بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک اور حیرت میں ڈال دیا۔
حالیہ پرومو ویڈیو میں، انہوں نے اپنے بیٹے آریان خان کے ہائی اینڈ اسٹریٹ ویئر برانڈ ڈی یاول ایکس کے نئے کلیکشن کے لیے ایک پراسرار پیغام دیا ہے، جس میں انہوں نے 2025 میں ایک "ماسٹرپیس" کا وعدہ کیا ہے۔
یہ پرومو، جو شاہ رخ نے اپنے X (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیا، 12 جنوری 2025 کو لانچ ہونے والے ڈی یاول ایکس 3 کلیکشن کے تخلیقی کیمپین کا حصہ ہے۔
ویڈیو میں شاہ رخ خان ایک چالاک چور کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں، جو ایک میوزیم میں داخل ہو کر لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور مونالیزا کو ڈی یاول ایکس کے جدید جیکٹ سے بدل دیتے ہیں۔
shaشاہ رخ خان کی اس پرومو کے ساتھ کیپشن "ایک نیا ماسٹرپیس، X3، 12 جنوری کو ریلیز ہو رہا ہے" نے مداحوں کو دوگنا حیران کر دیا ہے۔
کچھ لوگ اسے ڈی یاول کے کلیکشن کی طرف اشارہ سمجھتے ہیں، جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ یہ ان کی آنے والی فلم "کنگ" کی طرف بھی اشارہ ہو سکتا ہے، جو 2025 کے آخر میں ریلیز ہوگی۔
آریان خان، بَنٹی سنگھ، اور لیٹی بلاگووا کے مشترکہ تخلیق کردہ برانڈ ڈی یاول نے فیشن کی دنیا میں پہلے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔
نیویارک فیشن ویک 2024 میں اپنی شاندار انٹری کے بعد یہ برانڈ فیشن اور لگژری مصنوعات کے حوالے سے مشہور ہو چکا ہے، جسے شاہ رخ خان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
شاہ رخ خان اپنی آخری فلم "ڈنکی" میں نظر آئے تھے، جسے راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا اور اس میں تاپسی پنو، بومن ایرانی اور وککی کوشل نے اہم کردار ادا کیے۔ ان کی اگلی فلم "کنگ" ایک ایکشن تھرلر ہوگی، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گی۔