6 بھائیوں کی 6 بہنوں سے اجتماعی شادی کی انوکھی تقریب کی سوشل میڈیا پر دھوم

اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ پنجاب کے علاقے جلال پور میں پیش آیا


ویب ڈیسک January 08, 2025
6 بھائیوں نے 6 بہنوں سے سادہ سی تقریب میں شادی کرلی

پنجاب کے علاقے جلال پور میں 6 بھائیوں نے ایک ہی خاندان کی 6 بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جس میں ایک اجتماعی شادی کی تقرین دکھائی گئی ہے۔

اجتماعی شادی کی روایت نئی نہیں ہے۔ غریب گھرانوں کی بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی کے لیے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیمیں اس کا انعقاد کرتی رہتی ہیں۔

تاہم پنجاب کے علاقے جلال پور میں اجتماعی شادی کی تقریب کچھ مختلف ہے۔ اس کی خاص بات چھ بھائیوں نے چھ بہنوں سے شادی کرلی۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم خوش ہیں ایک ساتھ ہی تمام بچوں کی ذمہ داری سے سبک دوش ہوگئے۔ تمام بچوں کا ایک ہی سسرال ہے۔ 6 بچوں کا سمدھی بھی ایک ہے۔

شادی کی تقریب سادگی سے رکھی گئی تھی جس میں اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شامل ہوکر تقریب چار چاند لگا دیے۔

دلہا کامران عباس اور ان کے دیگر بھائیوں نے کہا نبی آخری الزماں حضرت محمد ﷺ نے سادگی کے ساتھ شادی کا درس دیا ہے۔

میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اسی سنت کی پیروی میں جہیز کی لعنت کو ختم کرنے اور سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آج ہم اپنے فیصلے پر خوش ہیں۔ ہم نے دلہن کے خاندان پر مالی بوجھ نہ ڈالنے کے لیے شادی کا سارا انتظام خود کیا ہے اور سلامی بھی نہیں لی۔

یاد رہے کہ ملتان میں بھی دسمبر 2021 میں 6 بھائیوں نے بھی 6 بہنوں سے شادی کی تھی جو ان کی چچا زاد بھی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں