اسلام آباد:
کئی سال سے زیر التوا کراچی سے سکھر موٹروے کی رواں سال 2025میں تعمیر کے آغاز کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے خصوصی اجلاس میں کراچی سے سکھر تک موٹروے کی تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
دوران وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کراچی سکھر موٹروے کا کام انشاء اللہ 2025میں جلد از جلد شروع کریں گے، حکومت سندھ کو بھی موٹروے کی تعمیر میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے،موٹروے کا آغاز کراچی پورٹ سے ہوگا اور اسے سکھر موٹروے سے منسلک کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی سے سکھر موٹروے کی تعمیر کے بعد ملک میں نارتھ، ساؤتھ موٹروے کا نیٹ ورک مکمل ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی بالخصوصی تجارتی مال کی نقل و حمل میں یہ موٹروے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سکھر موٹروے پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے طور پر شروع کیا جا سکتا ہے۔
اگر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میسر نہ ہوئی تو حکومت خود اس موٹروے کا خرچہ اٹھائے گی، اور اگلے 25 سال میں یہ موٹروے حکومت کو3000ارب روپے کا منافع دے گی۔