قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے

اوپننگ بیٹر نے اپنے والد کی مغفرت کیلئے ساتھی کرکٹرز اور مداحوں سے دعا کی درخواست کردی


ویب ڈیسک January 09, 2025

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک اکاؤنٹ پر قومی ویمن کرکٹر نے اپنے والد کے انتقال کی خبر مداحوں کیساتھ شیئر کی اور ساتھی کرکٹرز سے والد کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست کی۔

سدرہ امین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان شاء اللہ!۔

مزید پڑھیں: ویمن کرکٹر سدرہ امین زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کو تیار

کرکٹر کے والد کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی، جس میں قریبی رشتےدار و عزیز و اقارب شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھی جس کی تصاویر و ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھی جبکہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں