پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے لاکھوں کے فنڈز مانگ لیے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے بعد فنڈز کے لیے مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 08, 2025

اسلام آباد:

تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے لاکھوں روپے کے فنڈز مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اس وقت شدید مالیاتی بحران کا شکار ہے اور پارٹی کے ساتھ منسلک  ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں ملیں، جس کی وجہ سے تحریک انصاف نے فوری طور پر فنڈریزنگ مہم شروع کردی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ارکان اسمبلی  اور ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈ مانگے گئے ہیں، جس کے اکٹھا کرنے کی ذمے داری چیف وہپ عامر ڈوگر اور پارلیمانی لیڈرز کو سونپی گئی ہے۔

اس حوالے سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ارکان اسمبلی و پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز دو قسطوں پر فنڈ جمع کرائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے فنڈز بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے بعد مانگے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین، سیکرٹری جنرل، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی طرف سے مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں