انڈیا والے چاہت فتح علی خان سے جلنے لگے، ’’مدمقابل‘‘ سامنے لے آئے

بھارت کے خودساختہ گلوکار کشور وادھوانی سوشل میڈیا پر مقبول ہورہے ہیں


ویب ڈیسک January 09, 2025

اپنے منفرد انداز سے گائیگی کرنے والے چاہت فتح علی خان ’’اپنے مداحوں‘‘ میں خوب مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ لیکن اب بھارت نے بھی ان کا ’’مدمقابل‘‘ تیار کرلیا ہے۔

’’خودساختہ‘‘ گلوکار کے لقب سے پہچانے جانے والے چاہت فتح علی خان کی مقبولیت سے نالاں بھارت نے اب انھیں ٹکر دینے کےلیے اپنا ’’خودساختہ‘‘ گلوکار متعارف کروادیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والے گلوکار کشور وادھوانی کی میوزک ویڈیوز خوب وائرل ہورہی ہیں، جسے صارفین چاہت فتح علی خان کا ’’جواب‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

کشور وادھوانی نے بالی ووڈ کے کئی مشہور گانے کے ری میک تیار کیے ہیں اور انھیں اپنے یوٹیوب چینل کے ساتھ انسٹاگرام پروفائل پر بھی شیئر کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کشور وادھوانی کو گلوکار چاہت فتح علی خان کا مقابل قرار دیا ہے۔ صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں اور پوچھا جارہا ہے کہ ’’دونوں میں سے کس کی آواز میں زیادہ درد ہے؟‘‘

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں