پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کراچی سے متعلق کیا کہا؟

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سرکاری تقاریب میں پی ٹی آئی کی کردار کشی کرتے ہیں، سابق صوبائی وزیر


ویب ڈیسک January 09, 2025

پشاور:

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے اپنے بیان میں کراچی کے حالات کے حوالے سے بات کی ہے۔

سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وفاقی وزرا کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تمام جھوٹے بیانیے بری طرح پٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت این آر او، این آر او کی سیاست چھوڑ دے۔ این آر او کوئی نہیں مانگ رہا۔ عمران خان نہ تو نتھیاگلی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے۔ وہ اپنے تمام کیسز عدالتوں میں لڑ کر باہر آئیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 2022ء سے اب تک 27 ہزار ارب کا قرضہ لیا جا چکا ہے۔ کیا ملک قرضوں پر چلے گا۔ ملک میں سیاسی استحکام لانا ہوگا۔ملک میں سرمایہ کاری رک گئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم بی بی سرکاری تقاریب میں پی ٹی آئی کی کردار کشی کرتے ہیں۔

کراچی کے حالات پر بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی شہر میں کوئی موبائل لے کر نہیں پھر سکتا، موٹر سائیکل لے کر باہر نہیں آسکتا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ قتل و غارت کراچی شہر میں ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں