ناقابل یقین ویڈیو، بندر نے ایک اور انسانی عادت اپنالی

بندر کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے


ویب ڈیسک January 07, 2025

بندر کا شمار ذہین اور اُن جانوروں میں ہوتا ہے جو انسان کی عادات کو اپناتے یا پھر اُن کی نقل کرتے ہیں۔

بندر اور انسان کے حوالے سے ایک غیر مصدقہ مثال بھی دی جاتی ہے مگر ہم یہاں پر اس مثال کی بات نہیں کریں گے بلکہ بندر کی ایک نئی انسانی عادت کے حوالے سے تذکرہ کرتے ہیں۔

آپ نے اس سے پہلے بندر کو کپڑے دھوتے، بال بناتے اور انسانوں کی طرح کئی کام کرتے دیکھا ہوگا مگر مبینہ طور پر بھارت سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں بندر کی نئی صلاحیت سامنے آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر کی چھت پر بندر پتنگ اڑا رہا ہے اور وہ انسانوں کی طرح مہارت کے ساتھ اس کو کنٹرول بھی کررہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین ششدر رہ گئے اور انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by The Express Tribune (@etribune)

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں