’’شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا اب بہت مشکل ہوگیا ہے‘‘، فرح خان

فرح نے اعتراف کیا کہ اب سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا کافی زیادہ مشکل ہے


ویب ڈیسک January 08, 2025

بھارتی فلموں کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر فرح خان کی دوستی بالی ووڈ میں بہت مشہور ہے، لیکن اب فرح خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیا ہے۔

فرح خان نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی شاہ رخ خان سے دوستی ڈیبیو فلم ’’دیوانہ‘‘ اور ’’کبھی ہاں کبھی ناں‘‘ سے بھی پہلے کی ہے۔ دونوں نے متعدد گانوں اور فلموں میں کام کیا ہے لیکن فلم ساز اور کوریوگرافر کا خیال ہے کہ اب شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔

بالی ووڈ میں کئی مشہور اور کامیاب فلموں کی ڈائریکشن دینے والی فرح خان نے حالیہ ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی اور شاہ رخ خان کی دوستی سے متعلق گفتگو کی۔

فرح نے انٹرویو میں شاہ رخ سے اپنی دوستی کو یاد کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا تاہم ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اب سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا کافی زیادہ چیلنجنگ ہے۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’’اگر شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا پہلے مشکل تھا تو اب یہ بہت زیادہ مشکل ہوچکا ہے۔ جب بھی ہم کسی گانے پر کام کرتے ہیں تو یہ دباؤ دگنا ہوجاتا ہے کیونکہ ہم نے مل کر مشہور گانے بنائے ہیں۔‘‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ فرح خان کی آخری ڈائریکشن ہیپی نیو ایئر میں 2014 میں شاہ رخ خان کے ساتھ ہی تھی۔ 
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں