی لباس پسند کرتی تھیں، جب کہ گووندا ہمیشہ سے ساڑھیاں پسند کرتے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مجھے زبردستی ساڑھیاں پہننے پر مجبور کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سنیتا نے انکشاف کیا کہ شادی کی پیشکش انہوں نے خود گووندا کو کی تھی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں