ورون دھون نے ممبئی میں مہنگی ترین لگژری پراپرٹی خرید لی، قیمت کتنی ہے؟

سوشل میڈیا پر ورون دھون کی اس لگژری پراپرٹی کے خوب چرچے ہورہے ہیں


ویب ڈیسک January 08, 2025

بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال نے ممبئی میں لگژری پراپرٹی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بے بی جان اسٹار نے ممبئی کے پوش علاقے  جوہو میں 44.52 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری پراپرٹی خریدی ہے۔ پراپرٹی کے رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، یہ اپارٹمنٹ ایک زیر تعمیر عمارت کی ساتویں منزل پر واقع ہے، جو 31 مئی 2025 تک مکمل ہو جائے گی۔ 

یہ اپارٹمنٹ 5,112 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے اور اس کے ساتھ چار کار پارکنگ کی جگہ بھی شامل ہے۔ پراپرٹی کی قیمت 87,000 روپے فی مربع فٹ بتائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ورون دھون کی اس لگژری پراپرٹی کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم اداکار کی طرف سے اس کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ ممبئی کے علاقے جوہو اور باندرہ میں کئی بالی ووڈ ستاروں کی رہائش گاہ ہیں، جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اکشے کمار، اجے دیوگن اور عامر خان شامل ہیں۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں